چودھویں فصل عمرہٴ مفردہ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
محصور و مصدود کے بارے میں دریافت کئے گئے فتاوے دو عمروں کے درمیان معتبر فاصلہ

مسئلہ ۱۳۱۱ ۔ عمرہٴ مفردہ ایک بہترین عمل ہے اور اس کی بہت فضیلت ہے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے روایت ہے کہ فرمایا :
” العمرہ کفارہ لکل ذنب “ ( ۱ ) عمرہ تمام گناہوں کا کفارہ ہے ( اور انسان کی پشت کو گناہ کے سنگین بوجھ سے سبک کرتا ہے ) “ .
مسئلہ ۱۳۱۲ ۔ عمرہ سال کے کسی بھی مہینہ میں کیا جا سکتا ہے لیکن ماہ رجب تمام مہینوں سے (۲) بہتر ہے اور اخبار اسلامی میں اس کی بہت زیادہ تاکید وارد ہوئی ہے .
مسئلہ ۱۳۱۳ ۔ حج  کی طرح عمرہ کی بھی دو قسمیں ہیں واجب اور مستحب .
مسئلہ ۱۳۱۴ ۔ جو شخص فقط عمرہٴ مفردہ بجالانے کی توانائی رکھتا ہے ، احتیاط واجب یہ ہے کہ اس کو بجالائے ، ہر چند حج کی استطاعت و توانائی نہ رکھتا ہو . اور پوری عمر میں ایک مرتبہ سے زیادہ واجب نہیں ہے ، بنا بر ایں جو لوگ حج نیابتی بجالاتے ہیں احتیاط واجب یہ ہے کہ اعمال نیابت انجام دینے کے بعد اپنے لئے عمرہٴ مفردہ بجالائیں .
مسئلہ ۱۳۱۵ ۔ جو شخص وارد مکہ ہونے کا قصد رکھتا ہے واجب ہے با احرام وارد ہو اور احرام کے لئے نیت حج یا عمرہ ضروری ہے ، اگر موسم حج نہیں ہے واجب ہے عمرہٴ مفردہ انجام دے . لیکن جو لوگ بمقتضائے شغل مکہ زیادہ آمد و رفت رکھتے ہیں ( جیسے بس ڈرائیور اور کاروانوں کے خدمتگزار ) اس حکم سے مستثنیٰ ہیں ، اس طرح جو لوگ عمرہٴ مفردہ بجا لا چکے ہیں اگر مکہ سے خارج ہوں اور دوبارہ اسی مہینے میں داخل مکہ ہوں احرام عمرہٴ مجدد ان پر واجب نہیں ہے .
مسئلہ ۱۳۱۶ ۔ جو شخص ایک مہینہ سے زیادہ مکہ میں تھا اور اتنی ہی مدت اس کو عمرہ مفردہ کئے ہوئے گزر چکی ہے ، اگر کسی کام سے جدّہ جائے او رباز گشت میں بلا احرام وارد مکہ ہو اس نے خلاف شرع کام انجام دیا ہے ، حتماً میقات واپس لوٹے اور محرم ہو اور عمرہٴ مفردہ بجالائے کیونکہ ماہ قمری گزرنے کے ساتھ جو شخص کہ وارد مکہ ہوتا ہے لازم ہے دوسرا عمرہ بجالائے .
سوال ۱۳۱۷ ۔ جو لوگ عمرہ مثلا ماہ شعبان میں بجا لائے ہیں او رماہ رمضان میں ( بازدید کی غرض سے ) عرفات جاتے ہیں ، اس بات کے پیش نظر کہ حدود حرم سے خارج ہو رہے ہیں واپسی پر لازم ہے محرم ہوں اور دوسرا عمرہٴ مفردہ بجالائیں .


 

 (۱) وسائل الشیعہ ، ج ۸ ، ص ۶۶ ، ابواب وجوب الحج ، باب ۳۸ ، حدیث ۷ و جلد ۱۰ / ص ۲۴۰، ابواب العمرہ ، باب ۳ ، حدیث ۷ .
(۲) اس بارے میں بکثرت روایات ہیں کہ تنہا کتاب وسائل الشیعہ ، ج ۱۰ ، صفحہ ۲۳۹ ، ابواب العمرہ ، باب ۳ میں سولہ روایات نقل ہوئی ہیں .
 


محصور و مصدود کے بارے میں دریافت کئے گئے فتاوے دو عمروں کے درمیان معتبر فاصلہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma