۵ ۔ زینت کرنا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
۴ ۔ صورت کا چھپانا ( عورتوں کے لئے ) ۶ ۔ سرمہ لگانا :

مسئلہ ۳۹۸ ۔ مردوں کے لئے زینتی انگشتر ( انگوٹھی ) پہننا جائز نہیں ہے لیکن وہ انگوٹھیاں جو ثواب کے لئے پہنی جاتی ہیں اگر تزئین و آرائش کا پہلو نہ رکھتی ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے بنا بر این اگر انگشتر زینتی ہو تو اس کے پہننے سے اجتناب کرنا چاہئے خواہ زینت کے قصد سے ہو یا نہ ہو  .
مسئلہ ۳۹۹ ۔ اگر انگوٹھی ہاتھ میں پہننے ، نہ زینت کے لئے اور نہ استحباب کے لئے مثلا کسی خاصیت کے لئے پہنے اور عرفاً زینتی پہلو نہ رکھتی ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے  .
مسئلہ ۴۰۰ ۔ عورتوں کے لئے حالت احرام میں آلات زینت کا پہننا مطلقا جائز نہیں ہے ، لیکن وہ آلات زینت جن کو پہلے معمول کے مطابق پہنتی تھی اگر احرام کی حالت میں پوشیدہ ہوں تو کوئی مانع نہیں ہے اور ان کو مردوں کو نہ دکھائے حتی اپنے شوہر کو بھی نہ دکھائے  .
مسئلہ ۴۰۱ ۔ عورتوں اور مردوں کے لئے حالت احرام میں مہندی لگانا اگر اس میں زینت کا پہلو ہو جائز نہیں ہے  .
مسئلہ ۴۰۲ ۔ احتیاط واجب ہے کہ محرم خواہ مرد ہو یا عورت دوسرے ہر طرح کے زیور آلات پہننے سے اجتناب کرے حتیٰ احرام زینتی اور نعلین زینتی بھی نہ پہنے اور سر و صورت اور بقیہ اعضاء بدن کی ہر طرح کی آرایش سے پرہیز کرے  .
مسئلہ ۴۰۳ ۔ بالوں کا رنگ کرنا اگر اس پر تزئین کا اطلاق ہو ، محرم کے لئے اشکال رکھتا ہے ، ہر چند قصد زینت نہ ہو ، اور اگر تزئین کا پہلو نہ ہو (مثلا علاج و معا لجہ کے لئے مہندی لگانا ) تو کوئی ممانعت نہیں ہے ، اسی طرح احرام سے پہلے بالوں کے رنگنے اور مہندی لگانے میں اس طرح سے کہ اس کا اثر احرام تک باقی رہے کوئی اشکال نہیں ہے مگر یہ کہ ابتداء سے اس کا قصد حالت احرام کے لئے تزئین ہو کہ معمولاً کو ئی ایسا کام نہیں کرتا  .
مسئلہ ۴۰۴ ۔ عورتوں کے لئے حالت احرام میں زیور آلات کا پہننا حرام ہے لیکن کفارہ نہیں ہے  .

۴ ۔ صورت کا چھپانا ( عورتوں کے لئے ) ۶ ۔ سرمہ لگانا :
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma