رمی میں شک

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
۱۳ ۔ گیارہویں اور بارہویں کے دنوں میں رمی جمرات رمی جمرات سے متعلق دریافت کئے گئے فتاوے

 مسئلہ ۱۲۶۰ ۔ اگر وہ دن گزرنے کے بعد کہ جس میں رمی واجب ہے شک کرے کہ اس کو انجام دیا ہے یا انجام نہیں دیا ( مثلا گیارہویں کو شک کرے روز عید رمی انجام دی ہے یا نہیں ) اپنے شک کی طرف توجہ نہ کرے گا -
مسئلہ ۱۲۶۱ ۔ اگر پتھر مارنے کے بعد شک کرے کہ صحیح مارا ہے یا نہیں توجہ نہ کرے گا -
مسئلہ ۱۲۶۲ ۔ اگر رمی جمرہٴ عقبہ کے وقت شک کرے کہ جمرہ اولی یا وسطی یا دونوں کو پتھر مارا ہے یا نہیں ؟ یا صحیح مارا ہے یا نہیں ؟ شک کی طرف اعتنا نہ کرے گا -
مسئلہ ۱۲۶۳ ۔ اگر رمی جمرہ دوم شروع کرنے سے پہلے شک کرے کہ کہ جمرہٴ اول کو سات پتھر مارے ہیں یا کمتر لازم ہے واپس آئے اور احتمالی کمی کی تلافی کرے کہ سات پتھر مارنے کا یقین پیدا ہو جائے ، ہر چند عمل سے منصرف ہو گیا ہو -
مسئلہ ۱۲۶۴ ۔ اگر بعد والے جمرہ کو پتھر مارنا شروع کرنے کے بعد قبل کے جمرہ کو مارے گئے پتھروں کی تعداد میں شک کرے ، چنانچہ یقین رکھتا ہو کہ پہلے والے جمرہ کو چار پتھر مارے ہیں اور تین دیگر پتھروں کے بارے میں شک میں مبتلا ہو ، احتیاط واجب یہ ہے کہ مقدار مشکوک کو بجالائے ہر چند بعد والے جمرہ کو پتھر مارنے کے بعد ہو ، اور اگر چار پتھر سے کمتر میں شک کرے چار پتھر کی مقدار کو قابل اعتنا نہ سمجھے اور کہے انشاء اللہ بجالایا ہوں اور تین دوسرے پتھر مارے بر بنائے احتیاط واجب -
مسئلہ ۱۲۶۵ ۔ اگر رمی جمرات سہ گانہ سے فارغ ہونے کے بعد یقین حاصل ہو کہ ایک یا دو یا تین پتھر کسی ایک جمرہ کو نہیں مارا ، جس قدر نقصان اور کمی کا احتمال دیتا ہے لازم ہے تینوں جمرہ کو مارے، اور اگر یقین کر ے کہ کسی ایک جمرہ کو چار پتھر سے کمتر مارا ہے ، احتیار واجب یہ ہے کہ تینوں جمرات کو از سر نو پتھر مارے -
مسئلہ ۱۲۶۶ ۔ اگر تینوں دنوں کا وقت گزرنے کے بعد یقین کرے کہ ایک رمی نہیں کی لیکن تفصیلا نہیں جانتا کہ وہ کونسا دن تھا ، کافی ہے ایک دن کو بقصد مافی الذمہ قضا بجالائے -

۱۳ ۔ گیارہویں اور بارہویں کے دنوں میں رمی جمرات رمی جمرات سے متعلق دریافت کئے گئے فتاوے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma