۱۱ ۔ حالت احرام میں زیر سایہ جانا ( مردوں کے لئے )

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
۱۰ ۔ ناخن کاٹنا ۱۲ ۔ بدن سے بالوں کا زائل کرنا .

مسئلہ ۴۳۹ ۔ مرد محرم ہنگام سفر زیر سایہ نہ جائے یا سائبان مانند چھتری سر پر تانے بنا بر این ہوائی جہاز یا بند گاڑی وغیرہ پر سوار ہونا دن میں محرم مردوں کے لئے جائز نہیں ہے لیکن عورتوں اور بچوں کے لئے جائز ہے اور کفارہ بھی نہیں ہے  .
مسئلہ ۴۴۰ ۔ درمیان راہ منزلوں میں یا مکہ ۔ عرفات ، اور مشعر و منیٰ میں زیر خیمہ اور سقف خانہ جانا بلا مانع ہے ، ہر چند چلنے کی حالت میں ہو ، اسی طرح بند بازاروں سے گزرنا اور وہ تو نل ( یعنی زیر زمین راستے ) جو گزرنے والوں کے لئے بنائے گئے ہیں ان میں سے گزرنا بلا مانع ہے  .
مسئلہ ۴۴۱ ۔ وسط راہ پُلوں کے نیچے سے گزرنا بلا مانع ہے اسی طرح اس سایہ میں رہنا جو کھلی ہوئی گاڑی کی دیواروں سے پیدا ہوتا ہے جائز ہے  .
مسئلہ ۴۴۲ ۔ اس حکم میں پیادہ اور سوار افراد کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے  .
مسئلہ ۴۴۳ ۔ جن مواقع پر آفتاب یا بارش سے بچنے کے لئے سائبان غیر موٴثّر ہو محرم مردوں کا سائبان کے نیچے جانا حالت سفر میں بلا مانع ہے  . بنا بر این محرم افراد راتوں کو یا بین الطلوعین یا مکمل بادل چھائے ہوئے دنوں میں بند گاڑیوں یا ہوائی جہاز سے سفر کر سکتے ہیں لیکن بارش کی اور بارانی راتوں میں سائبان سے استفادہ کرنا موجب کفارہ ہے  .
مسئلہ ۴۴۴ ۔ جنہوں نے اپنے ملک سے احرام باندھنے کی نذر کی ہے اور مجبور ہیں کہ ہوائی جہاز سے مکہ مشرف ہوں ، ان کی نذر صحیح ہے انھیں چاہئے کہ اپنے ملک میں محرم ہوں لیکن حالت سفر میں زیر سقف ہونے کے لئے لازم ہے کہ کفارہ دیں  .
مسئلہ ۵۵ ۴ ۔ بیماروں اور ان لوگوں کے لئے جو حرارت آفتاب سے بہت زیادہ تکلیف محسوس کرتے ہیں یا تابش آفتاب ان کے لئے مضر ہے ، جائز ہے بند گاڑی سے سفر کریں لیکن لازم ہے کفارہ دیں  .
مسئلہ ۴۴۶ ۔ اگر محرم سہو و فراموشی کے باعث یا بر بناء جہالت ہنگام سفر سایے میں چلا جائے  . کفارہ نہیں ہے  . لیکن اگر عمدا یا بر بناء ضرورت ہو تو کفارہ ہے اور اس کا کفارہ ایک گوسفند ہر احرام کے لئے ہے  . یعنی مجموع احرام عمرہ کے لئے ایک گوسفند اور مجموع احرام حج کے لئے بھی ایک گوسفند واجب ہے  .

۱۰ ۔ ناخن کاٹنا ۱۲ ۔ بدن سے بالوں کا زائل کرنا .
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma