احکام تقصیر

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
محل تقصیر : تقصیر کی کیفیت

مسئلہ ۹۰۲ ۔ جو شخص عمرہٴ مفردہ کے احرام سے محرم ہو اس پر تمام محرمات احرام حرام ہو جاتے ہیں اور تقصیر کرنے یا سر مونڈنے کے بعد تمام چیزیں مسائل جنسی کے علاوہ اس پر حلال ہو جاتی ہیں ، اور طواف نساء اور نماز طواف نساء بجالانے کے بعد مسائل جنسی بھی اس پر جلال ہو جاتے ہیں

مسئلہ ۹۰۳ ۔ حاجی تقصیر کے بعد عمرہ سے خارج ہو جاتا ہے اور وہ تمام چیزیں جو محرم پر حرام تھیں حلال ہو جاتی ہیں ، مگر صید اور شکار کرنا کہ اسی طرح اس پر حرام ہوتا ہے کیونکہ صید حرم سب کے لئے حرام ہے اور احتیاط یہ ہے کہ بال بھی نہ مونڈے

مسئلہ ۹۰۴ ۔ اگر تقصیر کو بھول جائے اور اعمال حج میں مشغول ہو جائے ( یعنی احرام باندھے اور عرفات جائے ) عمرہ اور اس کا حج صحیح ہے اور اس پر کچھ بھی نہیں ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ ایک گوسفند کفّارہ دے

مسئلہ ۹۰۵ ۔ اگر عمداً تقصیر کو ترک کرے اور اعمال حج کے لئے روانہ ہو اس کا عمرہ باطل ہے اور اس کا حج حجّ افراد میں بدل جائے گا یعنی لازم ہے حج کو تمام کرے اور حج کے بعد عمرہٴ مفردہ بجالائے ( بر بنائے احتیاط واجب ) اور اس کا حج صحیح ہے ہر چند احتیاط مستحب یہ ہے کہ سالِ بعد حج کا اعادہ کرے

مسئلہ ۹۰۶ ۔ جو شخص جاہل مسئلہ ہونے کی وجہ سے تقصیر کو ترک کرے اس کا حکم ، حکم ترک عمدی ہے جس کا ذکر مسئلہ قبل میں ہوا

مسئلہ ۹۰۷ ۔ عمرہٴ تمتع میں طواف نساء واجب نہیں ہے حتما بقصد رجاء بھی طواف نساء بجا نہ لائے

 

محل تقصیر : تقصیر کی کیفیت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma