دوسری فصل نیابتی حج

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
۴۔ استطاعت : شرائط نائب :

مسئلہ ۱۱۱ ۔ میّت کی جانب سے حج واجب یا مستحب کے لئے کسی شخص کو اجیر کرنا جائز ہے ، لیکن زندہ شخص کی جانب سے فقط مستحبی حج کے لئے کسی کو اجیر کیا جا سکتا ہے ، مگر وہ لوگ کہ جن پر حج واجب ہے اور کوتاہی کے سبب حج بجا نہیں لائے اور فی الوقت بیماری یا پیروی و ناتوانی کی وجہ سے حج پر قادر نہیں ہیں ، ایسی صورت میں ان لوگوں پر نائب کرنا واجب ہے ، لیکن اگر ایسے وقت استطاعت مالی میسر ہوئی کہ استطاعت جسمانی سے محروم ہے ، یا راستہ اس کے لئے مسدود ہے تو حج اس پر واجب نہیں ہے اور نائب کرنا بھی واجب نہیں ہے ، نہ حیات میں ، نہ اس کی موت کے بعد 
مسئلہ ۱۱۲ ۔ جس شخص پر حج مستقر اور متعین ہوا ، یعنی سال اول ہر رخ سے استطاعت رکھنے کے باوجود حج پر نہیں گیا ، اگر بعد میں بیماری یا پیری کی وجہ سے حج پر جانے کی قدرت سے ہاتھ دھو بیٹھے یا اس کے لئے بہت پر مشقت ہو تو ایسی صورت میں کسی کو نائب کرنا واجب ہے البتہ شرط یہ ہے کہ آئندہ اور مستقبل میں اچھا ہونے اور قدرت پیدا کرنے کی امید نہ رکھتا ہو ، اور احتیاط واجب یہ ہے کہ اوّلین فرصت میں اس کام کو انجام دے 
مسئلہ ۱۱۳ ۔ اگر کوئی شخص کئی سالوں سے مستطیع ہے اور فی الوقت موجودہ کسالت کے پیش نظر ہوائی جہاز کا سفر اس کے لئے میسر نہیں ہے اور ہوائی جہاز کے علاوہ دوسرا اور کوئی وسیلہ اس کے لئے فراہم نہیں ہے تو بہبودی کی امید نہ رکھنے کی صورت میں کسی کو اپنے حج کے نیابت دینا واجب ہے 

۴۔ استطاعت : شرائط نائب :
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma