شرائط نائب :

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
دوسری فصل نیابتی حج حجّ بلدی اور حجّ میقاتی

مسئلہ ۱۱۴ ۔ انجام حج میں نائب ہونے والے شخص کے لئے مندرجہ ذیل شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے 
۱ ۔ بلوغ بنا بر احتیاط واجب ، بلکہ حج واجب کی نیابت میں بلوغ ضروری ہے 
۲ ۔ عقل
۳ ۔ ایمان
۴ ۔ عمل کے انجام دینے کا اطمینان
۵ ۔ احکام حج سے آگاہی ہر چند دوسروں کی رہنمائی سے ہو 
۶ ۔ خود نائب پر اس سال حج واجب نہ ہو ، البتہ اگر واجب ہو اس کی نیابت صحیح ہے لیکن حج واجب ترک کرنے کی وجہ سے مرتکب گناہ ہوا ہے 
۷ ۔ بعض افعال حج کے ترک کرنے میں معذور نہ ہو ، لیکن خود حج میں پیش آنے والے عذر میں کوئی حرج نہیں ہے 
مسئلہ ۱۱۵ ۔ اگر نائب عمل کو انجام دے لیکن اس کے اعمال کی صحت میں شک ہو ، تو صحّت پر حمل کیا جائے گا 
مسئلہ ۱۱۶ ۔ جو شخص حج تمتع انجام دینے کے لئے وقت نہیں رکھتا اور اس کا وظیفہ ، حج افراد کی طرف عدول ہے ، حج تمتع کے لئے نائب نہیں ہو سکتا ، لیکن اگر کوئی شخص وسعت وقت میں حج تمتع کے لئے اجیر ہو پھر اس کے بعد حجّ تمتّع انجام دینے کے لئے اس کا وقت تنگ ہو جائے تو عدول کرنا ضروری ہے اور اس کی نیابت صحیح ہے 
مسئلہ ۱۱۷ ۔ ہر شخص کسی دوسرے کی جانب سے انجام حج کے لئے نائب ہو سکتا ہے ، شرط یہ ہے کہ مسائل حج سے آگاہ ہو خواہ پہلے حج کر چکا ہو یا نہ کر چکا ہو ، اور اگر نائب بعض علل و اسباب اور وجوہات کی بناء پر حجّ نیابتی بجا نہ لا سکے تو صاحب مال کی اجازت کے بغیر اس حجّ نیابتی کو کسی دوسرے کے حوالے نہیں کر سکتا ہے 
مسئلہ ۱۱۸ ۔ جس شخص پر حج واجب ہے ( خواہ اس کی استطاعت کا سال ہو یا پہلے سے اس پر حج مستقر ہوا ) دوسرے کی جانب سے حج کے لئے اجیر نہیں ہو سکتا ہے ، لیکن اگر ایسا کام کرے تو اس کا حجّ نیابتی صحیح ہوگا ہر چند گنہگار ہے ، اور جو شخص مستطیع نہیں ہے حجّ نیابتی بجالا سکتا ہے اور مکّہ پہونچ کر اس راہ سے مستطیع نہیں ہوگا 
مسئلہ ۱۱۹ ۔ جو شخص بعض مناسک اور اعمال حج کو صحیح طور پر بجالانے سے معذور ہے وہ شخص اجیر اورد وسرے کا نائب نہیں ہو سکتا ، اور اگر ایسا شخص مفت میں بھی کسی کی جانب سے حج بجالائے تو اس پر اکتفا ء کرنا صحیح نہیں ہے ، لیکن خود حج میں پیش آنے والے عذر جیسے وقوف اضطراری اور اس کے مثل دوسرے عذر نیابت کے لئے مانع نہیں ہیں 
مسئلہ ۱۲۰ ۔ مرد اور عورت دونوں ایک دوسرے کی طرف سے نیابت کر سکتے ہیں  اور ان میں سے ہر ایک کے لئے ضروری ہے کہ حج میں اپنے وظیفہ پر عمل کریں ، اگر عورت ہے عورتوں کے وظائف کو انجام دے اور اگر مرد ہے ، تو مردوں کے وظائف پر عمل کرے لیکن بہتر یہ ہے کہ عورت عورت کی اور مرد مرد کی نیابت کرے 

 

دوسری فصل نیابتی حج حجّ بلدی اور حجّ میقاتی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma