اعمال عمرہٴ مفردہ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
دو عمروں کے درمیان معتبر فاصلہ عمرہٴ مفردہ کے بارے میں دریافت کئے گئے فتاوے

مسئلہ ۱۳۲۰ ۔ اعمال عمرہٴ مفردہ سات چیزیں ہیں .
۱ ۔ میقات سے احرام .
۲ ۔ طواف خانہٴ خدا ( سات دور )
۳ ۔ نماز طواف
۴ ۔ سعی بین صفا و مروہ
۵ ۔ تقصیر یعنی بال اور ناخن کا کوتاہ کرنا
۶ ۔ طواف نساء
۷ ۔ نماز طواف نساء
مسئلہ ۱۳۲۱ ۔ احرام و طواف اور مذکورہ بالا تمام اعمال بجالانے کا طریقہ درست عمرہٴ حج تمتع کی مانند ہے . فرق یہ ہے کہ ان سب اعمال میں عمرہٴ مفردہ کی نیت کرے گا .
مسئلہ ۱۳۲۲ ۔ عمرہٴ مفردہ اور عمرہٴ تمتع میں تین چیزوں میں فرق ہے !
۱ ۔ عمرہٴ تمتع میں تقصیر لازم ہے ( ۱ ) لیکن مرد عمرہٴ مفردہ میں خلق و تقصیر کے درمیان مخیّر ہیں .
۲ ۔ عمرہ تمتع میں طواف نساء نہیں ہے لیکن عمرہٴ مفردہ میں طواف نساء بھی ہے .
۳ ۔ میقات عمرہ تمتع ، مواقیت پنجگانہ میں سے کوئی ایک ہے لیکن عمرہٴ مفردہ میں مذکورہ مواقیت کے علاوہ ادنی الحل سے بھی محرم ہوا جا سکتا ہے جیسے مسجد تنعیم .
( ۱ ) یعنی اپنے بعض بال اور ناخن کوتاہ کریں . ؟؟؟؟
مسئلہ ۱۳۲۳ ۔ عمرہٴ مفردہ کے لئے مشہور مواقیت میں کسی ایک بالخصوص مسجد شجرہ سے ( نزدیک مدینہ ) احرام باندھا جاسکتا ہے ، نیز جائز ہے ادنی الحلّ یعنی اولین نقطہٴ خارج حرم سے محرم ہوا جائے . لیکن بہتر ہے ان تینوں جگہوں ” حدیبیہ “ ” جعرانہ “ یا تنعیم میں کسی ایک سے احرام باندھے کہ اہل مکہ کے نزدیک معروف ہیں ، لیکن ان لوگوں کے لئے جو حج کے بعد عمرہٴ مفردہ بجالا نا چاہتے ہیں آسان تر یہ ہے کہ مسجد تنعیم جائیں کہ فی الوقت داخل مکہ ہے اور مسجد الحرام سے تقریباً ۸ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے وہاں سے محرم ہوں اور چونکہ داخل شہر ہے اس لئے دن میں بھی بند گاڑی میں رفت و آمد کر سکتے ہیں .
مسئلہ ۱۳۲۴ ۔ جو لوگ سیدھے جدّہ کے راستے عمرہٴ مفردہ کے لئے مکہ آتے ہیں ، لازم ہے حدیبیہ ( ۲ ) سے ( کہ اس کا فاصلہ مکہ سے تقریبا ۱۷ کلو میٹر ہے ) محرم ہوں ، اور اگر از راہ مدینہ جائیں او رمسجد شجرہ میں محرم ہوں تو سب سے بہتر ہے .
( ۲ ) حدیبیہ جدہ سے مکہ جانے والے قدیم جادّہ میں واقع ہے لیکن جادہ جدید میں اس کے محاذی کو علامت کے ذریعے مشخص کیا گیا ہے اور ایک مسجد بنا دی گئی ہے کہ وہاں سے محرم ہو ا جا سکتا ہے . ؟؟ ؟
مسئلہ ۱۳۲۵ ۔ جو احرام عمرہٴ مفردہ کے ساتھ وار دمکہ ہو اس صورت میں کہ حج کے مہینوں ( شوال ، ذی القعدہ اور ذی الحجہ ) میں احرام باندھا ہو جائز ہے اس کو عمرہٴ تمتّع قرار دے اور اس کے بعد حجّ تمتّع بجالائے .
مسئلہ ۱۳۲۶ ۔ جو عمرہٴ مفردہ کے لئے احرام باندھے تمام محرمات احرام اس پر حرام ہو جاتے ہیں . اور تقصیر یا حلق سر کرنے کے بعد کیا مسائل جنسی کے علاوہ ساری چیزیں اس پر حلال ہو جاتی ہیں اور طواف نساء اور اس کی نماز کے بعد مسائل جنسی بھی حلال ہو جاتے ہیں .
مسئلہ ۱۳۲۷ ۔ عمرہٴ مفردہ میں طواف نساء کو تقصیر یا حلق کے بعد بجالائے

دو عمروں کے درمیان معتبر فاصلہ عمرہٴ مفردہ کے بارے میں دریافت کئے گئے فتاوے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma