دوسرے سوالات

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
ب ) طواف نساء ۱۲ ۔ منی میں رات بسر کرنا

سوال ۱۲۰۲ ۔ کیا اعمال منی کے بعد اور اعمال پنجگانہ مکہ سے پہلے طواف مستحبی کیا جاسکتا ہے ؟ احرام عمرہٴ تمتع کے بعد اور اس کے اعمال بجالانے کے پہلے کیسا ہے ؟
جواب : ان دونوں حالت میں احتیاط ، ترک طواف مستحبی ہے -
سوال ۱۲۰۳ ۔ جو لوگ مشعر میں شب عید وقوف اضطراری کر سکتے ہیں وقوف کے بعد منی آئے اور رمی جمرہ عقبہ کیا ، کیا جائز ہے رمی کے بعد قربانی کے لئے کسی کو وکالت دیں ، اور انجام ذبح سے پہلے تقصیر کریں اور طواف اور اعمال مکہ بجالانے کے لئے اسی شب عید مکہ آئیں ؟
جواب : جائز ہے -
سوال ۱۲۰۴ ۔ اگر کوئی شخص اتمام حج تمتع کے بعد مکہ سے خارج ہو اور دوبارہ مکہ واپس آنا چاہے ، کیا لازم ہے محرم ہو اور دوبارہ اعمال عمرہ بجا لائے ؟
جواب : اگر اسی ماہ قمری میں واپس آئے احرام لازم نہیں ہے -
سوال ۱۲۰۵ ۔ کیا اعمال منی کے بعد اور اعمال مکہ سے پہلے مکہ سے نکلنا جائز ہے ؟
جواب : کوئی حرج نہیں ہے -
سوال ۱۲۰۶ ۔ جو حجاج منیٰ سے واپس آتے ہیں اور ابھی طواف واجب بجا نہیں لائے ہیں کیا طواف مستحبی کر سکتے ہیں ؟
جواب : احتیاط واجب یہ ہے کہ اعمال واجب تک انجام نہ دیں اس کے بعد طواف مستحبی کریں -
سوال ۱۲۰۷ ۔ ایک عورت اپنے شوہر کے ہمراہ جمرات کی سمت روانہ ہوئی - بھیڑ اور کثرت جمعیت کے باعث اپنے شوہر کو گم کر دیا ، شدت اضطراب اور خو ف و وحشت کے نتیجے میں حواس باختہ ہوگئی اور ہوش کھو بیٹھی ، ماٴمورین نے اس کو اسپتال منتقل کردیا ، چند دنوں کے بعد اسپتال میں ملتی ہے ، اس حالت میں کہ بات کرنے پر قادر نہیں ہے اور بقیہ اعمال بجا نہیں لا سکتی ہے ، اس کے شوہر سے کہتے ہیں : ” اپنی بیوی کے اعمال بجالاوٴ “ حتی اس سے سوال کرتے ہیں کہ انجام دیا ؟ جوا ب دیتا ہے : ” ہاں انجام دیا ہے “ البتہ و ہ خود بھی اپنی بیوی کے حادثہ کے بعد مضطرب اور پریشان تھا اور کامل طور پر اس کے حواس بھی بجا نہیںہیں ، ایران واپس آنے کے بعد قسم کھاتا ہے کہ میں اعمال نیابتی بجا نہیں لایا ہوں ، اس عورت کے حج کا کیا حکم ہے ؟ اب اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : چنانچہ اعمال روز عید ( رمی جمرہ ، قربانی ، تقصیر ) بجالائی ہے اور اعمال مکہ بجا نہیں لائی ہے ، بصورت امکان خو دمکہ جائے اور ان اعمال کو بجالائے اور اگر ممکن نہیں ہے نائب اختیار کرے اور مفروضہ سوال میں کہ صورت اضطرار ہے منیٰ میں بیتوتہ نہ کرنے کی وجہ سے کوئی کفارہ لازم نہیں ہے اور رمی جمرات نہ کرنے کی نسبت سے سال آئندہ قضا کرے اور اگر خود نہیں جا سکتی ہے تو نائب اختیار کرے -

ب ) طواف نساء ۱۲ ۔ منی میں رات بسر کرنا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma