احکامِ نیابت :

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
حجّ بلدی اور حجّ میقاتی نیابت جائز ہونے کے موارد :

مسئلہ ۱۲۳ ۔ نائب کے لئے ضروری ہے کہ عمل میں قصد نیابت کرے اور منوب عنہ کی اجمالی طور پر سہی نیت میں تعیین کرے ، اور اس کا نام لینا ضروری نہیں ہے لیکن مستحب ہے 
مسئلہ ۱۲۴ ۔ لباس احرام اور قربانی کا پیسہ حجّ نیابتی میں اجیر کے ذمّہ ہے مگر یہ کہ قرار داد کے وقت کسی دوسری طرح شرط کئے ہوں 
مسئلہ ۱۲۵ ۔ طواف نساء میں بھی ضروری ہے کہ نائب منوب عنہ کا قصد کرے اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ اس کو ” ماضی الذمہ “  یعنی جو اس کے ذمہ ہے کی نیت سے بجالائے 
مسئلہ ۱۲۶ ۔ اگر نائب طواف النساء کو صحیح طور پر انجام نہ دے تو اس کی بیوی اس پر حلال نہ ہوگی لیکن منوب عنہ چنانچہ زندہ ہو اس پر اس کی بیوی حلال ہوگی 
مسئلہ ۱۲۷ ۔ حجّ واجب میں ایک سال میں ایک شخص کے لئے کئی لوگوں کی نیابت کرنا جائز نہیں ہے لیکن حجّ غیر واجب میں کئی لوگوں کی نیابت کا قصد کر سکتا ہے 
مسئلہ ۱۲۸ ۔ جو شخص حجّ تمتّع کے لئے اجیر ہوا ہے حجّ نیابتی انجام دینے کے بعد دوسرے کی طرف سے عمرہٴ مفردہ کے لئے اجیر ہو سکتا ہے جس طرح اپنے لئے عمرہ مفردہ بجا لا سکتا ہے ، شرط یہ ہے کہ جس ماہ قمری میں منوب عنہ کے لئے انجام دیا ہے اسی ماہ میں نہ ہو اور اگر اسی ماہ قمری میں ہو ، قصد رجاء و مطلوبیت کرے 
مسئلہ ۱۲۹ ۔ اگر کوئی حج کے لئے اجیر ہو لیکن تعیین سال نہ کرے کہ کس سال انجام دے تو اجیر ہونے کے پہلے سال انجام دے 
مسئلہ ۱۳۰ ۔ نائب کے اعمالِ حج بجالانے کے بعد حج ، معذور سے ساقط ہو جاتا ہے اور لازم نہیں ہے خود حج پہ جائے ، ہر چند بعد میں اس کا عذر بر طرف ہو جائے ، لیکن اگر اتمامِ حج سے پہلے اس کا عذر بر طرف ہو جائے خواہ احرام کے پہلے ہو یا احرام کے بعد احتیاط واجب کی بناء پر ضروری ہے کہ خود حج پر جائے 
مسئلہ ۱۳۱ ۔ میّت کی جانب سے صرف کسی کو حج کے لئے اجیر کرنے سے وہ برئی الذمہ نہیں ہوتی تا وقتیکہ اطمینان حاصل ہو کہ وہ حج بجالایا ہے لیکن چنانچہ نائب احرام کے بعد اور حر م میں داخل ہونے کے بعد مر جائے میت بری الذمہ ہو جائے گی  اور اقسام حج اور نیابت کے درمیان اس سلسلے میں کوئی فرق نہیں ہے  اور اگر احرام کے بعد اور حرم میں داخل ہونے سے پہلے مر جائے تو احتیاط یہ ہے کہ دوبارہ اجیر کرے اور اگر احرام سے پہلے مر جائے دوبارہ اجیر کرنا لازم ہے 
مسئلہ ۱۳۲ ۔ جو نائب پہلی بار مکہ معظمہ مشرّف ہو رہا ہے احتیاط واجب یہ ہے کہ عمل نیابت کے بعد اگر اپنے لئے بھی عمرہٴ مفردہ بجا لا سکتا ہے تو بجا لائے 

حجّ بلدی اور حجّ میقاتی نیابت جائز ہونے کے موارد :
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma