۹ ۔ میقاتوں میں سے کسی ایک میقات کے محاذی و مقابل

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
۸ ۔ جعرانہ ۱۰ ۔ ادنیٰ الحلّ

مسئلہ ۲۵۱ ۔ جو لوگ میقات سے نہیں گزرتے ہیں جب کسی ایک میقات کے مقابل اور سامنے پہونچیں تو لازم ہے کہ وہاں سے محرم ہو ں اور پانچوں میقاتوں میں سے کسی ایک میقات پر جانا ضروری نہیں ہے اور اگر دو میقات کے سامنے سے گزرتے ہیں تو لازم ہے کہ جب پہلے میقات کے محاذی ہوں تو احرام باندھیں اور بعد والے میقات کے محاذات میں نیت احرام کی تجدید کریں
مسئلہ ۲۵۲ ۔ جو لوگ مسجد شجرہ کے علاوہ کسی اور میقات کے محاذات اور سامنے سے عبور کرتے ہیں ، احتیاط مستحب یہ ہے کہ محاذات میں پہونچنے سے پہلے نذر کے ذریعے محرم ہو جائیں اور بہتر یہ ہے کہ محاذات میں تجدید احرام کریں ( لیکن واجب نہیں ہے )
مسئلہ ۲۵۳ ۔ مکہ کی طرف جانے والے کے لئے محاذات سے مراد یہ ہے کہ ایسی جگہ پہونچ جائے کہ میقات اس کے داہنے یا بائیں واقع ہو اس طرح سے کہ اگر اس نقطہ سے عبور کرے تو میقات اس کی پشت کی طرف مائل ہو
مسئلہ ۲۵۴ ۔ اگر محاذات کو نہ جانے تو لازم ہے ، مورد اطمینان اہل اطلاع سے سوال کرے اور اگر محاذات کو تشخیص نہ دے سکے تو اس جگہ پہونچنے سے پہلے کہ جس کے محاذات ہونے کا احتمال دیتا ہے بناء بر احتیاط نذر کے ذریعے محرم ہو جائے
مسئلہ ۲۵۵ ۔ اگر کسی ایسے راستے سے گزرے کہ کسی بھی میقات کے محاذی نہیں ہے ( جیسے جدہ ) احتیاط یہ ہے کہ میقات جائے اور وہاں سے محرم ہو کسی ایسی جگہ جائے جو کسی میقات کے محاذی ہو، اور اگر وہ بھی ممکن نہ ہو تو جس جگہ کسی ایک میقات کے محاذی ہونے کا احتمال دیتا ہو وہاں سے محرم ہو پھر اولین نقطہٴ حرم ( اطراف مکہ میں ) پہونچ کر اپنے احرام کی تجدید کرے ( یعنی دوبارہ نیت کرے اور لبیک کہے )
مسئلہ ۲۵۶ ۔ محاذات میقات کے مسئلہ میں صحراء اور دریا کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے
مسئلہ ۲۵۷ ۔ جو لوگ ہوائی جہاز کے ذریعہ جدہ جاتے ہیں وہ جدہ اور حدیبیہ سے ( عمرہٴ تمتع کے لئے ) محرم نہیں ہو سکتے ہیں ، بلکہ ضروری ہے کہ مواقیت پنجگانہ میں سے کسی ایک میقات یا ا سکے محاذات میں جائیں اور وہاں سے محرم ہوں اور اگر یہ نہیں کر سکتے تو احتیاطا نذر کریں اور اسی جدہ سے محرم ہوں اور ابتداء حرم میں تجدید کریں
مسئلہ ۲۵۸ ۔ محاذات علم و یقین اور دو شاہد عادل کی شہادت سے ثابت ہوتا ہے اور اگر ان دونوں راہ سے ثابت نہ ہو تو اگر ان لوگوں کے قول سے جو ان مقامات سے آگاہی رکھتے ہیں گمان قوی حاصل ہو ، کافی ہے اسی طرح ان لوگوں کے قول سے کہ اہل خبرہ ہیں اور قواعد علمی کی رو سے محاذات کی تعیین کرتے ہیں اگر گمان قابل ملاحظہ حاصل ہو ، ظاہراً کافی ہے
مسئلہ ۲۵۹ ۔ اگر ثابت نہ ہو کہ ” رابغ “ جحفہ کے محاذی ہے ، احرام اس جگہ سے صحیح نہیں ہے

۸ ۔ جعرانہ ۱۰ ۔ ادنیٰ الحلّ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma