احکام طواف

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
طواف کے واجبات ( ہفتگانہ ) سے متعلق پوچھے گئے سوالات طواف کا کم یا زیادہ کرنا

مسئلہ ۷۱۶ ۔ طواف عمرہٴ تمتع کو ترک کرنے والے کی چند صورتیں ہیں  -
الف : اگر عمداً ترک کرے یہاں تک کہ عرفات میں وقوف کا وقت تنگ ہو جائے احتیاط واجب یہ ہے کہ حج افراد کی نیت کرے اور حج کے بعد عمرہٴ مفردہ بجالا ئے اور دوسرے سال حج تمتع کا اعادہ کرے  -
ب : جو شخص بر بنائے جہالت و نادانی طواف کو تمام کرے اس کا حج ، افراد میں بدل جاتا ہے اور احتیاط واجب کی بناء پر اس کے بعد عمرہٴ مفردہ بجالائے گا ، اور سال بعد حجّ تمتّع کا اعادہ کرے گا اور احتیاط واجب یہ ہے کہ بعنوان کفّارہ ایک اونٹ قربانی کرے  -
ج : جو شخص سہوا اور نسیانا طواف کو ترک کرے اس کا حج صحیح ہے اور جس وقت اس کو یاد آئے طواف کو بجالا ئے ( اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ سعی کو بھی اس کے بعد اعادہ کرے ) اور اگر اپنے وطن واپس آچکا ہے ، یا مکہ سے باہر چلا گیا ہے ، اور مکہ واپسی اس کے لئے باعث زحمت ہے  - تو نائب کرے تا کہ اس کے طواف کو بجالائے ، اور اس مدت میں اس پر کچھ حرام نہیں ہے اور احتیاط یہ ہے کہ مکہ میں ایک گوسفند قربانی کرے اور اگر قربانی مکہ بھیجنا ممکن نہیں ہے تو اپنے شہر میں قربانی کرے  -
مسئلہ ۷۱۷ ۔ جو شخص ” طواف حج “ کو آخر ذی الحجہ تک ترک کرے اگر عمداً ایسا ہو تو اس کا حج باطل ہے اور لازم ہے کہ سال دیگر اعادہ کرے اور اگر جہالت و نادانی کے باعث ہو تو بھی اس کا حج باطل ہے ( خواہ جاہل مقصر ہو یا جاہل غیر مقصر ) اور ا عادہ حج کے علاوہ احتیاط یہ ہے کہ ایک اونٹ قربانی کرے اور اگر سہوا و نسیانا ہو طواف کو قضاء کرے گا اور اس کا حج صحیح ہے ، چنانچہ حج سے واپسی کے بعد یا مکہ سے باہر نکلنے کے بعد متوجہ ہو اور مکہ وا پسی اس کے لئے باعث زحمت و مشقّت ہو تو کسی کو نائب کرے گا تا کہ اس کے لئے طواف کرے اور مستحب ہے ا س کے بعد سعی کا بھی اعادہ کرے ، اور منیٰ میں ایک گوسفند قربانی کرے ، اور اگر ممکن نہ ہو تو خود اپنے وطن میں قربانی کرے اور اس مدت میں اس پر کچھ حرام نہیں ہے  - ( ۱ )
مسئلہ ۷۱۸ ۔ اگر محرم بیماری کی وجہ سے طواف کرنے پر قادر نہ ہو تو طواف کا وقت تنگ ہونے سے پہلے اگر ممکن ہے تو اس کو کسی طرح لے جائیں اور طواف کرائیں  - ( ہر چند پشت پر لاد کر ، ویل چیر اور تخت وغیرہ پر بٹھا کر البتہ شرائط اور احکام طواف کی ممکن حد میں رعایت کے ساتھ ) اور اگر اس طرح بھی ممکن نہ ہو تو اس کے لئے نائب کریں  -
مسئلہ ۷۱۹ ۔ اگر محرم صفاو مروہ کے د رمیان سعی میں مشغول ہو ا س کے بعد اس کو یاد آئے کہ طواف بجا نہیں لایا ہے تو سعی کو چھوڑ کر طواف اور نماز طواف بجا لائے اور اس کے بعد سعی کا اعادہ کرے  -
مسئلہ ۷۲۰ ۔ اگر سہو یا غفلت یا جہالت کی وجہ سے طواف کو بغیر وضو کے انجام دے ، طواف باطل ہے  - اس کا اعادہ کرنا لازم ہے  - اسی طرح اگر جنابت یا حیض یا نفاس کی حالت میں انجام دے  -
مسئلہ ۷۲۱ ۔ طواف کی حالت میں بات کرنا ، ہنسنا یہاں تک کہ کوئی چیز کھانا طواف کے باطل ہونے کا موجب نہیں ہے  - لیکن بہتر ہے طواف کی حالت میں ( خواہ واجب ہو مستحب ) ذکر خدا اور دعا کے علاوہ کوئی اور بات نہ کرے اور حضور قلب کے ساتھ اس عظیم عبادت کو انجام دے اور ہر اس کام سے پرہیز کرے جو حضور قلب کے منافی ہے اور اس سے حضور قلب میں کمی ہوتی ہے  -

______________

حاشیہ :
۱ ۔ عرفات میں وقوف کا وقت احتیاط واجب کی بناء پر ظہر روز عرفہ ( نویں ذی الحجہ ) سے لیکر غروب آفتاب تک ہے  -

طواف کے واجبات ( ہفتگانہ ) سے متعلق پوچھے گئے سوالات طواف کا کم یا زیادہ کرنا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma