شرائط حیوان قربانی

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
٥ ۔ قربانی تقسیم اور مصرف گوشت قربانی

مسئلہ ١٠٤٣ ۔ قربانی کے لئے انتخاب کئے جانے والے جانور میں حسب ذیل شرائط کا ہونا ضروری ہے .

١ ۔ شتر قربانی کم سے کم مکمل پانچ سال کا گائے مکمل دو سال کی اور گوسفند مکمل ایک سال کا ہو ، بر بنائے احتیاط واجب .

٢ ۔ آنکھ سالم ہو .

٣ ۔ کان کٹا نہ ہو .

٤ ۔ ہاتھ پاؤں کا لنگڑا نہ ہو البتہ معمولی لنگڑاہٹ میں کوئی فرق نہیں ہے .

٥ ۔باطنی سینگ ٹوٹی نہ ہو البتہ اگر بیرونی سینگ ٹوٹی ہو تو کوئی مضائقہ نہیں ہے .

٦ ۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ بہت بوڑھا نہ ہو .

٧ ۔ قربانی سالم ہو ، بنا بر این مریض جانور ( حتی مثل گنجا بنا بر احتیاط ) کافی نہیں ہے .

٨ ۔ حیوان لاغر نہ ہو اس قدر کافی ہے کہ لوگ کہیں لاغر نہیں ہے بلکہ اگر ظاہر میں لاغر ہو لیکن اس کے گردوں پر تھوڑی سی چربی موجود ہو کافی ہے .

٩ ۔ حیوان خصی نہ ہو ( وہ حیوان جس کے خصیتین نکال لئے گئے ہوں ) لیکن اگر ان کو پیس دیا گیا ہو یا اس کی رگ کو بیکار کر دیا گیا ہو تو کوئی مضائقہ نہیں ہے .

١٠ ۔ احتیاط یہ ہے کہ اصل خلقت میں بھی بغیر انڈے کا نہ ہو .

مسئلہ ١٠٤٤ ۔ اگر جانور کے کان کو علامت اور نشانی کے طور پر تھوڑا سا پارہ یا سوراخ یا کاٹ دیا گیا ہو تو کوئی مضائقہ نہیں ہے .

مسئلہ ١٠٤٥ ۔ چنانچہ ان حیوانات کی کوئی نوع اصل خلقت میں بے شاخ یا بے دم یا بلا گوش  کے ہو قربانی کے لئے مضر نہیں ہے .

مسئلہ ١٠٤٦ ۔ اگر ایسے حیوان کو جو بظاہر تندرست اور فربہ ہے خریدیں اور ذبح کرنے کے بعد یا خریدنے اور قیمت ادا کرنے کے بعد اور ذبح سے پہلے معلوم ہو لاغر ہے . کافی ہے اسی طرح اس گمان کے ساتھ کہ لاغر ہے خریداری کرے اور بعد میں معلوم ہو کہ چاک ہے کفایت کرے گا ، خواہ ذبح کے بعد ہو یا ذبح کے پہلے ہو .

مسئلہ ١٠٤٧ ۔ اگر ایسے جانور کو جو بظاہر ناقص نہیں ہے خریداری کرے اور ذبح کے بعد یا خریداری اور قیمت کی ادائگی کے بعد سمجھے کہ ناقص ہے ، وہ حیوان کفایت کرے گا ، ہر چند مستحب یہ ہے کہ اس پر قناعت نہ کرے .

مسئلہ ١٠٤٨ ۔ اگر بیماری یا شرائط معتبر میں سے کسی ایک شرط کے نقص کا احتمال دے ، احتیاط یہ ہے کہ اس کی تحقیق کرے ، ہر چند مادرزادی عیوب کے علاوہ احتمال میں تحقیق واجب نہیں ہے ، اور بعید نہیں ہے کہ حیوان کے سن یا خصی نہ ہو نے یا دوسرے مخفی عیوب کے سلسلے میں کہ خریدار نہیں جانتا اور تشخیص بھی نہیں دے سکتا ہے مشتری کی بات قبول ہو .

مسلہ ١٠٤٩ ۔ اگر ذبح قربانی کے بعد شک کرے وہ حیوان ناقص تھا یا بعض شرائط معتبر کا اس میں فقدان تھا ، شک کی طرف اعتنا نہ کرے گا .

مسئلہ ١٠٥٠ ۔ اگر جانتا تھا کہ اس کا گوسفند لاغر ہے لیکن جاہل مسئلہ ہونے کی وجہ سے قصد قربت کے ساتھ اس کو ذبح کیا اس کے بعد معلوم ہو ا کہ چاق ہے کفایت کرے گا .

مسئلہ ١٠٥١ ۔ اگر قربانی کے ناقص ہونے کا یقین رکھتا تھا اور مسئلہ سے لا علمی کی بنا پر اس کو قربة الی اللہ ذبح کیا بعد میں معلوم ہو ا کہ سالم ہے ، کافی ہے .

مسئلہ ١٠٥٢ ۔ اگر احتمال نہیں دیا تھا کہ حیوان چاق ہے یا احتمال دیا تھا لیکن بے مبالاتی کی وجہ سے اس کو ذبح کیا اگر قصد اطاعت امر الٰہی کا قصد رکھتا تھا کافی ہے .

مسئلہ ١٠٥٣ ۔ اگر قربانی سالم ( اور واجدِ شرائط ) دستیاب نہ ہو ، ناقص کافی ہے .

مسئلہ ١٠٥٤ ۔ اگر قربانی کے لئے جانور نہ ملے نہ سالم نہ غیر سالم ، اس کی قیمت کو مکہ میں کسی امین شخص کے پاس رکھ سکتا ہے کہ ماہ ذی الحجہ تمام ہونے کے بعد اس کام کو انجام دے ، اور اگر کوئی قابل اطمینان شخص نہ مل سکے سال آئندہ کسی مطمئن حاجی سے خواہش اور درخواست کر سکتا ہے کہ اس کے لئے یہ کام انجام دے اور موجودہ شرائط میں اپنے وطن میں بھی قربانی کر سکتا ہے .

٥ ۔ قربانی تقسیم اور مصرف گوشت قربانی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma