سوّم : خانہٴ کعبہ ، طواف کرنے والے کی داہنی طر ف ہو

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
اوّل و دوّم : حجر اسود سے آغاز اور اسی پر اختتام چہارم : ” حجر اسماعیل “ داخل طواف ہو

مسئلہ ۶۵۹ ۔ واجب ہے ایسے طواف کرے کہ خانہٴ کعبہ اس کے دست چپ ہو ( داہنی طرف) ہو ( گھڑی کی سوئی کی حرکت کے بر خلاف ) جیسا کہ سارے مسلمانوں کا یہی معمول ہے  -
مسئلہ ۶۶۰ ۔ واجب نہیں ہے طواف کرنے والے کا چہرہ حالت طواف میں بالکل سامنے کی طرف ہو بلکہ چپ و راست نگاہ کر سکتا ہے  - یہاں تک کہ رخ موڑ کر پیچھے کی طرف بھی دیکھ سکتا ہے  
مسئلہ ۶۶۱ ۔ لازم نہیں ہے بایاں شانہ تمام حالات میں کعبہ کے محاذی ہو ، بلکہ اسی قدر کہ مسلمانوں کے معمول کے مطابق خانہٴ کعبہ کا چکر لگا ئے کافی ہے ، یہاں تک کہ اگر کبھی اپنے چہرہ کو کعبہ کی سمت کرے اور اپنے طواف کو جاری رکھے ، کوئی مضائقہ نہیں ہے  -
مسئلہ ۶۶۲ ۔ جو بعض عوام بائیں شانہ کے ہمیشہ کعبہ کے محاذی ہونے کے سلسلے میں ( بالخصوص حجر اسماعیل پہونچنے کے وقت ) انجام دیتے ہیں بالکل لازم نہیں ہے بلکہ اگر مذہب کی توہین اور کمزوری کا موجب ہو تو جائز بھی نہیں ہے اور بہتر ہے کہ اس طرح کی بیجا احتیاطوں کے بجائے تمام حالات میں حضور قلب رکھے اور تمام مسلمانوں کی طرح کعبہ کا طواف کرے  -
مسئلہ ۶۶۳ ۔ کبھی دیکھا جاتا ہے کہ بعض جاہل افراد احتیاط کی خاطر دوسرے شخص سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کو طواف کرائے اور ا س کے شانوں کو کعبہ کی سمت کرے ، اس طرح سے کہ طواف کرنے والے سے اختیار سلب ہو جاتا ہے ، ہر چند یہ کام طواف کے باطل ہونے کا موجب نہیں ہوتا لیکن بلا شک و شبہ ان لوگوں کا یہ کام بہت ہی بُرا اور ہتک آمیز ہے  -
مسئلہ ۶۶۴ ۔اگر طواف کرنے والوں کی کثرت اور طواف کی جگہ پر بہت بھیڑ ہونے کی وجہ سے طواف کا کچھ حصّہ بر خلاف متعارف انجام پائے مثلا یہ کہ طواف کرنے و الے کا بدن حرکت کی حالت میں سمت کعبہ یا پشت بہ کعبہ واقع ہو ، یا تھوڑا پیچھے پیچھے حرکت کرے اور طواف کو جاری رکھے لازم ہے کہ اس مقدار کو پھر سے انجام دے اور اگر واپس نہیں ہو سکتا تو بلا قصدِ طواف لوگوں ہمراہ چکر لگائے گا تاکہ مورد نظر جگہ تک پہونچ جائے اور وہاں سے نیّت کرے اور طواف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے اس کو مکمّل کرے  -
مسئلہ ۶۶۵ ۔ اگر کثرت کی وجہ سے طواف کرنے والے ، انسان کو بلا اختیار آگے کر دیں اگر اس امر کو ملحوظ رکھتے ہوئے اور اپنے اختیار سے وارد طواف ہوا ہے اس کے طواف کے لئے مضر نہیں ہے 
مسئلہ ۶۶۶ ۔ طواف کرتے وقت جس طرح بھی جائے کوئی مضائقہ نہیں ہے ، آہستہ ، تیز ، پیدل او ر سوا ر کسی طرح بھی جا سکتا ہے  - یہاں تک کہ دوڑ بھی سکتا ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ سکینہٴ و وقار کے ساتھ عادّی طور پر طواف کرے اور ذکر خدا زبان پر جاری رکھے  -

اوّل و دوّم : حجر اسود سے آغاز اور اسی پر اختتام چہارم : ” حجر اسماعیل “ داخل طواف ہو
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma