نیابت جائز ہونے کے موارد :

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
احکامِ نیابت : نیابت جائز نہ ہونے کے موارد :

سوال ۱۳۳ ۔ میں بوڑھی مستطیع عورت ہوں اور کہولت سن او رپیرانہ سالی کے باعث اعمال حج بجالانے کی توانائی نہیں رکھتی ، کیا میں اپنی زندگی میں کسی کو اپنی نیابت میں حج پر بھیج سکتی ہوں اور میری یہ حالت ہے کہ آئندہ بہبودی کی امید بھی نہیں رکھتی ہوں ؟
جواب : ضروری ہے کہ کسی کو اس کام کے لئے نائب بنائیے 
سوال ۱۳۴ ۔ میں پیرانہ سالی ، قند خون ( شکر ) زیادہ ہونے اور دوسری بیماریوں کی وجہ سے فریضہٴ حج انجام دینے کی قدرت نہیں رکھتا ہوں ،کیا میں کسی کو اپنی نیابت میں حج پر بھیج سکتا ہوں ؟
جواب : اگر پہلے ہر رخ سے مستطیع تھے اور انجام حج کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا تو واجب ہے کہ اپنی نیابت میں کسی کو حج پر بھیجئے  اور اگر پہلے مستطیع نہیں تھے تو نائب کرنا مستحب ہے 
سوال ۱۳۵ ۔ اگر کوئی شخص خدمت گار کے عنوان سے ایک مرتبہ حج سے مشرف ہو اور اپنا حج بجالایا کیا دوسرے سفر میں کہ اسی عنوان سے مشرف ہو رہا ہے  اپنے متوفی ماں یا باپ کی نیابت میں حج بجا لا سکتا ہے ؟ ایسی صورت میں کیا حج اس کے والدین کے ذمّہ سے بر طرف ہو جائے گا ؟
جواب : کوئی مانع نہیں ہے اور حج ان کے لئے صحیح ہے 
سوال ۱۳۶ ۔ بیٹے کو اپنے باپ کے تمام اموال کا اختیار ہے اور باپ حج بجا نہیں لا سکتا ہے  بیٹے نے بغیر باپ کی اطلاع کے ایک شخص کو اس کے لئے اجیر کیا اور خود بھی اپنے فریضہٴ حج کی ادائیگی کے لئے مشرّف ہوا ہے  کیا اجیر کا حج باپ کی جانب سے صحیح ہے ؟ اگر مدینہ میں قصد کرے کہ اجیر کے تمام مخارج کو اپنے مال سے حساب کرے ، کیا اشکال بر طرف ہو جائے گا 
جواب : مذکورہ فرض میں باپ کی جانب سے نیابت صحیح نہیں ہے مگر یہ کہ نیابت اس کی اطلاع اور موافقت کے ساتھ ہو  اور حج با پ کی طرف سے واقع نہ ہوگا اور مذکورہ دونوں صورتوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے 
سوال ۱۳۷ ۔ ایک شخص پہلے مستطیع تھا اور حج نہیں بجالا یا اور اب انجام حج کے لئے مالی توانائی بالکل نہیں رکھتا کیا اس کا بیٹا باپ کی طرف سے مفت اور تبرعاً حجّ نیابتی انجام دے سکتا ہے ؟
جواب : حجّ واجب میں زندہ انسان کی طرف سے نیابت صحیح نہیں ہے  مگر اس صورت میں کہ انسان پیری یا بیماری کی وجہ سے حج بجالا نے پر قادر نہ ہو ، اور آخر عمر تک توانائی حاصل کرنے اور اچھا ہونے سے مایوس ہو 
سوال ۱۳۸ ۔ کیا حضرت ولی عصر عجّل اللہ تعالی فرجہ الشریف ، کی نیابت میں انجام حج ، اس بات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کہ مشہور ہے حضرت خود موسم حج میں تشریف رکھتے ہیں ، جائز ہے ؟
جواب : مطلوبیت کی امید سے کوئی اشکال نہیں ہے 
سوال ۱۳۹ ۔ فقہاء عظام فرماتے ہیں : ” اس شخص کی جانب سے نیابت جو استطاعت کے بعد مکہ معظمہ مشرّف ہوا اور حرم میں داخل ہونے کے بعد فوت کر گیا ، لازم نہیں ہے “ اب اگر کوئی شخص عمرہٴ تمتّع انجام دینے کے بعد دنیا سے کوچ کر جائے تو کیا اس صورت میں بھی نیابت لازم نہیں ہے ؟
جواب : نیابت لازم نہیں ہے 

احکامِ نیابت : نیابت جائز نہ ہونے کے موارد :
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma