سوم :نجاست سے پاک ہونا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
دوم : حدث سے پاک ہونا چہارم : مردوں کے لئے ختنہ

مسئلہ ۶۰۲ ۔ طواف کرنے والے کا جسم اور لباس ( خواہ طواف واجب ہو یا مستحب ) ہر نجاست سے پاک ہو یہاں تک کہ بعض نجاست جو نماز میں معاف ہے ( جیسے ایک درہم سے کمتر خون) طواف میں معاف نہیں ہے ، لیکن زخموں کا خون اگر اس کا دھونا باعث مشقت اور عسر و حرج ہو تو اسی حالت میں طواف کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے  .
مسئلہ ۶۰۳ ۔ اگر چھوٹے کپڑے جیسے موزہ ، شب کلاہ اور تھیلی وغیرہ کہ تنہا ان سے ستر مود تین ممکن نہ ہو نجس ہوں کوئی مضائقہ نہیں ہے  .
مسئلہ ۶۰۴ ۔ اگر زخم اور پھوڑے پھنسی کے خون کا دھونا مشقت کا باعث ہو تو اس کا دھونا لازم نہیں ہے ، لیکن احتیاط واجب یہ ہے کہ جس قدر بدن کو تطہیر کر سکتا ہے اور لباس کو تبدیل کر سکتا ہے اور موجب مشقت نہیں ہے انجام دے  .
مسئلہ ۶۰۵ ۔ اگر طواف کو تاخیر میں ڈال کر خو دکو اور لباس کو بغیر مشقت کے تطہیر کر سکتا ہے احتیاط یہ ہے کہ ایسا کرے ، شرط یہ ہے کہ وقت باقی ہو  .
مسئلہ ۶۰۶ ۔ اگر لباس یا بدن نجس ہو اور نہ جانتا ہو یا جانتا تھا اور فراموش کر گیا چنانچہ طواف کے بعد متوجہ ہو ، اس کا طواف صحیح ہے ، اور اگر طواف کرتے وقت متوجہ ہو تو لازم ہے کہ اپنے لباس کو تبدیل کرے اور پاک لباس کے ساتھ طواف کے سلسلے کو آگے بڑھائے ، اور اگر پاک لباس ساتھ نہ رکھتا ہو تو طواف کو روک دے اور لباس یا بدن کو پاک کرے اور اس کے بعد با قیماندہ طواف کو مکمل کرے اور اس کا طواف صحیح ہے خواہ جو تھا دور تکمیل کرنے کے پہلے ہو یا اس کے بعد  .
مسئلہ ۶۰۷ ۔ اگر شک میں مبتلا ہے کہ لباس یا اس کا بدن نجس ہے یا پاک اس حالت میں طواف کرسکتا ہے خواہ جانتا ہو پہلے پاک تھا یا نہ جانتا ہو لیکن اگر یقین ہو کہ پہلے نجس تھا اور یہ نہ جانتا ہو کہ اس کو پاک کیا یا نہیں کیا تو اس حالت میں طواف نہیں کر سکتا ، بلکہ لازم ہے پہلے پاک کرے اس کے بعد طواف کرے  .
مسئلہ ۶۰۸ ۔ اگر طواف کے درمیان لباس یا بدن نجس ہو جائے تو طواف روک دے اور اپنے لباس یا بدن کو پاک کرے اس کے بعد طواف کو جہاں سے قطع کیا تھا وہیں سے آگے بڑھائے اور اس کا طواف صحیح ہے خواہ چار دو تکمیل سے پہلے ہو یا اس کے بعد ہو  .
مسئلہ ۶۰۹ ۔ اگر اثناء طواف میں اپنے بدن یا لباس میں کوئی نجاست مشاہدہ کرے اور احتمال دے کہ اس حالت طواف میں یہ نجاست حاصل ہوئی ہے تو سابق مسئلہ کے مطابق عمل کرے گا  .

دوم : حدث سے پاک ہونا چہارم : مردوں کے لئے ختنہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma