الف ) اعمال پنجگانہ مکہ کو مقدم رکھنا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
سات سے گیارہ تک ۔ مکہ کے واجبات پنجگانہ ( منی کے بعد ) ب ) طواف نساء

سوال ۱۱۷۶ ۔ اگر نائب کو بیماری یا عادت ماہانہ کا خوف دامنگیر ہو ، کیا اعمال حج کو وقوفین اور اعمال منی پر مقدم کر سکتا ہے ؟
جواب : کوئی مانع نہیں ہے -
سوال ۱۷۷ ۱ ۔ اگر کسی شخص کو صرف یہ تشویش ہو کہ منیٰ سے بازگشت کے بعد ازدحام جمعیت کی وجہ سے طواف نہ کر سکے گا ، کیا اعمال مکہ کو مقدم رکھ سکتا ہے ؟
جواب : احتیاط یہ ہے کہ مقدم رکھے اور بعد میں اگر ممکن ہو طواف کے لئے نائب کرے -
سوال ۱۱۷۸ ۔ کیا و ہ شخص جو دوسرے کو بوسیلہ تخت مخصوص طواف کرا رہا ہے اعمال مکہ کو مقدم رکھ سکتا ہے ؟
جواب : اگر کوئی دوسرا عذر نہیں ہے ، اور ہر صورت لازم ہے دوسرا اس کو طواف کرائے اعمال مکہ کو مقدم نہیں رکھ سکتا ہے -
سوال ۱۱۷۹ ۔ وہ حجا ج محترم جو عذر کی وجہ سے اعمال مکہ کو اعمال منی سے پہلے انجام دیتے ہیں کیا سعی کو منی سے لوٹنے کے بعد اور بقیہ اعمال کو اس سے پہلے بجا لا سکتے ہیں ؟
جواب : لازم ہے سارے اعمال پہلے انجام دیں -
سوال ۱۱۸۰ ۔ معذوروں کے لئے تقدیم اعمال مکہ جائز ہے یا لازم ؟
جواب : احتیاط واجب یہ ہے کہ ترک نہ کریں -
سوال ۱۱۸۱ ۔ جو لوگ اعمال مکہ کو مقدم رکھتے ہیں کیا لازم ہے وقوف عرفہ کے وقت سے نزدیک ترین وقت کا انتخاب کر یں ، یعنی عرفات کی طرف حرکت کرنے سے تھوڑا پہلے ، یا یہ کام لازم نہیں ہے ؟
جواب : لازم نہیں ہے -
سوال ۱۱۸۲ ۔ جو لوگ اعمال مکہ کو مقدم رکھتے ہیں ان کے عذر کی تشخیص کس کے ذمہ ہے ؟
جواب : تشخیص خود مکلف کے ذمّہ ہے -
سوال ۱۱۸۳ ۔ جو شخص اعمال کو وقوف عرفات سے پہلے انجام دیتا ہے ، کیا طواف نساء کو اعمال منی کے بعد اور بقیہ اعمال کو وقوف عرفات سے پہلے انجام دے سکتا ہے ؟
جواب : لازم ہے سارے اعمال ایک ساتھ انجام دے -
سوال ۱۱۸۴ ۔ جو شخص ماٴذون ہے کہ اعمال مکہ کو قوف عرفات سے پہلے انجام دے اگر جہالت و نادانی کے باعث بلا احرام ان اعمال کو بجالا یا ہو کیا حکم ہے ؟
جواب : بر بنائے احتیاط واجب کفایت نہ کرے گا ، لازم ہے وقوف عرفات سے پہلے ان اعمال کو احرام کے ساتھ دوبارہ بجا لائے ، یا وقوف اور اعمال منی کے بعد بجا لائے -

سات سے گیارہ تک ۔ مکہ کے واجبات پنجگانہ ( منی کے بعد ) ب ) طواف نساء
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma