۱۔ اہل سنت کی نماز جماعت میں شرکت

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
عمرہٴ مفردہ کے بارے میں دریافت کئے گئے فتاوے ۲ ۔ سجدہ گا ہ

مسئلہ ۱۳۴۴ ۔ جس وقت ” مسجد الحرام “ یا ” مسجد النبی “ میں نماز جماعت برپا ہوتی ہے مومنین ان اماکن مقدسہ سے خارج نہ ہوں اور نماز جماعت کو ترک نہ کریں بلکہ بقیہ مسلمانوں کے ہمراہ نماز جماعت میں شریک ہوں .
مسئلہ ۱۳۴۵ ۔ مسافر خانوں اور مکہ و مدینہ کے ہوٹلوں میں شیعوں کے توسط سے برپا ہونے والی کاروانی اور بڑی بڑی نماز جماعت اگر حرمین کی نماز جماعت میں شرکت نہ کر سکتے ہوں تو اشکال رکھتی ہے ، لیکن چند نفری نماز جماعت میں اشکال نہیں ہے .
مسئلہ ۱۳۴۶ ۔ جس شخص نے اپنی نماز مسجد الحرام میں بصورت دائرہ پڑھی ہے اس طرح سے کہ روبروئے امام جماعت یا اس کے دائیں یا بائیں کھڑا تھا ، اس کی نماز صحیح ہے اور تکرار کی ضرورت نہیں ہے . شرط یہ ہے کہ امام دائرہ بحسب یعنی کعبہ سے فاصلہ کے اعتبار سے دوسروں سے آگے ہو .
مسئلہ ۱۳۴۷ ۔ نماز جماعت میں اہلسنت کے ساتھ صفوں کے اتصال کی رعایت لازم ہے ، بنا بر ایں اگر ان میں سے کچھ لوگ فاصلہ کے ساتھ کھڑے ہوں تو لازم ہے ایسے گروہ کو تلاش کریں جس کا امام سے اتصال ہو .
مسئلہ ۱۳۴۸ ۔ جو لوگ نماز مغرب یا ظہر میں شرکت کرنے کے لئے مکہ و مدینہ کی مساجد میں جاتے ہیں . اور ان کی نماز جماعت میں شریک ہوتے ہیں ، نماز جماعت کے بعد اپنی نماز عشا یا عصر بطور فرادیٰ پڑھ سکتے ہیں .
مسئلہ ۱۳۴۹ ۔ جو نمازیں اہلسنت کی امامت میں تمام مسلمانوں کے ہمگام اور ساتھ برپا ہوتی ہیں صحیح ہیں اور وسعت وقت کی صورت میں بھی اعادہ کی ضرورت نہیں ہے .
مسئلہ ۳۵۰ ۱ ۔ اگر اتصال صفوف جماعت کی رعایت فرش پر سجدہ کرنے کی مستلزم ہو اور سنگ فرش مسجد پر سجدہ کرنا مستلزم عدم رعایت اتصال ہو ، اتصال کی رعایت کرے ، ہر چند فرش پر سجدہ کرے.
مسئلہ ۱۳۵۱ ۔ اگر تھوڑی تاخیر سے نماز جماعت میں پہونچے اس طرح سے کہ مسلمانوں نے اپنی نماز کی نیت کر لی ہے اور آگے کی صفوں سے ویسا اتصال نہیں ہے جو شیعہ کے نزدیک معتبر ہے،  اور صفوں کو عبور کر کے وہاں پہونچنا کہ جہاں پر اتصال برقرار ہے بھی ممکن نہیں ے ، یا ماٴمورین اس کام کی اجازت نہیں دے رہے ہیں . جہاں پر ممکن ہے اقتداء کرے اور یہی نماز کافی ہے اور اعادہ لازم نہیں ہے .
مسئلہ ۱۳۵۲ ۔ وہ نمازیں جو ازدحام جمعیت کی وجہ سے مسجد الحرام یا مسجد النبی کی چھت پر با جماعت پڑھی جاتی ہیں ، کافی نہیں ہیں ان کا اعادہ لازم ہے .
مسئلہ ۱۳۵۳ ۔ نماز جمعہ اہلسنت کے ساتھ بھی نماز ظہر سے کفایت کرتی ہے ، اس کا اعادہ کرنا لازم نہیں ہے اور یہ ایسے اوامر و دستورات جن کا حکم ہیں ہمارے ائمہ طاہرین حفظ وحدت مسلمین کے لئے ہم کو دیا ہے .
مسئلہ ۱۳۵۴ ۔ اگر مومنین اس وقت مسجد پہونچیں کہ نماز جماعت تمام ہو چکی ہے لیکن ابھی صفیں منتشر نہیں ہوئی ہیں ، اذا ن و اقامت ساقط ہے اور اس جہت سے شیعوں کی نماز جماعت سے کوئی فرق نہیں ہے .
مسئلہ ۱۳۵۵ ۔ اہل سنت کی نماز جماعت کے ہمراہ نماز قضا پڑھنا بلا مانع ہے .
مسئلہ ۱۳۵۶ ۔ اس بات کے پیش نظر کہ اگر اہلسنت امام سے ایک رکعت پیچھے ہو تجافی نہیں کرتا ( اور نیم خیز صورت میں نہیں بیٹھتا ) یہ کام شیعوں کے لئے لازم نہیں ہے .

عمرہٴ مفردہ کے بارے میں دریافت کئے گئے فتاوے ۲ ۔ سجدہ گا ہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma