محرمات احرام سے متعلق استفتائات

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
محرمات اور کفارات احرام کے دوسرے مسائل بطور خلاصہ احرام کے کفارے

سوال ۵۳۱ ۔ کیا محرم مرد سردی سے بچنے کے لئے اس کمبل سے جس کا حاشیہ اور کنارہ سلا ہوا ہے استفادہ کر سکتے ہیں ؟
جواب : کوئی مضائقہ نہیں ہے اور اس پر سلے ہوئے لباس کا حکم جاری نہیں ہوگا  .
سوال ۵۳۲ ۔ کیا مرد ان محرم شب مشعر سردی سے بچنے کے لئے کیسہ خواب سے استفادہ کر سکتے ہیں ؟
جواب : جائز نہیں ہے اور اس کا کفارہ وہی سلا ہوا لباس پہننے کا کفارہ ہے  .
سوال ۵۳۳ ۔ کیا سلے ہوئے لباس سے مراد ( کہ حالت احرام میں مردوں پر حرام ہے ) ایسا سلنا ہے کہ آپس میں جدا کپڑے کے ٹکڑوں کو بہم وصل کرتے ہیں یا حتیٰ اگر احرام کی تولیہ پر بھی سلائی کردیں تو اشکال ہے  .
جواب : اس طرح کے سلنے میں کوئی اشکال نہیں ہے  .
سوال ۵۳۴ ۔ کیا مصنوعی ہاتھ اور پیر استعمال کرنا کہ سلے ہوئے چمڑوں کے بدن پر باندھتے ہیں محرم جانبازوں او رمعلولین کے لئے جائز ہے ؟
جواب : کوئی اشکال نہیں ہے اور کفارہ بھی نہیں ہے  .
سوال ۵۳۵ ۔ کیا احرام سلے ہوئے جوتے میں کہ تمام پشت پا کو احاطہ نہ کرے جائز ہے ؟
جواب : ہاں جائز ہے لیکن بہتر ہے مرد حالت احرام میں ایسا جوتا پہننے سے احتراز کریں  .
سوال ۵۳۶ ۔ کیا محرم عورتوں کے لئے ایسے لباسوں کا پہننا کہ جن کے بعض حصوں میں زینت کے لئے کڑھائی یا گلو وزی کی گئی ہے جائز ہے ؟ اور کیا مقنعہ جزء لباس ہے ؟
جواب : زینتی لباسوں سے حالت احرام میں پرہیز کریں اور مقنعہ بھی جزء لباس ہے  .
سوال ۵۳۷ ۔ اگر محرم درد سر میں مبتلا ہو جائے اس وجہ سے ایک رومال سر پہ باندھ لے جو اس کے تمام سر کو چھپالے ، اس کا کیا حکم ہے  .
جواب : یہ کام ضرورت کی حالت میں جائز ہے ، لیکن احتیاط واجب کی بناء پر کفارہ دے  .
سوال ۵۳۸ ۔ محرم نے اپنا سر دھویا ہے اور اس کے بال گیلے ہیں اگر انتظار کرے کہ اس کے بال طبیعی طور پر خشک ہو جائیں اور پھر وضو کرے تو اس کی نماز میں تاخیر ہوگی اس صورت میں اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : کوئی مضائقہ نہیں ہے اپنے سر کو تولیہ سے خشک کرے ، اور پھر وضو کرے ، لیکن تولیہ کو آہستہ رگڑے تا کہ کوئی بال جدا نہ ہو ، اس طرح دقت کرے تا کہ تمام سر کو نہ ڈھانپے  .
سوال ۵۳۹ ۔ اگر مرد محرم اپنے سر کو سلی ہوئی چیز جیسے سلی ہوئی ٹوپی سے ڈھانپ لے تو کیا دو کفارہ دینا لازم ہے یا ایک کفارہ کافی ہے ؟
جواب : سلے ہوئے کپڑے میں کہ ٹوپی کی صورت نہیں ہے ایک کفارہ ہے لیکن سلی ہوئی ٹوپی اور اس کی مانند کسی دوسری چیز میں احتیاط واجب کی بناء پر دو کفارہ ہے  .
سوال ۵۴۰ ۔ اگر محرم عورت ایسا مقنعہ استعمال کرے کہ ٹھوڑی کو لبوں تک چھپا لے ، کیا حکم ہے ؟
جواب : کوئی حرج نہیں ہے ہر چند بہتر یہ ہے کہ مقنعہ ٹھوڑی کے خط پر ہو  .
سوال ۵۴۱ ۔ کیا محرم عورت اپنی صورت کو تولیہ سے خشک کر سکتی ہے ؟
جواب : عورتوں کے لئے تولیہ سے صورت کو خشک کرنے میں کوئی مانع نہیں ہے  . شرط یہ ہے کہ تمام صورت کو نہ چھپائے جائے  .
سوال ۵۴۲ ۔ محرم عورتوں کا چہرہ خواہ و نا خواہ مقنعہ پہنتے یا اتارتے وقت چھ پ جاتا ہے کیا حکم ہے ؟
جواب : اتنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے  .
سوال ۵۴۳ ۔ حالت احرام میں عورت کے زینت کرنے کے سلسلے میں جناب عالی نے فرمایا : ” اگر احرام سے پہلے بقاء زینت کے قصد سے زینت کرے اور اس کا اثر احرام کے بعد بھی باقی ہو ، اشکال رکھتا ہے “ مذکورہ حکم تکلیفی ہے یا وضعی ہے ؟
جواب : مذکورہ حکم تکلیفی ہے اور اس کا احرام باطل نہ ہوگا اور کوئی کفارہ نہیں ہے  .
سوال ۵۴۴ ۔ کیا فوٹو کھینچنا یا فیلم بنانا حالت احرام میں اشکال رکھتا ہے ؟ کیونکہ فوٹو کھینچنے والا دور بین کے شیشے میں نگاہ کرتا ہے جو کہ شفاف اور آئینہ کی مانند ہے ؟
جواب : عکس برداری اور فیلم برداری حالت احرام میں اشکال نہیں رکھتی  .
سوال ۵۴۵ ۔ کیا محرم کے لئے ایسے صابن یا شامپو استعمال کرنا جو کہ بودار ہے ( ہر چند بہت اچھی بو نہیں ہے ) جائز ہے ؟
جواب : اگر خوشبو صادق آتی ہے تو اس سے اجتناب لازم ہے ، ورنہ کوئی مضائقہ نہیں ہے اور اگر مشکوک بھی ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے  .
سوال ۵۴۶ ۔ اگر محرم غیر محرم شخص کا ناخن کاٹے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب : کوئی اشکال نہیں ہے  .
سوال ۵۴۷ ۔ حضرت عالی کے فتوای کے مطابق محرم مکہ میں اپنے گھر سے مسجد الحرام تک بند گاڑی استعمال کر سکتا ہے ، کیا جو لوگ مسجد الحرام میں حج کے لئے احرام باندھتے ہیں وہ بھی مکہ میں چھت کے نیچے جا سکتے ہیں ؟
جواب : شہر میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ہر چند عرفات کی طرف جا رہا ہو ، لیکن جب شہر کے باہر پہونچ گیا تو اب سائبان جائز نہیں ہے مگر یہ کہ رات ہو  .
مسئلہ ۵۴۸ ۔ اس شخص کے لئے جو تنعیم سے محرم ہوتا ہے استظلال یعنی سایہ طلب کرنے کا کیا حکم ہے ؟
جواب : اس کے پیش نظر کہ تنعیم اس وقت شہر مکہ کا جزء ہے اور مکہ گھر ہے مفروضہ سوال میں استظلال میں کوئی مضائقہ نہیں ہے  .
سوال ۵۴۹ ۔ جو لوگ مسجد شجرہ سے محرم ہوئے اور رات میں بند گاڑی سے مکہ کی طرف روانہ ہوئے طلوع آفتاب کے نزدیک گاڑی میں سو گئے اور طلو ع آفتاب کے بعد بیدار ہوئے اور بلا فاصلہ گاڑی روک دی کیا جتنی مدت دن میں حرکت کی حالت میں چھت کے نیچے تھے ان سے کفارہ متعلق ہوتا ہے ؟ اب جب کہ گاڑی رکی ہوئی ہے اور چاہتے ہیں کہ چھت کے نیچے حرکت کے ذریعے گاڑی سے اتریں ، اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب : اس صورت میں کفارہ لازم نہیں ہے  .
سوال ۵۵۰ ۔ جو گاڑی کھڑی ہوئی ہے اس سے اترنا اور اس پر چڑھنا اس صورت میں کہ چھت کے نیچے سے گاڑی کے سامنے گزرنے کا مستلزم ہو کیا حکم رکھتا ہے ؟
جواب : کوئی حرج نہیں ہے  .
سوال ۵۵۱ ۔ میں ایک کار دان کا خدمت گزار ۔ عرفات در ک کرنے کے بعد قافلہ کی عورتوں کے ہمراہ ایک چھت والی بس میں سوار ہوا اور مشعر الحرام کے وقوف اضطراری کو درک کرنے کے لئے اور دہم کی صبح کو مشعر کی طرف روانہ ہوا ، اچانک یاد آیا کہ دن میں مجھکو بس کی چھت کے نیچے نہ ہونا چاہئے ، اس بات کی طرف متوجہ ہونے کے چند منٹ بعد تک بس میں رہا اور ٹرافیک کی وجہ سے بس رکنے کے بعد پیدل ہوگیا اور بقیہ راستہ پیدل طے کیا ، برائے مہربانی بیان فرمائیے :
ا ۔کیا مجھ پر کوئی کفارہ واجب ہوتا ہے ؟
۲ ۔ اور واجب ہونے کی صورت میں کیا لازم ہے کہ حتمی طور پر منیٰ میں قربانی کی جائے ؟
۳ ۔ اس صورت میں کہ منیٰ میں ذبح ہونا شرط ہے ، اس وقت کہ تہران میں ہوں کیا کروں ؟
۴ ۔ اس بات کے پیش نظر کہ خدمت گزار قافلہ تھا اور رئیس قافلہ کے حکم سے میرا عورتوں کے ہمراہ اس بس سے جانا ضروری تھا اور ذاتی طور پر مستقل نہیں تھا کفارہ کس کے ذمہ ہے چنانچہ حج کمیٹی یا دوسرا شخص قبول کرے کہ ذبح کو انجام دے تو کیا میری گردن سے ساقط ہو جائے گا  .
جواب : آپ ایک گوسفند کی قربانی کریں اور اس کا وطن میں انجام دینا بلا اشکال ہے  . بلکہ موجودہ شرائط کے پیش نظر کہ منیٰ یہاں تک کہ مکہ میں مستحق کا پایا جانا مشکل ہے وطن میں ذبح اولیٰ ہے ، اور حج کمیٹی یا دوسرے شخص کو نیابت بھی دے سکتے ہیں کہ آپ کی طرف سے ذبح انجام دیں ، اور اس صورت میں ان کی قربانی بھی صحیح ہے ، لیکن بغیر ان کو نیابت دیئے ہوئے صحیح نہیں ہے  .
سوال ۵۵۲ ۔ کیا استظلال تابش عمودی خورشید سے حاصل ہونے والے سایہ سے مربوط ہے یا خورشید کی ترچھی تابش سے حاصل ہونے والے سایہ کو بھی شامل ہے  .
جواب : کھلی ہوئی گاڑی کی دیواروں کے سائے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے  .
سوال ۵۵۳ ۔ آیا استظلال اس سائے سے مربوط ہے کہ محرم کے سر پر پڑے یا اگر صرف دوش پر پڑے تو بھی حکم استظلال رکھتا ہے ؟
جواب : مفروضہ سوال میں کہ سایہ سر پر نہیں ہے کوئی مانع نہیں ہے  .
سوال ۵۵۴ ۔ کیا عرفات میں منیٰ کی طرح چلنے کی حالت میں چھتری سے استفادہ کر سکتے ہے ؟
جواب : عرفات میں بھی چھتری کے ساتھ حرکت کرنا اشکال نہیں رکھتا ہے  .
سوال ۵۵۵ ۔ شہر مکہ میں ایسے تو نل ( زیر زمین راستے ) موجود ہیں کہ جن کی لمبائی ہزار میٹر سے زیادہ ہے کیا محرم اس میں بند گاڑی کے ذریعہ عبور کر سکتا ہے ؟
جواب : کوئی مضائقہ نہیں ہے کیونکہ شہر کے اندر ہے  .
سوال ۵۵۶ ۔ کیا محرم شہر مکہ پہونچتے ہی سایہ سے استفادہ کر سکتا ہے یہ کام محلّ اقامت اور گھر پہونچ کر جائز ہے ؟
جواب : مکہ پہونچ کر سایہ بلا مانع ہے  .
سوال ۵۵۷ ۔ ابھی حال فی الحال منیٰ کے آخر سے محل جمرات کے نزدیک تک سائبان بنایا گیا ہے ، محرم کاا س راستے سے عبور کرنا اس صورت میں کہ ابھی منزل نہیں کی ہے اور مشعر الحرام سے سیدھے جمرات کی سمت جا رہا ہے ، کیا حکم رکھتا ہے ؟
جواب : کوئی مانع نہیں ہے  .
سوال ۵۵۸ ۔ کھلی ہوئی گاڑی سے حالت احرام میں مکہ کی سمت روانہ ہوئے ، پانی پینے کے لئے بس کے آگے کے حصے میں کہ چھت دار ہے جانے پر مجبور ہوا ، کیا میں نے کوئی نا شائستہ کام کیا ہے اور لازم ہے کفارہ دوں ؟
جواب : یہ کام جائز نہیں ہے ، اور اگر عمداً ہو تو کفارہ ہے اور اس کا کفارہ تمام مدت احرام کے لئے ایک گوسفند ہے ، لیکن اگر غیر بارانی شب میں ہو کوئی اشکال نہیں ہے  .
سوال ۵۵۹ ۔ قافلے کا ایک خدمت گزار رہنما کے عنوان سے عورتوں کے ہمراہ بند گاڑی سے روزانہ مکہ روانہ ہونے پر مجبور ہے ، کیا حکم ہے ؟
جواب : ضرورت کے وقت سائے میں جانا جائز ہے لیکن کفارہ ہے اور اس کا کفارہ ہر احرام کے لئے ایک گوسفند ہے  .
سوال ۵۶۰ ۔ بعض حجاج کہ عمرہٴ مفردہ کے لئے محرم ہوتے ہیں مجبور ہیں کہ روزانہ بندی گاڑی سے حرکت کریں اور راستے میں نماز اور کھانے کے لئے چند مرتبہ اترتے اور چڑھتے ہیں ان پر کتنے کفارے واجب ہیں ؟
جواب : تمام مدت احرام عمرہ کے لئے یا تمام مدت احرام حج کے لئے ایک کفارہ کافی ہے  .
سوال ۵۶۱ ۔ اگر جو شخص کہ احرام سے خارج ہوا ہے شخص محرم کے بالوں کو مونڈ ے یا چھوٹا کر ے یا کوئی دوسرا ایسا کام کہ محرم پر حرام ہے اس کے لئے انجام دے جیسے ناخن کاٹنا یا اس کو زینت کرنا وغیرہ وغیرہ تو کیا حکم ؟
جواب : اگر محرم اپنی رضا و رغبت سے اس کام کے لئے تیار ہو تو حرام کام کا مرتکب ہوا ہے اور لازم ہے کہ کفارہ دے لیکن اگر بلا احتیار یا فراموشی کے باعث ہو تو کسی ایک پر بھی کفارہ واجب نہیں ہے  .
سوال ۵۶۲ ۔ کیا شوہر احرام سے خارج ہونے کے بعد اپنی زوجہ کو جو ابھی حالت احرام میں ہے از روئے شہوت لمس کر سکتا ہے ؟
جواب : شوہر کے لئے کوئی اشکال نہیں ہے لیکن اگر بیوی بھی اس کا م سے لذت محسوس کرتی ہے تو احتیاط یہ ہے کہ اس کام کے لئے راضی نہ ہو  .
سوال ۵۶۳ ۔ ایک شخص احرام سے خارج ہے پھر اس کے بعد اپنی بیوی کو کہ ابھی حرام میں ہے بوسہ لیتا ہے ہر چند عورت اس کا م کے لئے راضی نہیں ہے ، مرد و زن کا حکم اس مسئلے میں کیا ہے ؟
جواب : اگر عورت کو ئی اختیار نہیں رکھتی اور راضی نہیں ہے تو اس پر کچھ نہیں ہے اور مرد پر بھی کفارہ واجب نہیں ہوا ہے  .
سوال ۵۶۴ ۔ سوئی لگانے والے اور سوئی لگوانے والے کے لئے کہ حالت احرام میں ہے سوئی لگانے یا سوئی لگوانے کا کیا حکم ہے ؟
جواب : حالت احرام میں سوئی لگوانا بلا مانع ہے لیکن اگر بدن سے خون نکلنے کا باعث ہو تو مکروہ ہے  .
سوال ۵۶۵ ۔ کیا اضافی چمڑے کو جو کہ لبوں یا ناخن کے کنارے سے نکل آیا ہے بدن سے جدا کیا جا سکتا ہے ؟
جواب : اگر خون نہ نکلے تو کوئی اشکال نہیں ہے لیکن اگر خون نکلنے تو مکروہ ہے اور دونوں حالت میں کفارہ نہیں ہے  .
سوال ۵۶۶ ۔ کیا حالت احرام میں روز مرّہ کی قسمیں کھانا قابل اشکال ہے ؟
جواب : غیر خدا کی قسم کھانا محرّمات احرام میں سے نہیں ہے  .
سوال ۵۶۷ ۔ حضرت عالی کی مناسک میں حرم کے درخت کو قطع کرنا جزء محرمات احرام میں ذکر نہیں کیا گیا ، کیا یہ کام محرمات احرام میں سے نہیں ہے  .
جواب : یہ کام محرمات احرام سے نہیں ہے بلکہ حرم کے درخت کا قطع کرنا بالعموم سب پر حرام ہے  .
سوال ۵۶۸ ۔ لوگوں کے درمیان مشہور ہے کہ شخص محرم کسی کو حکم نہ کرے بلکہ خود اپنے کام انجام دے ، کیا یہ بات صحیح ہے ؟ اگر حالت احرام میں کسی کو حکم دے ، کیا مرتکب گناہ ہوا ہے اور کفارہ لازم ہے ؟
جواب : اس کام میں کوئی اشکال نہیں ہے لیکن تفاخر اور برتری جوئی حرام ہے  .
سوال ۵۶۹ ۔ جس نے اپنے حج کو باطل کر دیا ہے کس طرح احرام سے خارج ہو ؟
جواب :ا گر فاسد ہوئے حج کو تکمیل کرے یا بعض موارد میں کہ اس کا وظیفہ حج کو عمرہٴ مفردہ سے بدلنا ہے عمرہٴ مفردہ کو تمام کرے ، احرام سے خارج ہو جائے گا  .
سوال ۵۷۰ ۔ کیا دانت نکلوانے سے مراد ( کہ خونریزی کی صورت میں مکروہ ہے ) شخص محرم کے دانت ہیں یا دوسرے کے دانتوں کو بھی شامل ہے ؟ مثلا اگر دانتوں کا ڈاکٹر محرم ہو اور شخص محرم یا غیر محرم کے دانتوں کو نکالے تو کیا مکروہ ہے ؟
جواب : غیر کے دانتوں کو شامل نہیں ہے  .
سوال ۵۷۱ ۔ کیا حالت احرام میں اس دانت کو جس میں بہت زیادہ درد ہے اور ڈاکٹر نے اس دانت کو نکلوانے کی شفارش کی ہے نکلوا یا جا سکتا ہے ہر چند باعث خونریزی ہو ؟
جواب : حالت احرام میں بدن سے خون نکالنا خواہ ضرورت کے وقت ہو یا بلا ضرورت ہو حرام نہیں ہے  . لیکن مکروہ ہے اور کفارہ بھی نہیں ہے  .

محرمات اور کفارات احرام کے دوسرے مسائل بطور خلاصہ احرام کے کفارے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma