٣ ۔ مشعر الحرام میں وقوف

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
عرفات میں وقوف کے بارے میں دریافت کئے گئے فتاوے عرفات و مشعر میں وقوف کے احکام

مسئلہ ٩٨٨ ۔ مشعر الحرام کہ جس کا دوسرا نام '' مزدلفہ '' اور '' جُمَع '' ہے منی اور عرفات کے درمیان ایک معروف جگہ ہے ( اور اس کا دائرہ حدود کوہ مأ زمین و حیاض و وادی محسّر کے درمیان ہے ) جو لوگ حج بجالاتے ہیں ان پر واجب ہے کہ وقوف عرفات کے بعد وہاں کے لئے کوچ کریں ، اور احتیاط یہ ہے کہ بصورت امکان مشعر کی طرف کوچ کرنے میں تاخیر نہ کریں .

مسئلہ ٩٨٩ ۔ اطراف مشعر کے پہاڑوں کے دامن میں وقوف مشعر کے ہنگام شب عید بیتونہ کرنا ( رات گزارنا ) جائز ہے . لیکن مِأ زَمَین کے پہاڑیوں کے دامن میں ازدحام اور ضرورت کے وقت کے علاوہ اشکال رکھتا ہے .

مسئلہ ٩٩٠ ۔ طلوع صبح سے لیکر طلوع آفتاب تک مشعر الحرام میں وقوف واجب ہے بلکہ احتیاط واجب یہ ہے کہ شب میں بھی وہاں رہے اور تھوڑی دیر ذکر خدا میں مشغول رہے اور واجب ہے ان تمام چیزوں کے لئے نیت کرے اور قصد قربت رکھتا ہو .

مسئلہ ٩٩١ ۔ اگر بلا عذر شرعی طلوع فجر سے پہلے مشعر سے کوچ کرے اور منی جائے . اگر جاہل ہو اس پر کچھ نہیں ہے اور اگر عمدا ہو گنہ گار ہے اور ایک گوسفند کفارہ دے لیکن اس کا حج صحیح ہے ، لیکن طلوع آفتاب سے تھوڑا پہلے مشعر سے منی کوچ کرسکتا ہے لیکن طلوع آفتاب سے پہلے وادی محسّر سے (انتہائے منی میں ) عبور نہ کرے .

مسئلہ ٩٩٢ ۔ مشعر الحرام میں وقوف کرنا رکن ہے ، یعنی جو شخص اس کو عمداً ترک کرے اس کا حج باطل ہے . اور وقوف رکنی ، بین الطلوعین تھوڑی دیر وقوف کرنا ہے .

مسئلہ ٩٩٣ ۔ اگر چہ طلوع صبح سے لیکر طلوع آفتاب کا تمام فاصلہ مشعر الحرام میں گزارنا واجب ہے ( حتی شب عید بھی بر بنائے احتیاط واجب رکن واجب ہے ) لیکن اگر شب کو تنہا وہاں رہے اس کے حج کے صحیح ہونے کے لئے کافی ہے ، اور جیسا کہ عرض کیا اگر عمداً ہو گنہ گار ہے اور ایک گوسفند قربانی کرے .

مسئلہ ٩٩٤ ۔ چند گروہ کے لئے مشعر میں مختصر مقدار توقف کرنا اور وہاں سے منی کوچ کرنا جائز ہے . ( ١ ) عورتیں ( ٢ ) بیمار ( ٣ ) بوڑھے ( ٤ ) تمام معذور افراد . اس ترتیب سے جو لوگ معذور ہیں شب کا کچھ حصہ مشعر میں گزاریں پھر وہاں سے کوچ کر کے منی جائیں ، بنا بر این بوڑھے ، مریض ، بچے اور وہ تمام افراد جن کا پرستاری اور رہنمائی کے لئے ان کے ہمراہ ہونا لازم ہے یا جو لوگ ڈرتے ہیں کہ ازدحام جمعیت میں صبح روز عید ان کو اذیت ہو وہ لوگ شبانہ ( مشعر الحرام میں کچھ توقف اور ذکر خدا کے بعد ) منیٰ جاسکتے ہیں . اور اسی شب رمی جمرہ عقبہ کر سکتے ہیں ، لیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ نصف شب سے پہلے حرکت نہ کریں اور راہنمائی کرنے والے اگر ان لوگوں کو منی پہونچانے کے بعد مشعر میں وقوف کے لئے لوٹ سکتے ہیں تو احتیاط یہ ہے کہ لوٹ آئیں .

عرفات میں وقوف کے بارے میں دریافت کئے گئے فتاوے عرفات و مشعر میں وقوف کے احکام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma