طواف کا کم یا زیادہ کرنا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
احکام طواف طواف میں قِران

مسئلہ ۷۲۲ ۔ طواف کا کم یا زیادہ کرنا جائز نہیں ہے  - اگر کوئی عمدا یا جہالت کی بناء پر سات دور سے زیادہ کرے اس کا طواف باطل ہے ، اور اگر طواف واجب کو کم کرے چنانچہ موالات عرفیہ فوت ہونے سے پہلے واپس آئے اور اس کی تکمیل کرے ، اس کا طواف صحیح ہے ورنہ اس کا طواف باطل ہوگا اور لازم ہے از سر نو شروع کرے  -
مسئلہ ۷۲۳ ۔ طواف واجب یا مستحب کو قطع کر کے از سر نو شروع کیا جا سکتا ہے ( یہ حکم طواف کی بہت ساری مشکلات کو حل کرنے کے لئے کار ساز ہے کیونکہ اس کو رہا کر کے از سر نو شروع کر سکتا ہے )  -
مسئلہ ۷۲۴ ۔ اگر عمدا طواف کو سات دور سے زیادہ بجا لائے اس کا طواف باطل ہے ، خواہ ابتداء سے زیادتی کا قصد رکھتا ہو یا سات دور تمام کرنے کے بعد اس پر اضافہ کرنے کا قصد کرے خواہ اضافہ ایک دور کے بقدر ہو یا کمتر یا بیشتر ، لیکن اگر مقدار اضافی کو بقصد طواف بجا نہ لائے ، مثلا ابتدا ء میں لوگوں کے ساتھ ایک دور حرکت کرے تا کہ طواف سے آشنا ہو پھر جس وقت حجر اسود کے مقابل پہونچے قصد طواف کرے تو یہ کام مضر نہیں ہے  - اسی طرح اگر سات دور کامل ہونے کے بعد بھیڑ کی زیادہ کی وجہ سے فوراً طواف کے دائرے سے خارج نہ ہو سکے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ تھوڑا سا لوگوں کے ساتھ بلا قصد طواف کے آگے بڑھے اور پھر خارج ہو  -
مسئلہ ۷۲۵ ۔ اگر سہوا طواف کو سات د ور سے زیادہ بجا لائے اگر اضافہ ایک دور سے کم ہو اس کو قطع کرے گا او ر اس کا طواف صحیح ہے ، اور اگر ایک دور یا اس سے زیادہ ہو ، احتیاط یہ ہے کہ بقصد قربت اس میں اضافہ کرے تا کہ دوسرے سات د ور طواف مستحب کے عنوان سے کامل ہو جائیں  - اور بعد میں دو رکعت نماز طواف واجب بجا لائے گا اور سعی کے بعد ( جہاں سعی واجب ہے ) دوسری دو رکعت طواف مستحب کے لئے بجا لائے گا اور لازم نہیں ہے قصد کرے طواف اول واجب ہے اور دوم مستحب ہے ، بلکہ اسی قدر کہ بقصد قربت انجام دے کافی ہے  -
مسئلہ ۷۲۶ ۔ اگر از روئے سہو و فراموشی طواف واجب کو ناقص چھوڑ دے ، اگر چوتھا دور تمام کرنے کے بعد ہو ، پلٹے گا اور طواف کو کامل کرے گا ( خواہ موالات ٹوٹ چکی ہو یا باقی ہو ) اور اگر چار دور کے پہلے ہو چنانچہ موالات نہ ٹوٹی ہو اس کی تکمیل کرسکتا ہے ورنہ لازم ہے نئے سرے سے طواف بجالائے  -
مسئلہ ۷۲۷ ۔ چنانچہ وطن واپسی کے بعد طواف میں کمی کی طرف متوجہ ہو احتیاط یہ ہے کہ دوبارہ واپس لوٹے اور طواف کو مذکورہ بالاا حکام کے مطابق مکمل کرے ، اور اگر واپس نہ لوٹ سکے ، یا مشکل ہو ، نائب کرے ، اور احتیاط یہ ہے کہ ایک گوسفند مکہ میں اور اگر نہ کرسکے تو اپنے شہر میں قربانی کرے  -
مسئلہ ۷۲۸ ۔ اگر طواف کرنے والا عمداً ابتداء سے سات دور سے کم یا زیادہ بجالانے کا قصد کرے ، اس کا طواف باطل ہے ہر چند سات دور پر طواف کو تمام کردے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ اگر مسئلہ سے ناواقفیت کی بنا پر از روئے فراموشی و غفلت بھی ہو ، طواف کو دوبارہ بجالائے  -
مسئلہ ۷۲۹ ۔ اگر وسط طواف میں سات دور کے قصد سے پھر گیا ( خواہ کمتر کا قصد کیا ہو یا بیشتر کا قصد کیا ہو ) جہاں سے ایسی نیت کی ہے اس کا طواف باطل ہے اور احتیاط یہ ہے کہ طواف کو صحیح نیت کے ساتھ تمام کرے پھر دوبارہ بجالائے ، اور اگر اس قصد کے ساتھ سات دور سے زیادہ انجام دے ، اصل طواف باطل ہوگا  -
مسئلہ ۷۳۰ ۔ چنانچہ کوئی شخص گمان کرے جس طرح سات دور مستحب ہے ایک دور بھی مستحب ہے اور قصد کرے سات دور طواف واجب انجام دے اور ایک دور مستحب بھی اس کے بعد انجام دے ، یا اسی نیت سے آٹھ دور طواف کرے ، اس کا طواف صحیح ہے ، لیکن وہ ایک دور طواف بے فائدہ و باطل ہے ، کیونکہ طواف سات دور سے کمتر نہیں ہے  -

احکام طواف طواف میں قِران
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma