تیسری فصل مستحبی حج

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
اعمال میں نیابت سے مربوط استفتائات : چوتھی فصل نذری حج

مسئلہ ۲۰۰ ۔ ان لوگوں کے لئے جو استطاعت نہیں رکھتے ، یا تمام شرائط ان میں جمع نہیں ہیں یا حج واجب بجالائے ہیں ، حج بجالانا مستحب ہے ، بلکہ مستحب ہے ہر سال تکرار کریں ، لیکن اگر حاجیوں کی حد سے زیادہ کثرت ان لوگوں کے لئے جو ابھی حج بجا نہیں لائے ہیں شدید مزاحمت پیدا کرے تو سزاوار ہے کہ جو لوگ حج واجب بجا لا چکے ہیں موقتاً حجّ مستحبّی بجالا نے سے پرہیز کریں ، اسی طرح سزاوار ہے کہ مسئولین نوبت گزاری کے وقت ایسے لوگوں کو نوبت دیں جو پہلی بار حج و اجب بجالانا چاہتے ہیں  لیکن اگر خانہٴ خدا ( بالفرض ) کسی سال کافی مقدار میں زُوّار سے خالی ہو تو حاکم شرع پر واجب ہے کہ ایک جما عت کو بیت المال کے پیسہ سے حج کے لئے روانہ کرے ہر چند اپنا و اجب حج بجا لا چکے ہوں 
مسئلہ ۲۰۱ ۔ عورت کو مستحبّی حج بجالا نے کے لئے شوہر کی اجازت لازم ہے ، یہاں تک کہ اگر اولا د کا مستحبّی حج بغیر ماں یا باپ کی اجازت کے ان کی اذیت کا باعث ہو تو مورد اشکال ہے
مسئلہ ۲۰۲ ۔ جو شخص حج کے اخراجات نہیں رکھتا مستحب ہے کہ قرض کرے اور حج پر جائے ، شرط یہ ہے کہ قرض کو بغیر مشقت کے ادا کر سکے
مسئلہ ۲۰۳ ۔ جس شخص کے پاس اتنا مال نہیں کہ اس کے ذریعہ مشرف بہ حج ہو ، مستحب ہے اجیر ہو کر اور دوسرے کی نیابت کر کے حج پر جائے
مسئلہ ۲۰۴ ۔ مستحب ہے کہ مکّہ سے نکلتے وقت دوبارہ مکّہ آنے کی نیت کرے اور قصد عدم برگشت رکھنا مکروہ ہے مگر یہ کہ مستحبی حجوں کے بجا آوری حج واجب بجالانے والوں کی محرومیت کا باعث ہو کہ اس صورت میں بہتر ہے ان کو موقع فراہم کر ے
مسئلہ ۲۰۵ ۔ مستحب ہے کہ اپنے اموال سے اپنے رشتہ داروں یا دوستوں یا بزرگوں کے لئے حج بجا لائے خواہ زندہ ہوں یا دنیا سے اٹھ چکے ہوں ، اسی طرح مستحب ہے معصومین علیہم السلام کی طرف سے حج نیابتی بجالائے نیز ان کی طرف سے یا دوسروں کی طرف سے طواف بجالانا مستحب ہے شرط یہ ہے کہ وہ لوگ مکہ میں نہ ہوں یا معذور ہوں
مسئلہ ۲۰۶ ۔ حج مستحبی انجام دینے کے بعد اس کا ثواب دوسرے کو ہدیہ کر سکتا ہے ، جس طرح حج مستحبی شروع کرتے وقت اس کو دوسرے کی نیت سے آغاز کر سکتا ہے

اعمال میں نیابت سے مربوط استفتائات : چوتھی فصل نذری حج
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma