۱۰ ۔ ناخن کاٹنا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
۹ ۔ انواع روغن اور کریم کی بدن پر مالش ۱۱ ۔ حالت احرام میں زیر سایہ جانا ( مردوں کے لئے )

مسئلہ ۴۳۰ ۔ ہاتھ یا پیر کا ناخن کاٹنا یہاں تک کہ ایک ناخن یا اس کا بعض حصہ کاٹنا بھی محرم پر حرام ہے ، لیکن اگر ناخن کو آسیب پہونچا ہے اور اس کا باقی رہنا باعث ضرر ہے یا شدید تکلیف کا باعث ہے تو اس کو قطع کر سکتا ہے  .
مسئلہ ۴۳۱ ۔ قینچی یا ناخن گیر یہاں تک کہ دانت سے ناخن کاٹنے میں کوئی فرق نہیں ہے  .
مسئلہ ۴۳۲ ۔ مذکورہ حکم میں انگشت اضافی اور اس کے علاوہ کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے (بناء بر احتیاط واجب )  .
مسئلہ ۴۳۳ ۔ اگر بھول کر یا نا واقف مسئلہ ہونے کی بناء پر ناحق کاٹ لے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے اور اگر عمداً ہو تو ہر ناخن کاٹنے کا کفارہ ایک مد طعام ہے ( ۷۵۰ گرام ) اور اگر دونوں ہاتھوں کے تمام ناخنوں کو کاٹے تو اس کا کفارہ ایک گوسفند ہے ، اس طرح اگر ہاتھ اور پیر کے تمام ناخنوں کو ایک مجلس ( نشست ) میں کاٹے ، اس کا کفارہ ایک گوسفند ہے لیکن اگر ہاتھوں کے خاخنوں کو ایک نشست میں اور پاوٴں کے ناخنوں کو دوسری مجلس میں کائے تو اس کا کفارہ دو گوسفند ہے  .
مسئلہ ۴۳۴ ۔ اگر ہاتھوں کے تمام ناخنوں کو کاٹے لیکن پیروں کے تمام ناخنوں کو نہ کاٹے تو ہاتھوں کے ناخنوں کے لئے ایک گوسفند کفارہ ادا کرے  . او رپیر کے ہر ایک ناخن کے عوض ایک مدّ طعام فقیر و محتاج کو دے  . اور یہی حکم ہے اگر پیروں کے تمام ناخنوں کو کاٹے لیکن ہاتھوں کے تمام ناخنوں کو نہ کاٹے  .
مسئلہ ۴۳۵ ۔ اگر ہاتھ کے پانچ ناخن اور پیر کے پانچ ناخن کاٹے تو ہر ایک ناخن کے لئے ایک مُدّ طعام کفارہ دے ، اسی طرح اگر پیر اور ہا تھ کے دس سے کم ناخن کاٹے تو ہر ایک کے عوض ایک مد طعام کفارہ دے  .
مسئلہ ۴۳۶ ۔ اگر دس سے زیادہ ناخن ہوں اور سب کو کاٹے لازم ہے کہ ایک گوسفند کفارہ دے اور احتیا ط مستحب یہ ہے کہ اصلی دس ناخنوں سے جتنے ناخن زیادہ ہیں ان میں سے ہر ایک کے لئے ایک مد طعام کفارہ دے  .
مسئلہ ۴۳۷ ۔ اگر کسی کے دس سے زیادہ ناخن ہوں اور دس اصلی ناخنوں کو حالت احرام میں کاٹے ، احتیاط واجب یہ ہے ایک گوسفند کفارہ دے ، لیکن اگر کچھ اصلی اور کچھ اضافی ناخنوں کو کاٹے تو اصل ناخنوں میں سے ہر ایک کے لئے ایک مد طعام اور اضافی ناخنوں میں سے بھی ہر ایک کے لئے بناء بر احتیاط مستحب ایک مد طعام کفارہ دے  .
مسئلہ ۴۳۸ ۔ اگر ناخن کانٹے پر مجبور ہو احتیاط واجب یہ ہے کہ اس کا کفارہ شرح مذکورہ کے مطابق ادا کرے  .

۹ ۔ انواع روغن اور کریم کی بدن پر مالش ۱۱ ۔ حالت احرام میں زیر سایہ جانا ( مردوں کے لئے )
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma