میقاتوں اور ان کے احکام سے متعلق استفتا ء ات

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
میقاتوں کے احکام ۱ ۔ احرام

سوال ۲۸۱ ۔ اگر زن حائض یا مجنب شخص عمداً اور عصیاناً وارد مسجد شجرہ ہو اور دوسروں کی طرح وہاں توقّف کرے اور محرم ہو تو کیا اس کا احرام صحیح ہے ؟
جواب : اگر عمداً ہو تو اشکال سے خالی نہیں ہے لیکن جیسا کہ پہلے عرض کیا مسجد کے باہر سے بھی احرام جائز ہے
سوال ۲۸۲ ۔ طائف کے کچھ لوگ عازم مکہ تھے کہ حکومتی اہلکار احرام کی خاطر ان کے قرن المنازل جانے سے مانع ہوئے ، اسی وجہ سے وادی عقیق گئے اور وہاں سے احرام باندھا ، اس بات کے پیش نظر کہ طائف کے لوگوں کا میقات قرن المنازل ہے نہ وادی عقیق کیا ان کا احرام صحیح ہے ؟
جواب : بیشک ان کا احرام صحیح ہے جو شخص جس میقات بھی جائے اور وہاں سے محرم ہو کافی ہے
سوال ۲۸۳ ۔ کیا ان لوگوں کا میقات جنھوں نے موقّت مکہ میں اقامت کی ہے وہی پانچوں معروف میقات ہیں ، یا خود مکہ سے محرم ہونا ضروری ہے
جواب : اگر ان کا فریضہ تبدیل نہیں ہوا یعنی دو سال مکہ میں نہیں رہے ہیں تو لازم ہے کہ معروف میقاتوں میں کسی ایک سے احرام باندھیں اور اگر تبدیل ہوگیا ہے تو ان کا میقات احتیاطاً شہر مکہ میں ان کے گھر سے ہے
سوال ۲۸۴ ۔ کیا مکہ کے رہنے والوں کے لئے کہ ان کا وظیفہ حج افراد ہے اور اس کو بجا لا چکے ہیں اور قصد رکھتے ہیں کہ حج تمتع مستحبی بجا لائیں ، جائز ہے عمرہٴ تمتع کے لئے اپنے گھر سے کہ میقات کے مقابلے مکہ سے نزدیک تر ہے محرم ہوں ؟ بطور کلی کیا احرام عمرہٴ تمتع استحبابی میں آفاقی ( ۱ ) اور مکی کے درمیان تفاوت ہے
جواب : وہ لوگ اپنے گھروں سے محرم ہو سکتے ہیں ہر چند پانچوں میقاتوں میں سے کسی ایک میقات سے بھی ان کا احرام باندھنا جائز ہے
سوال ۲۸۵ ۔ ایک شخص احرام عمرہٴ تمتع کی خاطر جحفہ جانے کے لئے جدّہ سے حرکت کرتا ہے، اس سے کہتے ہیں : کہ صرف مکہ کا راستہ کھلا ہوا ہے تم جحفہ نہیں جا سکتے ہو حیران و متحیر ہو جاتا ہے ظاہراً ایک آگاہ شخص سے سوال کرتا ہے ، وہ جواب دیتے ہیں کہ ” چونکہ آپ میقات نہیں جا سکتے ہیں جدّہ سے احرام باندھئے “ وہ شخص بھی جدہ سے احرام باندھتا ہے کیا اس کا حج صحیح ہے ؟
جواب : جدّہ سے احرام کافی نہیں ہے لیکن چونکہ مذکورہ شخص جاہل اور نا واقف تھا ، اس کا عمل صحیح ہے
سوال ۲۸۶ ۔ کیا عمرہٴ تمتع کا احرام جدہ سے جائز ہے ؟
جواب : چونکہ شہر جدہ کا کسی بھی میقات کے محاذی ہونا مسلم نہیں ہے اس لئے احرام کے لئے میقات یا میقات کے محاذی جانا ضروری ہے اور اگر کوئی ایک بھی ممکن نہ ہو تو احتیاطاً نذر کے ذریعے محرم ہو جائے اور پھر بناء بر احتیاط ابتداء حرم سے تجدید احرام کرے
سوال ۲۸۷ ۔ کیا جو شخص کسی ایک میقات سے عمرہٴ تمتع کے لئے محرم ہوا ہے بر خلاف جہت مکہ سفر کر سکتا ہے اور اس کے چند روز کے بعد مکہ آئے مثلا مسجد شجرہ میں محرم ہو اور مدینہ واپس پلٹ جائے اور چند روز کے بعد مکہ آئے ؟
جواب : کوئی مضائقہ نہیں ہے
سوال ۲۸۸ ۔ جو شخص جدہ یا مدینہ میں پاگل پن کا شکار ہو گیا ہے کیا احرام کے ساتھ وارد مکہ ہونا ضروری ہے یا بغیر احرام کے بھی جائز ہے ؟
جواب : مجنون پر کوئی تکلیف نہیں ہے اور احرام اس پر واجب نہیں ہے اور اگر بغیر احرام کے وارد مکہ ہو کوئی مضائقہ نہیںہے
سوال ۲۸۹ ۔ کیا نذر احرام میقات سے پہلے نائب کے لئے بھی جائز ہے ؟
جواب : کوئی مضائقہ نہیں ہے
سوال ۲۹۰ ۔ ایک عورت شوہر کی اجازت کے بغیر نذر کرتی ہے اور میقات پہونچنے سے پہلے نذر کے ذریعہ محرم ہوتی ہے کیا اس کا احرام اور اس کے بعد کے اعمال صحیح ہیں ؟
جواب : اگر اس کی نذر حقّ شوہر کے منافی نہیں ہے ، اس کا احرام صحیح ہے
سوال ۲۹۱ ۔ ایک شخص عمدا یا بر بنائے جہالت یا سہواً وارد مکہ ہوتا ہے اور حد سے زیادہ کرایہ ہونے یا حکومت کی جانب سے پابندی یا اس کے مشابہ کسی اور سبب کے باعث میقات واپس نہیں جا سکتا ، اب اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : اگر میقات واپس لوٹنا ممکن نہیں ہے تو لازم ہے کہ ادنی الحل سے ( مانند تنعیم ) محرم ہو مگر یہ کہ میقات سے احرام ترک کرنا بغیر کسی عذر کے ہو کہ اس صورت میں حج بجا نہیں لا سکتا ، ہر چند احتیاط مستحب یہ ہے کہ ادنیٰ الحل یا جہاں سے محرم ہو سکتا ہے محرم ہو اور اعمال حج بجا لائے اور سال آئندہ استطاعت کی صورت میں دوبارہ حج پر جائے

_________________
( ۱ ) جو لوگ مکہ اور اس کے حدود سے باہر ہیں

میقاتوں کے احکام ۱ ۔ احرام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma