حرم کے درخت اور اس کی گھاس کا کاٹنا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
۲۵ ۔ اپنے ساتھ اسلحہ رکھنا محرمات اور کفارات احرام کے دوسرے مسائل

مسئلہ ۵۱۴ ۔ حرم کے درخت اور اس کی گھاس کاٹنے کی حرمت صرف حالت احرام اور شخص محرم سے مخصوص نہیں ہے بلکہ سب پر حرام ہے  .
مسئلہ ۵۱۵ ۔ اگر گھاس یا درخت انسان کے گھر میں ہو چنانچہ خود ہی اس کو لگایا ہو اس کا کاٹنا جائز ہے اور اگر دوسرے نہ لگایا ہے تو بھی اس کے کاٹنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے لیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ اس کو نہ کاٹے ، لیکن خود رو درختوں اور گیاہوں ( گھاس ) کا کاٹنا ( کہ گھر بنانے سے پہلے اس میں موجود تھے ) حرام ہے  .
مسئلہ ۵۱۶ ۔ گیاہ اذفر کہ ایک خوشبو دار گیا ہ ( گھاس ) ہے حکم مذکورہ بالا سے مستثنیٰ ہے اور اس کا کاٹنا بلا مانع ہے  .
مسئلہ ۵۱۷ ۔ اگر متعارف اور عادی صورت میں راستہ چلے اور راستہ چلنے کی وجہ سے کوئی گیاہ ( گھاس ) قطع ہو جائے تو کوئی اشکال نہیں ہے  .
مسئلہ ۵۱۸ ۔ اگر ساتھ میں کوئی حیوان ہو تو اس کے لئے حرم کی گھاس اور علف نہیں اکھاڑ سکتا لیکن جائز ہے کہ حیوان کو آزاد چھوڑ دے تا کہ خود گھاس چرلے  .
مسئلہ ۵۱۹ ۔ اگر کسی ایسے درخت کو کہ اس کا قطع کرنا جائز نہیں ہے قطع کر ے ، احتیاط یہ ہے کہ ایک گائے کفارہ دے خواہ وہ درخت چھوٹا ہو یا بڑا  .
مسئلہ ۵۲۰ ۔ اگر درخت کے بعض حصہ کو قطع کر ے نہ سب کو ، لازم ہے اس کی قیمت کو کفارہ کے عنوان سے ادا کرے  .
مسئلہ ۵۲۱ ۔ حرم کی گھاس کاٹنے کا کفارہ صرف استغفار ہے  .
مسئلہ ۵۲۲ ۔ اگر نائب موجبات کفارہ کو انجام دے تو کفارہ خود اس کی گردن پر ہے نہ منوب عنہ پر  .

۲۵ ۔ اپنے ساتھ اسلحہ رکھنا محرمات اور کفارات احرام کے دوسرے مسائل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma