۱۰ ۔ ادنیٰ الحلّ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
۹ ۔ میقاتوں میں سے کسی ایک میقات کے محاذی و مقابل میقاتوں کے احکام

مسئلہ ۲۶۰ ۔ ادنی الحل یعنی حرم کے باہر کا اولین نقطہ ان لوگوں کا میقات ہے جو عمرہٴ مفردہ بجالا تے ہیں ( عمرہٴ حج قرآ ن اور افرا د ہو یا عمرہٴ مفردہ کہ سال کے کسی بھی مو قع پر انجام دیا جا سکتا ہے )
مسئلہ ۲۶۱ ۔ بہتر یہ ہے کہ عمرہٴ مفردہ کے لئے حدیبیہ جعرانہ اور تنعیم میں سے کسی ایک جگہ سے احرام باندھیں کہ اہل مکہ کے نزدیک معروف ہے اور ان لوگوں کے لئے جو چاہتے ہیں کہ حج کے بعد عمرہٴ مفردہ بجا لائیں آسان تر یہ ہے کہ مسجد تنعیم جائیں کہ تقریبا مسجد الحرام سے ۸ / کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے اور در حال حاضر شہر مکہ کا جزء ہے اور وہاں سے محرم ہوں
مسئلہ ۲۶۲ ۔ جو لوگ جدہ کے راستے سیدھے عمرہٴ مفردہ کے لئے مکہ جاتے ہیں ان لوگوں کو حدیبیہ سے محرم ہو نا چاہئے جو مکہ سے تقریبا ۱۷ / کلو میٹر کے فاصلے پر ہے ( حدیبیہ حرم کی دور ترین حدّ ہے ) ( ۱ )
مسئلہ ۲۶۴ ۔ جدہ میں کام کرنے والے ایرانیوں اور تمام ممالک کے مسلمانوں کے لئے عمرہٴ تمتع میں میقات ، وہی معروف مواقیت پنجگانہ ہیں ، لیکن عمرہٴ مفردہ کے لئے دوسرے لوگوں کی مانند حدیبیہ یا جادّہ جدید میں اس کے محاذی سے محرم ہوں اور اگر مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے کہیں اور سے محرم ہوں ، ان کا احرام صحیح نہیں ہے اور محرمات احرام ان پر حرام نہ ہوں گے اور علم و عمد کی صورت میں بھی مسئلہ یہی ہے لیکن جہالت اور لا علمی کی صورت میں اگر اعمال کے بعد مسئلہ کو سمجھیں تو ان کے اعمال صحیح ہیں
مسئلہ ۲۶۵ ۔ بہتر یہ ہے کہ عمرہٴ مفردہ کا احرام بھی مواقیت پنجگانہ ( مسجد شجرہ ، جحفہ ، قرن المنازل ، وادی عقیق اور یلملم ) میں کسی ایک میقات سے انجام پائے ، بنا بر این جو لوگ عمرہٴ مفردہ کا قصد نہیں رکھتے اور پہلے مدینہ جاتے ہیں ، بہتر ہے مسجد شجرہ یا کم سے کم جحفہ سے محرم ہوں ہر چند حدیبیہ یا جادّہ جدید میں اس کے محاذی سے بھی محرم ہونے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے
مسئلہ ۲۶۶ ۔ میقاتوں کی ترتیب بطور خلاصہ درج ذیل ہے
۱ ۔ میقات ” عمرہٴ حج تمتع “ پانچوں مشہور میقاتوں میں کسی ایک میقات سے ، خواہ حج واجب ہوں مستحب
۲ ۔ میقات ” حج تمتع “ مکہ ہے
۳ ۔ میقات ” حج افراد یا قران “ پانچوں میقاتوں میں سے کوئی ایک میقات ہے
۴ ۔ میقات ” عمرہٴ مفردہ “ ” ادنی الحلّ “ ہے یعنی حرم کے باہر کی اولین جگہ جیسے تنعیم و جعرانہ و حدیبیہ
۵ ۔ ان لوگوں کا میقات جن کے گھر میقات کے بعد ہیں ان کے گھر ہی ہیں کہ ” عمرہٴ تمتع “ یا ” حج افراد “ اور ” حج قران “ کے لئے وہاں سے محرم ہو سکتے ہیں لیکن بہتر ہے کہ وہ بھی پانچوں میقاتوں میں کسی ایک میقات سے احرام باندھیں

___________________

( ۱ ) حدبیہ جدہ و مکہ کے جادہ قدیم کے کنارہ واقع ہے اور اس کے محاذی جادہ جدید میں پل شمبشہ کے نزدیک ایک مسجد بنائی گئی ہے کہ اس کے محاذی ہے اور وہاں سے محرم ہوا جا سکتا ہے

۹ ۔ میقاتوں میں سے کسی ایک میقات کے محاذی و مقابل میقاتوں کے احکام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma