حج کے اسرار

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
اسلام میں حج کی اہمیت علمی اورثقافتی فوائد :

بے شک مذکورہ روایات یا ان کے علاوہ دوسری روایات میں حج کا بے شمار ثواب اور بہت ہی اہمیت بیان ہوئی ہے اسی طرح اسکے ترک کرنے پر قرآن مجید اور اسلامی روایتوں میں سخت ترین عذاب کا ذکر ہوا ہے۔ یہ سب اسی عظیم عبادت کی وجہ سے ہے جو مہمترین اسرار اور فلسفہ کی حاصل ہے ۔
قرآن مجید ایک مختصر اور پر معنی جملے میں حج کے متعلق فرماتا ہے :  لِیَشْہَدُوا مَنَافِعَ لَہُمْ   لوگوں کو حج کی طرف دعوت دو۔ تاکہ اپنے فوائد کا مشاہدہ کریں۔ ۱
معصومین ٪کی روایات میں حج کے بہت سے فواید کی طرف اشارہ ہواہے منجملہ ان میں سے کچھ یہ ہیں :۔
۱۔تزکیہ نفوس ، تہذیب اخلاق ، اخلاص اورتقوی کے ستونوں کی مضبوطی ۔جیسا کہ مذکورہ بالا احادیث میںبیان ہوا ہے کہ قبولی حج اس بات کا سبب بنتا ہے کہ انسان کے تمام گناہ بخش دئیے جاتے ہیں اور وہ ایسا ہوجاتا ہے جیسے اس نے ابھی اپنی ماںسے جنم لیا ہو۔
دل کا پاک اورروح کا بلند مرتبہ ہونا اور پوری عمر کے گناہوں کے آثار کامٹ جانا ، تاثیر حج کی واضح اور روشن دلیل ہے ۔ لیکن یہ عظیم فائدے اس وقت حاصل ہوتے ہیں جب خانہ کعبہ کے زائرین اعمال حج کو انجام دیتے وقت اعمال کے اسرار کی طرف انتہائی دقت اورغورو فکر سے کام لیں ۔ پھر ان کا اٹھنے والا ہر قدم، معبود اور حقیقی محبوب کی طرف ہوگاپھر یہ عظیم اور معنوی عبادت ان کے دوسرے جنم کے مترادف ہوگی ۔
جو لوگ اس عبادت کے اسرار کی طرف توجہ رکھتے ہوئے اور انتہائی خلوص نیت کے ساتھ یہ معنوی امور انجام دینگے ۔ وہ اپنی عمر کے آخری لمحہ تک اسکے  حج  گہرے اثرات کو اپنے اندر محسوس کرتے رہیں گے۔ اور جب بھی اس معنوی سفر کی یاداشت ، معنویت سے لبریز لمحات ، پاکی اور خلوص کو یاد کریں گے ان کی روح تازہ ہوجائے گی۔  یہی حج کے تربیتی اور اخلاقی اثرات ہیں 
۲۔”سیاسی فوائد“ یہ اثرات ، حج کے تربیتی اثرات کے زیر سایہ ہی قرار پاتے ہیں جو کہ بے حد ضروری ہیں ۔ کیونکہ اگر حج اسی طرح انجام دیا جائے جس طرح اسلام نے حکم دیا ، اور خدا کے خلیل، بت شکن حضرت ابراہیم  - نے پوری دنیا کو اسکے انجام دینے کی دعوت دی ، جو مسلمانوں کے عزت دین کی بنیاد کو مضبوط اور مستحکم کرنے، کلمہ وحدت، دشمنوں کے مقابلے میں قدرت و شوکت اور دنیا کے مشرکوں سے برائت کے اظہار کرنے کا باعث ہے تو یہ عظیم ترین اجتماع جو ہر سال خانہ کعبہ میںمنعقد ہوتاہے ،مسلمانوں کے لئے اپنی طاقت کو بنانے ،اپنی برادری اور بھائی چارہ کو مستحکم کرنے اور دشمنوں کی سال بھرکی سازشوں کو ناکام بنانے کا بہترین موقع ہیں ۔
لیکن افسوس کہ بعض مسلمان حج کے اخلاقی فلسفہ کی گہرائی تک نہیں پہنچ پاتے، اسی طرح اسکے سیاسی فلسفے سے بھی بے خبر ہیں ۔ صرف ظاہر پر اکتفا کرتے ہیں اور اس عظیم عبادت کی روح سے آگاہ نہیں ہیں ۔
جیسا کہ ایک اجنبی سیاست داں کا کہنا ہے : وای ہو مسلمانوں پر اگر وہ حج کے معنی کو نہ سمجھیں اور وای ہو اسلام کے دشمنوں پر اگر مسلمان حج کے معنی کو سمجھ لیں  -
 


  ۱  سورہ حج: آیت ۳۸
اسلام میں حج کی اہمیت علمی اورثقافتی فوائد :
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma