تقصیر سے متعلق دریافت کئے گئے فتاوے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
۶ ۔ تقصیر سات سے گیارہ تک ۔ مکہ کے واجبات پنجگانہ ( منی کے بعد )

 سوال ۱۱۴۱ ۔ جس نے منی سے باہر تقصیر کی ہے اور تقصیر کے بعد کے اعمال بھی بجالایا ہے اور اتمام اعمال حج کے بعد عمرہٴ مفردہ بھی بجالایا ہے ، کیا احرام سے خارج ہے اور اس کا عمرہٴ مفردہ صحیح ہے؟
جواب : اس صورت میں کہ عمداً منی سے باہر تقصیر انجام دی ہے احرام سے خارج نہیں ہوا اور اس کا عمرہ صحیح نہیں ہے ، لیکن جہل و نسیان کی صورت میں اس کا عمل صحیح ہے اور اگر واپس جا سکتا ہے تو منیٰ واپس جائے اور وہاں تقصیر انجام دے -
سوال ۱۱۴۲ ۔ جدید قربانگاہیں منی سے باہر ہیں اگر کچھ لوگوں نے قربانی کے بعد وہیں تقصیر کر لی ہو ، ان کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : منی واپس آئیں اور وہاں تقصیر کریں -
سوال ۱۱۴۳ ۔ قبل کے مفروضہ سوال میں جو لوگ منی سے باہر حلق یا تقصیر کے بعد مکہ آئے اور اعمال مکہ بجا لائے ، اس کے بعد اپنے اشتباہ کی طرف متوجہ ہوئے ، کیا ان کے اعمال صحیح ہیں ؟
جواب : مذکورہ فرض میں ان کے اعمال صحیح ہیں ، لیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ ان اعمال کا بھی اعادہ بھی کریں -
سوال ۱۱۴۴ ۔ ایک شخص نے سال گزشتہ اور امسال سفر حج میں تقصیر منیٰ سے باہر انجام دی ہے، اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : کافی ہے اس کو دوبارہ منی میں بجالائے اور ایک تقصیر کفایت کرے گی -
سوال ۱۱۴۵ ۔ ایک شخص جو پہلی مرتبہ اور بعنوان نیابت حج سے مشرف ہوا اور اس تصور کے ساتھ کہ وادی ؟؟؟ حسر اور منی کے درمیان سر حد جزء منی ہے وہاں پر تقصیر انجام دی اور دوسرے سال خود اپنا حج کرنے کے لئے مشرف ہوا اور منی میں تقصیر انجام دی کیا کفایت کرے گی ؟
جواب : کفایت کرے گی اور حج نیابتی صحیح ہوگا -
سوال ۱۱۴۶ ۔ ایک شخص کہ و قوفین اضطراری کے علاوہ پر قادر نہیں ہے اور اپنے بقیہ اعمال کے لئے نائب کرتا ہے ، کیا تقصیر کو منی کے ، باہر انجام دے سکتا ہے ؟
جواب : غیر منی میں تقصیر کافی نہیں ہے اور لازم ہے منی میں انجام پائے مگر یہ کہ منی جانے پر قادر نہ ہو -
سوال ۱۱۴۷ ۔ ایک شخص نے سال گزشتہ قربانی اور تقصیر منی کے باہر انجام دی ہے اور ایران واپس لوٹ آیا ہے ، امسال بھی قصد حج رکھتا ہے ، اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : منی میں تقصیر کا اعادہ کر ے ، لیکن اعمال مترتبہ کا اعادہ لازم نہیں ہے -
سوال ۱۱۴۸ ۔ ایک شخص نے سفر اوّل حج میں جس وقت حجام بعنوان حلق اس کا سر مونڈنے میں مشغول تھا اپنے ناخن کا ٹ ڈالے ہیں ، کیا اس پر کوئی کفارہ واجب ہے ؟
جواب : اس پر کوئی کفارہ واجب نہیں ہے -
سوال ۱۱۴۹ ۔ جس کا سال قبل اولین سفر حج تھا اور وہ حجة الاسلام بجالایا اور امسال اس کا اولین سفر حج نیابتی ہے ، کیا سفر دوّم میں ( کہ حج نیابتی کا پہلا سفر ہے ) صرورة کا حکم رکھتا ہے کہ حتماً تمام سر کو مونڈ ے یا تقصیر کافی ہے ؟
جواب : تمام سر کا مونڈ نا کسی کے لئے بھی واجب نہیں ہے بلکہ صرورہ کے لئے مستحب موکّد ہے -
سوال ۱۱۵۰ ۔ طفل نابالغ کہ خو ب و بد کو آپس میں تشخیص دیتا ہے ( اور ممیز ہے ) تمام اعمال حج صحیح طور پر بجالایا ہے - کیا صرورہ ہونے سے خارج ہو جائے گا ؟ اور اگر بلوغ کے بعد مشرف ہو کیا اس کا سفر دوّم حساب ہوگا ؟
جواب : ہاں صرورہ ہونے سے خارج ہو جائے گا لیکن جیسا کہ عرض کیا حلق صرورة کے لئے بھی واجب نہیں ہے -
سوال ۱۱۵۱ ۔ اگر کوئی عمداً قربانی کو تاخیر میں ڈالے ، کیا حلق یا تقصیر کر سکتا ہے یا حتماً لازم ہے قربانی کے بعد ہو ؟
جواب : حتماً لازم ہے قربانی کے بعد انجام دے لیکن اگر مقدم رکھے گنہ گار ہے لیکن اس کے حج کے لئے مُضر نہیں ہے -
سوال ۱۱۵۲ ۔ ایک شخص نے رمی جمرہ کی حالت میں اپنا پیسہ گم کر دیا اور چونکہ قربانی خریدنے کے لئے پیسہ نہیں تھا اس کو روزہ سے تبدیل کر دیا ، کیا ایسے شخص پر لازم ہے کہ تقصیر یا حلق کو تین دن روزہ رکھنے کے بعد انجام دے یا تمام حجاج کی طرح کہ قربانی کی ہے روز عید حلق یا تقصیر کر سکتا ہے ؟
جواب : روز عید حلق یا تقصیر کر سکتا ہے -
سوال ۱۱۵۳ ۔ جس مورد میں کہ حاجی چاہتا ہے احتیاط کرے اور سر مونڈے اگر اس کے بجائے اپنے بال کوتاہ کرے اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : جیسا کہ گزرا سر مونڈ نا واجب نہیں ہے اور کوتاہ کرنا کفایت کرے گا لیکن اگر احتیاط کرنا چاہتا ہے تو سر مونڈے -
سوال ۱۱۵۴ ۔ عصر روز عید ذبح قربانی کے بعد کہ تمام حجاج سر مونڈنے میں مشغول تھے - میں نے بھی یہ سوچ کر ” کہ سر مونڈنا چاہئے “ اپنا سر مونڈ لیا لیکن یہ نہیں کہا ” میں اپنا سر حج تمتع کے لئے مونڈ رہا ہوں “ اب میرا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : اس کے پیش نظر کہ آپ نے یہ عمل حجّ تمتّع کے لئے انجام دیا ہے کافی اور صحیح ہے ہر چند نیت زبان پر نہیں لائے ہیں -
سوال ۱۱۵۵ ۔ کیا جائز ہے اپنا تھوڑا سا سر بلیڈ سے مونڈے اور بقیہ کو مشین سے مونڈے ؟ البتہ مشین سے مونڈنے کے بعد دوبارہ اس حصّے پر بلیڈ پھیرے گا کیا اس طرح سے حلق صادق آئے گا؟
جواب : ایسے افراد بہتر ہے پہلے پورا سر مشین سے مونڈیں اور بعد میں چنانچہ احتیاط کی طرف مائل ہوں تمام سر کو حلق کریں -
سوال ۱۱۵۶ ۔ تخییر حلق و تقصیر کے درمیان ابتدائی ہے یا استمراری ؟ بالفاظ دیگر ، اگر شخص نے حلق کو انتخاب کیا اور اپنے سر کا بعض حصہ مونڈ ا اور اس کے بعد پشیمان ہوا ، کیا اس کو رہا کر سکتا ہے اور سر کے تھوڑے کو بال کوتاہ کر کے احرام سے خارج ہو سکتا ہے -
جواب : کوئی مانع نہیں ہے -
سوال ۱۱۵۷ ۔ ایک شخص نے قربانی کے بعد تھوڑے اپنے ناخن کاٹتا ہے اور احرام سے خارج ہو جاتا ہے اور اعمال مکہ انجام دیتا ہے ، اس کے بعد متوجہ ہوتا ہے کہ تقصیر کے لئے ناخن کانٹا تنہا کافی نہیں ہے کو اس اپنے سر کے تھوڑے بال بھی کوتاہ کرنے چاہئے تھے ، اس کا وظیفہ کیا ہے ؟ کیا اس کے اعمال مکہ صحیح ہیں ؟
جواب : چنانچہ مکہ میں اس بات کی طرف متوجہ ہو تقصیر کو بطور کامل انجام دے گا اور احتیاطا طواف و سعی کا اعادہ کر ے گا اور اگر مکہ سے نکلنے کے بعد اس بات کی طرف متوجہ ہوا اور امکان باز کشت بھی نہیں ہے وہیں پر تقصیر کرے گا اور اس کا حج صحیح ہے اور اگر اپنے بال منیٰ بھیج سکتا ہے تو وہاں بھیج دے تاکہ وہاں پر دفن کر دیں -

۶ ۔ تقصیر سات سے گیارہ تک ۔ مکہ کے واجبات پنجگانہ ( منی کے بعد )
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma