چہارم : ” حجر اسماعیل “ داخل طواف ہو

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
سوّم : خانہٴ کعبہ ، طواف کرنے والے کی داہنی طر ف ہو پنجم : طواف خانہ کعبہ کے باہر ہو

مسئلہ ۶۶۷ ۔ واجب ہے حجر اسماعیل کو طواف میں داخل کرے یعنی حجر اسماعیل کے باہر سے کعبہ کا طواف کرے بنا بر این اگر حجر اسماعیل کے اندر سے طواف کرے تو لازم ہے اس دور کو نظر انداز کرے اور حجر اسود سے دوبارہ بجا لائے ( لیکن اس بات کے مد نظر ایسے موارد میں کہ اژدحام کی وجہ سے لوٹنا مشکل ہے ، بہتر یہ ہے کہ طواف کرنے والوں کے ساتھ اس دور کو بلا نیت کے جاری رکھے یہاں تک کہ حجر اسود تک پہونچے ، اس کے بعد نیت کرے اور اس دور کو آگے بڑھائے )  -
مسئلہ ۶۶۸ ۔ اگر کوئی شخص عمداً حجر اسماعیل کے اندر سے طواف کرے طواف کو عمدا باطل کرنے کا حکم رکھتا ہے کہ مسائل طواف کی ابتداء میں اس کا حکم گزر چکا  -
مسئلہ ۶۶۹ ۔ اگر کوئی اعمال حج تمتع انجام دینے کے بعد متوجہ ہو کہ طواف کے چند دور کو طواف حج یا عمرہ میں سہواً حجر اسماعیل کے اندر سے بجالا یا ہے ، اس کا حج صحیح ہے ، لیکن لازم ہے کہ اس طواف کو مکمّل کر ے اس کے بعد نماز طواف کا اعادہ کرے  -
مسئلہ ۶۷۰ ۔ اگر کوئی بعض دوروں میں حجر اسماعیل کی دیوار پر سے طواف کر لے ، کافی ہے اسی مقدار کا اعادہ کرے اور تمام طواف کا اعادہ کرنا لازم نہیں ہے ( البتہ موجودہ شرائط میں کوئی بھی حجر اسماعیل کی دیوار پر نہیں جاتا )  -

سوّم : خانہٴ کعبہ ، طواف کرنے والے کی داہنی طر ف ہو پنجم : طواف خانہ کعبہ کے باہر ہو
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma