نیابت کے حوالے سے دوسرے سوالات :

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
۳ ۔ سابقہٴ حج اعمال میں نیابت :

سوال ۱۷۳ ۔ ایک شخص قم سے حج بلدی کے لئے اجیر ہوا جب کہ اراک کا رہنے والا ہے اس کا خیال تھا کہ قم جائے اور وہاں سے کوچ کرے ، چند دنوں کے بعد جب کہ موضوع سے غافل تھا کسی دوسرے کام کے سلسلے میں قم پھر تہران جاتا ہے ، کیا وہی پہلے والی نیت ہی قم سے کوچ کرنے کے لئے کافی ہے یا دوبارہ قم لوٹے اور وہاں سے حج بلدی کی نیت کرے ؟ اگر ایران سے نکل چکا ہے تو اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : اگر پلٹ سکتا ہے تو پلٹنا ضروری ہے مگر یہ کہ نیت اس کے ذہن کی گہرائی میں موجود ہو ، اور چنانچہ نہیں لوٹا ، ہر چند لوٹنا ممکن تھا ، اور حج بجالا یا ، اس کا حج صحیح ہے لیکن اجرت اسی کے بقدر کم ہو جائے گی مگر یہ کہ اجیر کرنے والے راضی ہو جائیں 
سوال ۱۷۴ ۔ زندہ شخص جن مقامات پر نائب کرنے کا مجاز ہے لازم ہے کہ بلد سے نائب کرے یا میقات سے نائب کرے اگر دوسرا اس کے لئے نائب کرے کفایت کرے گا ؟
جواب : میقات سے نائب کرنا کفایت کرے گا اور لازم ہے کہ خود نائب کرے اور دوسرے کا اس کے لئے نائب کرنا کافی نہیں ہے مگر یہ کہ اس کی طرف سے وکالت رکھتا ہو 
سوال ۱۷۵ ۔ جو شخص حجّ نیابتی بجا لا رہا ہے اگر قربانی میں کسی دوسرے شخص کو وکیل کرے قربانی کرنے وا لا کہ نائب کا نائب ہے کس طرح نیت کرے ؟ کیا نیت کرے کہ وکالتاً میّت کی طرف سے قربانی کر رہا ہوں یا نائب میت کی طرف سے وکالتاً قربانی کر رہا ہوں اور دونوں صورتوں میں کیا میّت کا نام لینا ضروری ہے ؟
جواب : میّت کا نام لینا ضروری نہیں ہے بلکہ کافی ہے کہ نیّت کرے کہ جو کچھ نائب کے ذمّہ ہے انجام دے رہا ہے 
سوال ۱۷۶ ۔ نائب مکہ معظمہ میں داخل ہونے کے بعد شک کر رہا ہے کہ نیّت احرام کے وقت نیابت کی نیت کی تھی یا نہیں ؟ کیا وہ دوبارہ میقات لوٹے اور پھر سے منوب عنہ کی نیت سے محرم ہو ، یا حج خود اس کے لئے محسوب ہوگا اور نائب نہیں ہو سکتا ہے 
جواب : نیت کا ذہن میں خطور کرنا ضروری نہیں ہے اگر اس کے مکہ آنے اور احرام کا محرک نیابت ہے ، عمل کو نیابت کے عنوان سے انجام دے گا ، لیکن اگر ابتداء سے تردید کا شکار تھا کہ حج کو کس نیت سے بجا لائے تو نیت اجمالی ( یعنی وہی احرام کے وقت والی نیّت ) کے ساتھ اپنے عمل کو تمام کرے لیکن نیابت کے لئے کافی نہیں ہے 
سوال ۱۷۷ ۔ کیا اس شخص کے لئے جو طواف عمرہٴ تمتّع یا طواف حج میں نائب ہوا ہے جائز ہے کہ طواف کو ایام حج کے علاوہ دوسرے ایام میں انجام دے ؟
جواب : لازم ہے کہ طواف حجّ تمتّع کو آخر ذی الحجہ تک اور طواف عمرہٴ تمتّع کو عرفات سے پہلے حج کے مہینوں میں بجا لا ئے 
سوال ۱۷۸ ۔ کیا نائب پر لازم ہے کہ منوب عنہ کی نیّت سے طواف النساء بجا لانے کے علاوہ خود اپنے لئے بھی طواف النساء بجا لائے ؟
جواب : واجب نہیں ہے 
سوال ۱۷۹ ۔ اگر کوئی ایسا شخص جو دن میں رمی جمرات پر قادر ہے کسی عورت کی طرف سے نائب ہو کیا رات میں رمی جمرات کر سکتا ہے ؟
جواب : نہیں کر سکتا 
سوال ۱۸۰ ۔ ایک شخص میقات میں محرم ہوتا ہے اور لبیک کہتا ہے ، پھر اس فکر میں پڑ جاتا ہے کہ چونکہ د وسرا سفر ہے باپ یا ماں یا کسی قرابتدار کے لئے حج تبرعی انجام دے ، کیا عدول کر سکتا ہے اور دوبارہ مورد نظر شخص کی نیت سے محرم ہو سکتا ہے ؟
جواب : اگر احرام صحیح کے ساتھ محرم ہوا ہے تو نیت کو بدل نہیں سکتا ہے بلکہ ضروری ہے کہ عمل کو اسی نیت کے ساتھ کہ احرام میں کی تھی تمام کرے 
سوال ۱۸۱ ۔ ایک شخص دوسرے کی نیابت کے عنوان سے مسجد شجرہ میں محرم ہوا اور مکّہ آیا مناسک حج کے تعلیمی جلسوں میں متوجہ ہوا کہ خود مستطیع ہے ، اب اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : احتیاطا عمرہ کو تمام کرے اور طواف النساء بجا لائے  اس کے بعد میقات واپس جائے اور اپنے حج کے لئے محرم ہو ، یہ اس صورت میں ہے کہ اجیر نہ ہو ا ہو ورنہ اس کا اجارہ صحیح ہے اور اس سال مستطیع نہیں ہے 
سوال ۱۸۲ ۔ کیا نائب میقات سے پہلے نذر کے ذریعے محرم ہو سکتا ہے ؟
جواب : کوئی مضائقہ نہیں ہے 
سوال ۱۸۳ ۔ کیا جائز ہے ایک سال میں ، اصالتاً اپنی طرف سے اور نیابتاً دوسرے کی طرف حج بجالاوٴں ؟
جواب : ایک سال میں ایک حج سے زیادہ نہیں کیا جا سکتا لیکن ہر قمری مہینے میں ایک عمرہٴ مفردہ انجام دیا جا سکتا ہے 
سوال ۱۸۴ ۔ کیا عمرہٴ مفردہ اور طواف مستحبی چند افراد کی نیابت میں بجا لا سکتا ہوں ؟ کیا اس کے اعمال میں منجملہ طواف النساء سارے افراد کی نیّت ضروری ہے یا ان میں سے بعض کی نیّت کافی ہے ؟
جواب : چند افراد کی نیابت میں انجام دے سکتے ہیں اور ضروری ہے اس کے سارے اعمال سب لوگوں کی نیت سے بجا لائے جائیں 
سوال ۱۸۵ ۔ کیا ایک عمرہٴ مفردہ استحبابی اپنی نیت سے اور دوسروں کی نیابت میں تبرعاً انجام دینا صحیح ہے ؟
جواب : احتیاط یہ ہے کہ اس کو اپنی نیت سے بجا لائے اور جس قدر اس کا ثواب دوسروں کو دینا چاہتا ہے انھیں ہدیہ کرے 
سوال ۱۸۶ ۔ ایک شخص اپنے مرحوم باپ کی نیابت میں عازم حج ہوتا ہے ، بعد کے اعمال کے مخارج منجملہ ارز ( فارن کرنسی ) کا فراہم کرنا کس کے ذمہ ہے ، کیا ثلث مال سے لے سکتا ہے ؟
جواب : اگر اس کے باپ نے استطاعت حاصل ہوتے ہی نام نویسی کی ہے اور حج پر جانے سے پہلے ہی ا نتقال کر گیا ہے اس کی طرف سے نیابت واجب نہیں ہے ، اور تنہا اس صورت میں اس کے لئے حج پر جایا جا سکتا ہے کہ ورثہ راضی ہوں ، لیکن اگر پہلے مستطیع ہوا اور اسم نویسی اور حج پر جانے میں کوتاہی کی تو ا س کے لئے حجّ میقاتی انجام دینا چاہئے ، مگر یہ کہ وصیت کی ہو کہ حجّ بلدی بجا لائیں اور جتنی فارن کرنسی انجام حج کے لئے ضروری ہے ثلث مال سے لیں ، اور اگر فیش بینکی کو موازین قانونی کے مطابق فروخت کر کے اور اس کے ایک حصہ سے اجیر کر سکتے ہیں تو احتیاط واجب یہ ہے کہ ایسا ہی کریں 
سوال ۱۸۷ ۔ باپ اپنے تمام اموال کا اپنی اولادوں میں سے دو سے مصالحہ کرتا ہے ، اس شرط کے ساتھ کہ زیادہ سے زیاد ہ چار سال کی مدت میں اس کی موت کے بعد کسی کو اس کی نیابت میں مکّہ بھیجیں لڑکوں نے چوتھے سال کسی کو اپنے شہر سے روا نہ کیا ، لیکن نائب جب دوسرے شہر پہونچا تو اس نے دوسرے شخص کو حجّ میقاتی کے لئے اجیر کیا اور نائب دوم نے حج میقاتی انجام دیا جب کہ اوّل میّت کے لڑکے اسے بالکل بے خبر تھے دوم یہ کہ حج میقاتی وہاں کے لوگوں کے لئے معروف نہیں ہے 
برائے مہربانی اس حوالے سے درج ذیل سوالات کے جوابات عنایت فرمائیں :
الف : کیا نائب کو کسی دوسرے کو نائب بنانے کا حق ہے ؟
جواب : نائب کو کسی دوسرے کو نائب بنانے کا حق نہیں ہے 
ب : کیا انجام شدہ حج کے مطابق میت بری الذمّہ ہے ؟
جواب : انجام شدہ حج صحیح ہے اور میت بری الذمّہ ہے 
ج : مصالحت کا کیا حکم ہے ؟
جواب : مصالحت اپنی قوت کے ساتھ باقی ہے 
د : کیا لڑکوں نے شرط پر عمل کیا ؟ یا شرط پر عمل نہیں ہوا اور میّت کا سارا مال تمام ورثہ کے درمیان تقسیم ہو ؟
جواب : حج کے پیسے کو نائب اول سے واپس لیں اور احتیاط واجب یہ ہے کہ ورثہ کے درمیان تقسیم کریں 
سوال : ۱۸۸ ۔ نائب نے عمرہٴ تمتّع انجام دیا ، اس کے بعد ناچار ہوا کہ ایران واپس لوٹ آئے ، کیا بقیہ اعمال کو دو سرے کے سپرد کر سکتا ہے تا کہ حجّ تمتّع کو مکمل کر لے ؟
جواب : نہیں کر سکتا 
سوال ۱۸۹ ۔ بوڑھا مرد یا بوڑھی عورت دونوں میں سے کوئی ایک محرم ہو ا لیکن ہوش و حواش زیادہ بجا نہیں ہے مثلاً نماز پڑھتے وقت ” ایاک نعبد “ سے ” غیر المغضوب علیھم “ پہونچ جاتا ہے ، کیا لازم ہے کہ اس کے لئے نائب کیا جائے ؟
جواب : جتنا خود انجام دے سکتے ہیں انجام دیں اور نائب بھی کریں 
سوال ۱۹۰ : جناب عالی چند لوگوں کی مشترکہ نیابت کو جائز نہیں جانتے ، یا اس مسئلہ میں اپنے اور دوسروں کے درمیان اشتراک یا اپنے علاو ہ چند لوگوں کے درمیان اشتراک میں کوئی تفاوت ہے 
جواب : آخری صورت بلا اشکال ہے ( البتہ حج اور عمرہٴ استحبابی میں ) 
سوال ۱۹۱ ۔ رحم مادر میں جنین کی طرف سے حج یا عمرہ یا طواف کی نیابت کا کیا حکم ہے ؟
جواب : جائز نہیں ہے 
سوال ۱۹۲ ۔ ایک شخص احرام عمرہٴ تمتّع کے بعد افسوس کہ دیوانہ ہوگیا اس کے دوستوں نے اس کی اجازت کے بغیر اس کے لئے نائب کیا  یا تبرعاً اور مفت میں اس کے بقیہ اعمال کو بجا لائے کیا یہ کام اس شخص کے لئے کافی ہے اور وہ احرام سے خارج ہو گیا ہے ؟ اگر پیسہ خرچ ہوا ہو تو کیا مجنون کے ولی سے لیا جا سکتا ہے ؟
جواب : مذکورہ نیابت کافی نہیں ہے اور شخص اوّل اسی طرح احرام میں باقی ہے اور جو پیسہ خرچ ہوا ہے وہ خرچ کرنے والے کی جیب سے گیا ہے ، او ر ولیّ مجنون سے نہیں لے سکتا ہے ، لیکن چنانچہ اس کو فریب دیا ہو ، مثلا کسی نے کہا ہو کہ تم یہ کام انجام دو میں اس کی اجرت کو اس کے ولیّ سے لیکر تمہیں دوں گا ، ایسی صورت میں اسی شخص سے لے اور احتیاط یہ ہے کہ ولیّ مجنون اس کے لئے نائب کرے کہ اس کے بقیہ اعمال کو انجام دے 
سوال ۱۹۳ ۔ کیا اُن خدمت گارو ں کی نیابت جو طلوع صبح سے پہلے عورتوں کے ہمراہ منیٰ جاتے ہیں لیکن طلوع آفتاب سے پہلے خود کو مشعر پہونچا کر وقوف رکنی مشعر کو درک کرتے ہیں صحیح ہے ؟
جواب : اگر عورتوں کے ساتھ منیٰ جانا ضروری ہے تو کسی گناہ کے مرتکب نہیں ہوئے اور چنانچہ ذوی الاعذار سے نہیں ہیں ( یعنی ان کا عذ ر عارضی ہے ) مفروضہ سوال میں ان کی نیابت بلا اشکال ہے 
سوال ۱۹۴ ۔ جو لوگ حج نیابتی کے لئے حج سے مشرف ہوتے ہیں اعمال واجب کے علاوہ کس قدر مستحبّات منوب عنہ کی نیابت میں بجا لائیں ؟
جواب : جتنے مستحبّات حج کے درمیان رائج اور متعارف ہیں 

 

۳ ۔ سابقہٴ حج اعمال میں نیابت :
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma