احکام تقصیر

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
تقصیر کرنے والے کے شرائط دسویں فصل عمرہ کے بعد اور حج شروع ہونے سے پہلے کے احکام

سوال ۹۱۲ ۔ ایک شخص تقصیر کے بعد شک کرتا ہے کہ اس کو صحیح بجالایا ہے یا نہیں اب اس کا وظیفہ کیا ہے ؟

جواب : اگر وقت تقصیر عالم مسئلہ تھا اور اس کی طرف متوجہ تھا کوئی اشکال نہیں ہے

سوال ۹۱۳ ۔ ایک شخص طواف اور نماز طواف کے بعد تقصیر بجالایا اس کے بعد سعی بجالایا اور پھر دوبارہ تقصیر بجالایا ہے ، کیا حکم ہے ؟

جواب : اگر حکم مسئلہ سے ناواقفیت تھا یا فراموش کر گیا تھا ، کوئی اشکال نہیںہے

سوال ۹۱۴ ۔ اگر حاجی تقصیر عمرہٴ مفردہ بھول جائے اور اپنے وطن واپس لوٹ آئے ، کیا ہر جگہ تقصیر کرسکتا ہے ؟ کیا دوبارہ طواف نساء بجالانے کی ضرورت ہے ؟

جواب : مفرضہ سوال میں ہر جگہ تقصیر کرسکتا ہے ، لیکن احتیاط واجب یہ ہے کہ طواف نساء دوبارہ بجالائے اور اگر خود جانے پر قادر نہیں ہے نائب اختیار کرے

سوال ۹۱۵ ۔ اگر کوئی شخص جہالت اور مسئلہ سے نہ ناواقعیت کی بنا پر یا از روئے فراموشی ، یا عمداً تقصیر عمرہٴ مفردہ کو ترک کرے اور طواف نساء اور نماز طواف نساء بجالائے ، کیا وظیفہ ہے ؟

جواب : اب تقصیر کرے اور بر بنائے احتیاط واجب طواف نساء اور اس کی نماز کو دوبارہ بجالائے اور عمدا و سہو اور علم و جہل کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے

سوال ۹۱۶ ۔ جو لوگ اعمال حج کو وقوفیں پر مقدم رکھتے ہیں اگر سعی کے بعد تقصیر کریں ، کیا احرام سے خارج ہو جائیں گے یا کفّارہ دینا لازم ہے ؟

جواب : احرام سے خارج نہیں ہوں گے ، اور اگر از روئے سہو و فراموشی یا بر بنائے جہالت مسئلہ یہ کام کیا ہے ، کفارہ نہیں ہے

سوال ۹۱۷ ۔ جس شخص کی تقصیر باطل ہے اور اس کے بعد محرمات احرام بجالایا ہے اور جاہل مسئلہ بھی ہے ، کیا کفارہ دینا لازم ہے ؟

جواب : جاہل مسئلہ ہونے کی صورت میں کفارہ نہیں ہے اگر شکار میں کتب فقہی میں مذکورہ تفصیل کے ساتھ

سوال ۹۱۸ ۔ جنابعالی نے فرمایا : -” اگر کوئی بقصد ریا تقصیر انجام دے اس کا عمرہ باطل ہے اس عبارت سے کیا مراد ہے ، ایسے شخص کا وظیفہ کیا ہوگا ؟

جواب : مراد یہ ہے کہ تقصیر میں ریا کرے اور اس کا تدارک کئے بغیر حج کے لئے محرم ہو اور حج انجام دے اس صورت میں اگر عمدا یا ناواقفیت کی بنا پر ہے اس کا حج حجّ افراد میں بدل گیا اور احتیاطاً اعمال حج کے بعد عمرہ مفردہ بجالائے گا اور اس کا حج صحیح ہے اور اگر عمرہٴ مفردہ ہے تقصیر کو بقصد قربت دوبارہ انجام دے گا

 

تقصیر کرنے والے کے شرائط دسویں فصل عمرہ کے بعد اور حج شروع ہونے سے پہلے کے احکام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma