ہفتم : موالات

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
ششم : حدّ مطاف طواف کے واجبات ( ہفتگانہ ) سے متعلق پوچھے گئے سوالات

مسئلہ ۶۷۸ ۔ طواف میں موالات عرفی شرط ہے یعنی لازم ہے کہ پے در پے خانہٴ کعبہ کے گرد سات چکر لگا ئے اور سات چکر سے کم ، کافی نہیں ہے ، لیکن طواف مستحب میں موالات شرط نہیں ہے  -
مسئلہ ۶۷۹ ۔ اگر کوئی طواف کو عمداً قطع کرے ( خستگی دور کرنے یا پانی وغیرہ پینے کے لئے ) لیکن مسجد سے خارج نہ ہو ، اور موالات فوت ہونے سے پہلے لوٹ آئے اور جہاں سے قطع کیا ہے اسی جگہ سے دوبارہ طواف شروع کرے ، اس کا طواف صحیح ہے خواہ چار دور سے کم طواف کیا ہو یا زیادہ  -
مسئلہ ۶۸۰ ۔ اگر کوئی شخص طواف واجب میں مشغول ہو اور نما ز فریضہ یا نافلہ وتر کا وقت آجائے تو طواف کو قطع کر کے نماز پڑھ سکتا ہے ، اس کے بعد بقیہ طواف کو مکمل کرے خواہ چار دور سے پہلے ہو یا اس کے بعد ہو  -
مسئلہ ۶۸۱ ۔ اگر کوئی شخص طواف کر رہا ہو اور واجب نماز کا وقت تنگ ہو جائے تو واجب ہے طواف کو چھوڑ دے اور نماز پڑھے ، اس کے بعد اگر چار دور کے بعد طواف کو ترک کیا ہے تو وہیں سے طواف کو مکمل کرے اور اس صورت کے علاوہ بناء بر احتیاط اوّل سے شروع کرے  -
مسئلہ ۶۸۲ ۔ نماز جماعت یا وقت فضیلت نماز واجب کو درک کرنے کے لئے طواف کو قطع کرنا جائز بلکہ مستحب ہے اور نماز پڑھنے کے بعد طواف کو جہاں سے قطع کیا ہے وہیں سے شروع کرے اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ مذکورہ بالا مسئلہ کے مطابق عمل کرے ( ملحوظ رہے کہ یہ مسئلہ نماز جماعت سے متعلّق ہے )  -
مسئلہ ۶۸۳ ۔ اگر بلا عذر طواف کو قطع کیا اور کوئی ایسا کام کیا جو طواف کے منافی ہے مثلا زیادہ فاصلہ پیدا کر دیا اور موالات عرفیہ ختم ہوگئی ، احتیاط یہ ہے کہ اگر چار دور بجالا یا ہے طواف کو تمام کرے اور پھرا عادہ بھی کرے لیکن ابتداء سے طواف شروع کرنے میں کوئی مانع نہیں ہے  -
مسئلہ ۶۸۴ ۔ اگر طواف کے درمیان کوئی عذر پیدا ہو گیا مثلا بیماریٴ شدید ، یا حیض یا بطلان وضو وغیرہ اگر عذر مذکور چار دور تمام ہونے کے بعد پیدا ہو ، عذر بر طرف ہونے کے بعد واپس آئے گا اور طواف کو مکمل کرے گا لیکن اگر چار دور کے پہلے ہے تو اس طواف کو چھوڑ کر اوّل سے شروع کرے گا اور فرض اول میں ( بعلاوہ حیض ) احتیاط مستحب اتمام اور اعادہ ہے  -
مسئلہ ۶۸۵ ۔ اگر جس نے طواف کو قطع کیا ہے اس کا عذر استمرار پیدا کرے اور باقی رہے تو انجام طواف کا وقت تنگ ہونے تک امکانی صورت میں اس کو مسجد الحرام لائیں اور طواف کرائیں اور اگر ممکن نہیں ہے اس کے لئے نائب کریں  -
مسئلہ ۶۸۶ ۔ اگر صفا و مروہ کے درمیان سعی کی حالت میں کسی کو یاد آئے کہ طواف ناقص بجالایا ہے تو واپس لوٹے اور طواف کو جہاں سے ناقص بجالایا ہے مکمّل کرے ، اس کے بعد بقیہ سعی کو بجالائے اور طواف اور سعی دونوں صحیح ہے ، لیکن احتیاط واجب یہ ہے کہ اگر سعی چار بار سے کم انجام دی ہے اس کو تمام کرے اور پھر اعادہ بھی کرے اور دونوں حالت میں طواف اور سعی کو چھوڑ کر اول سے بجا لا سکتا ہے  -
مسئلہ ۶۸۷ ۔ حاجی طواف کو چھوڑ کر خانہ کعبہ کو چوم سکتا ہے ، اس کے بعد واپس آئے اور جہاں سے طواف کو قطع کیا ہے وہاں سے دوبارہ شروع کرے ، لیکن بہتر یہ ہے ایسے کام انجام نہ دے  -

ششم : حدّ مطاف طواف کے واجبات ( ہفتگانہ ) سے متعلق پوچھے گئے سوالات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma