۱۲ ۔ منی میں رات بسر کرنا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
دوسرے سوالات شب سیزدھم کا بیتوتہ ( تیرہویں شب کی شب گزاری )

مسئلہ ۱۲۰۸ ۔ جو شخص بلا عذر نیمہٴ اول شب میں منی میں نہیں تھا نیمہ دوم شب کو منی میں بیتوتہ کرے یعنی رات بسر کرے -
مسئلہ ۱۲۰۹ ۔ نیمہٴ شب ، کا حساب اول غروب آفتاب سے طلوع صبح تک کیا جائے گا -
مسئلہ ۱۲۱۰ ۔ واجب ہے حاجی شب یازدھم و دوازدھم منی میں ٹھہرے ( بعض مواقع میں شب سیزدھم بھی واجب ہے ) اور اگر ان شبوں میں غیر منی میں ہو لازم ہے کفارہ دے ( مسائل آئندہ میں آنے والی شرح و تفصیل کے مطابق )
مسئلہ ۱۲۱۱ ۔ کافی ہے رات کا آدھا حصہ وہاں گزارے خواہ نیمہٴ اول ہو یا دوم -
مسئلہ ۱۲۱۲ ۔ کوئی مانع نہیں ہے کہ حاجی شب یازدھم نیمہٴ شب کے بعد اعمال مکہ بجالانے کے لئے مکہ آئے ، یا اسی روز عید اعمال سہ گانہ منی انجام دینے کے بعد مکہ آئے اور نیمہٴ شب تک پلٹ جائے ، کہ منی میں شب گزاری انجام پائے -
مسئلہ ۱۲۱۳ ۔ منی میں شب گزاری کے لئے بھی تمام اعمال حج کی طرح نیت اور قصد قربت لازم ہے ، اور کافی ہے کہ اپنے دل میں نیت کرے کہ حجة الاسلام کے انجام حج تمتع کے لئے یا حج مستحبی کے لئے شب میں منی میں شب گزاری کرے گا -
مسئلہ ۱۲۱۴ ۔ اگر کوئی از روئے اضطراری منی میں شب گزاری سے اجتناب و احتراز کرے - اس پر نہ کوئی گناہ ہے اور نہ کفارہ ، اور اس کا حج بھی صحیح ہے
مسئلہ ۱۲۱۵ ۔ چند گروہ منی میں بیتوتہ کرنے یعنی شب گزاری سے معاف ہیں :
۱ ۔ بوڑھے مرد اور بوڑھی عورتیں ، مریض اور ان کی تیمار داری کرنے والے کہ منی میں رات بسر کرنا ان کے لئے شدید مشقت کا باعث ہے -
۲ ۔ مسوٴلین اور خدمت گزاران قافلہ ، اس صورت میں کہ زوّار کی مشکلات حل کرنے کے لئے ان کا مکہ میں آنا ناگزیر ہے -
۳ ۔ جن لوگوں کو ہنگام باز گشت عمومی ، ازدحام جمعیت کی وجہ سے خطرہ یا ضرر کا خوف دامنگیر ہے -
۴ ۔ جو لوگ مکہ میں تمام شب اعمال طواف یا کوئی دوسری عبادت بجا لانے میں مشغول ہوں اور اپنی ضروریات کے علاوہ کوئی دوسرا کام انجام نہ دیں ، لیکن غیر مکہ میں کافی نہیں ہے -
۵ ۔ جو لوگ انجام مناسک حج کے لئے مکہ آئیں اور طلوع فجر سے پہلے منی واپس لوٹ جائیں -
۶ ۔ جو لوگ ڈرتے ہیں کہ اگر منی میں رہیں گے تو مکہ میں ان کا قابل اعتنا مال تلف ہو جائے گا -
مسئلہ ۱۲۱۶ ۔ اطراف منیٰ پہاڑوں کے دامن میں رات بسر کرنا بالخصوص ازدحام کے وقت بلا مانع ہے -

دوسرے سوالات شب سیزدھم کا بیتوتہ ( تیرہویں شب کی شب گزاری )
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma