نیّت

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
پنجم ۔ شرمگاہ کا چھپانا حکم مسلوس

سوال616 ۔ جو شخص کہ دوسرے کی نیابت میں حج پر آیا ہے طواف کے دوسرے دور میں شک کرتا ہے کہ آیا طواف کو منوب عنہ کی نیت سے آغاز کیا ہے یا خود اپنی نیت سے شروع کیا ہے ؟ اب اس حالت میں اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : احتیاط یہ ہے کہ طواف کو منوب عنہ کی نیت سے تمام کرے ، اس کے بعد نماز طواف پڑھے پھر طواف اور نماز طواف کا اعادہ کرے  .
سوال ۶۱۷ ۔ ایک شخص تقصیر کے بعد متوجہ ہوتا ہے کہ طواف اور نماز طواف کی حالت میں بے وضو تھا یا اس کا وضو باطل تھا ، اب اس کا وظیفہ کیا ہے ؟ کیا لازم ہے پھر سے لباس احرام پہنے اور طواف کرے ؟
جواب : طواف اور نماز طواف کا اعادہ کر لے اور اس کا عمرہ صحیح ہے اور لباس احرام کا پہننا لازم نہیں ہے  .
سوال ۶۱۸ ۔ ایک حاجی کا وضو طواف کے آخری دور میں باطل ہوگیا اس نے طواف کو اسی حالت میں مکمل کیا ، اس کے بعد وضو کیا اور طواف کو اول سے شروع کیا اور اس کے بعد نماز طواف اور سعی و تفصیر بجالا یا ، کیا اس کا عمل صحیح ہے ؟
جواب : طواف دوّم اور اس کے بعد کے اعمال صحیح ہیں ، ہر چند وضو کے بعد طواف اوّل کو تکمیل اور اس پر قناعت کر سکتا تھا  .
سوال ۶۱۹ ۔ ایک شخص باپ کی نیابت میں عمرہٴ مفردہ بجا لایا اور دوسرے دن ماں کی نیابت میں احرام باندھتا ہے اور عمرہٴ دوم کے درمیان متوجہ ہوتا ہے کہ عمرہٴ اول کے طواف اور نماز طواف کو بغیر وضو کے انجام دیا ہے ، اب اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : طواف اور نماز طواف عمرہ اول کا اعادہ کرے گا اور عمرہٴ دوم کو بقصد رجاء مکمل کرے گا  . ( ملحوظ رہے کہ ایک ماہ قمری میں ایک عمرہ سے زیادہ انجام نہیں دے سکتا مگر بقصد رجاء یعنی اس امید کے ساتھ کہ مطلوب ہو نہ بطور قطعی  .
سوال ۶۲۰ ۔ جس شخص کا وظیفہ جبیرہ پر وضو کرنا اور تیمم تھا احکام شرعی سے نا واقفیت اور جہل و نادانی کی وجہ سے بلا تیمم اعمال عمرہ بجا لایا ہے ، اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : طواف اور نماز طواف کا اعادہ لازم ہے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ اس کے بعد کے اعمال کا بھی اعادہ کرے  .
سوال : ۶۲۱ ۔ نماز صبح کے وقت مسجد الحرام پہونچے ، رئیس قافلہ نے کہا : ” تھوڑا صبر کیجئے نماز صبح کے بعد طواف کریں گے “ زیادہ تھکے ہونے کے باعث میں سو گیا اور چونکہ پانی دسترس میں نہیں تھا اس لئے میں نے تیمم کیا اور طواف و نماز طواف کو تیمم سے بجا لایا ، کیا میرا حج صحیح ہے ؟
جواب : اگر آپ کے لئے وضو کرنا ممکن تھا ، ہر چند گھر یا ہوٹل جا ئیں اور مثلا دوسرے دن اعمال بجا لائیں ، تیمم صحیح نہیں ہے آپ کا وظیفہ یہ ہے کہ طواف اور نماز طواف کا اعادہ کریں اور اگر خود نہیں کر سکتے ہیں تو اس کے لئے کسی کو نائب بنائیں  .
سوال ۶۲۲ ۔ ایک شخص طواف واجب میں احساس کرتا ہے کہ اس کا لباس احرام نجس ہے لیکن اعتناء نہیں کرتا ہے اور اسی حال میں طواف اور بعد کے اعمال انجام دیتا ہے ، اس کے بعد اپنے لباس کی چھان بین کرتا ہے اور یقین پیدا کرتا ہے کہ حالت طواف میں ایسا ہوا ہے اور اعمال کی تلافی کئے بغیر وطن واپس آ جاتا ہے ، اب اس کا وظیفہ کیا ہے ؟ کیا اب بھی حالت احرام میں ہے ؟
جواب : اگر حالت طواف میں یقین نہیں رکھتا تھا کہ اس کا وضو باطل ہے اور اس کا احرام نجس ہے ( ہر چند اعمال کے بعد یقین حاصل ہوا ہو ) احرام سے خارج ہے لیکن لازم ہے کہ طواف اور نماز طواف کا اعادہ کرے اور اگر خود نہیں کر سکتا تو کسی کو اس کام کے لئے نائب بنائے  .

پنجم ۔ شرمگاہ کا چھپانا حکم مسلوس
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma