کتاب کے امتیازات و خصوصیات

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
جامع مناسک کا تاریخی خاکہاسلام میں حج کی اہمیت

اس کتاب کے بعض خصوصیات مختصر طور پربیان ہوئے لیکن ان کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
۱۔ یہ کتاب حج کے بارے میں حضرت آیةاللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کے فقہی نظریات ( جو مختلف کتابوں میں موجود تھے) اپنے اندر جمع کئے ہوئے ہے۔ اگر اس کتاب کو فارسی زبان میں مناسک حج کی جامع ترین کتاب مانی جائے تو یہ مبالغہ نہ ہوگا۔
۲۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ بعض مسائل میں حضرتعالی کے نظریات تبدیل ہوتے رہے لیکن اس کتاب میں حضرتعالی کے جدیدفتوے آپ کے سامنے پیش ہیں۔
۳۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ حضرتعالی کی فقہی کتابیں جو حج سے مربوط ہیں ۔ مختلف زمانوں میںتالیف ہوکر شائع ہوچکی ہیں جن میں سے بعض مسائل میںظاہری اختلاف دیکھنے کو ملا لیکن کتاب حاضر میں ان کی اصلاح کر دی گئی ہے۔
۴۔وہ کتابیں جومتن اور حاشیہ کی ساتھ چھپتی ہیں ۔ مطالعہ کرنے والوں کے لئے دشوار ہوتی ہیں ۔ اس کتاب میں حاشیہ کو متن ہی میں لاکر اس مشکل سے رہائی دی گئی ہے۔
۵۔مناسک حج کی بعض کتابوں میں غیر ضروری یا تکراری مسائل کا سامنا ہوتا ہے “ کا سامنا ہوتا ہے۔ جن کو حذف کرکے ان کی جگہ نئے اور ضروری مسائل لائے گئے ہیں ۔
۶۔ تمام مسائل کی ادبی زبان ہماری علمی حیثیت کے مطابق ایک سطح پر لائی گئی ہے اور کتاب حاضر بہتر طریقے سے تصحیح ہو کر مناسب سائز میں آپ قارئین کی خدمت میں حاضر ہے۔
۷۔ اس بات کی بھی کوشش کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ فرعی سرخیاں اور عناوین منتخب ہوں تاکہ پڑھنے والے کم وقت میں اپنے مطلوبہ مسائل کو آسانی سے حاصل کرسکیں۔
۸۔ بعض مسائل کی جگہ کو تبدیل کرکے مناسب ترین ابواب اور فصلوں میں قرار دیا گیا ہے۔
۹۔وہ مسائل جن کا خارج میں مصداق نہیں تھا (جو کہ بہت سے قدیمی مناسکوں میں موجود ہیں )ان کو کلی طور پر حذف کیا گیا ہے۔
۱۰۔ ایسے الفاظ اور تعبیرات جو نامناسب ، فصاحت اور بلاغت سے دور تھے ان کی اصلاح کی گئی ہے۔
اس کتاب کی جامعیت اور مذکورہ ۱۰/دس اوصاف کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کو ” جامع مناسک“ کا نام دیا گیا ہے۔ بہر حال یہ دعوی نہیں کیا جاسکتا کہ اس کتاب میں کوئی عیب و نقص نہیں ہے بلکہ ایسا دعوی کرنا خود سب سے بڑا عیب ہے۔
مطالعہ کرنے والوں خاص طور سے کاروان حج کے علماءِ محترم ” جن کے دوش پر سنگین ذمہ داری ہے“ سے تقاضا ہے کہ اس کتاب کا دقت سے مطالعہ فرمائیں اوراپنے خیالات و ثمربخش نظریات سے ہمیں آگاہ فرمائیں تاکہ دوسرے ایڈیشنوں میں ان سے فائدہ اٹھا کر اس کتاب کو بہتر سے بہتر بنایاجاسکے ۔
آخر میں ان تمام دوستوں کا جنہوں نے اس بیش بہا کتاب میں ابتداء کار سے چھپنے اور شائع ہونے کے مرحلہ تک تعاون فرمایا ۔ ان تمام ہی افراد کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، خاص طور پر حجة الاسلام آقای حاج مکارم مسعود کا بھی تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس کتاب میں بے حدزحمتیں فرمائیں۔
خدا وندکریم کی بارگاہ میں ان کی عزت و سربلندی اور حجِ مقبول کے لئے دست بہ دعا ہیں۔

آمین یا رب العالمین
قم حوزہ علمیہ
ابوالقاسم علیان نژادی۔
۲۲/۲/۱۳۸۳ مطابق با ۲۱/ ربیع الاوّل ۱۴۲۵

جامع مناسک کا تاریخی خاکہاسلام میں حج کی اہمیت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma