اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونه جلد 27
سورئہ الناس“ کے مطالب لوگوں کی پروردگار کی پناہ ما نگتا ہوں

س سورہ کی تلاوت کی فضیلت میں بہت سی روایات وارد ہوئی ہیں ،منجملہ ان کے ایک یہ ہے کہ ایک حدیث میں آیاہے کہ پیغمبر اکرم سخت بیمار پڑ گئے تو(خدا کے دو عظیم فر شتے )جبر ئیل و میکا ئیل آپ کے پاس آئے ۔جبرئیل تو پیغمبر کے سر کی طرف بیٹھ گئے اور میکا ئیل پاؤں کی طرف ۔جبر ئیل نے سورہ ”فلق “کی تلاوت اور پیغمبر اکرم کو اس کے ذر یعے خدا کی پناہ میں دے دیا اور میکا ئیل نے سورہ ”قل اعوذ برب الناس “کی تلاوت کی ۔۱
ایک روایت میں جو امام محمد باقر علیہ السلام سے نقل ہوئی اور ہم اس کی طرف پہلے بھی اشارہ کر چکے ہیں ،یہ آیا ہے کہ :
”جو شخص نماز وتر میں ”معو ذتین “(سورہ فلق و ناس)اور ”قل ھو اللہ احد “کی تلاوت کرے گا تو اس سے کہا جائے گا ،اے بندئہ خدا !تجھے بشارت ہو کہ خدا نے تیری نماز وتر کو قبول کر لیا ہے “!۲
بسم ا للہ الر حمن الرحیم
۱۔قل اعوذبرب الناس ۲۔ملک الناس ۳۔الہٰ الناس ۴۔من شر الو سواس الخناس
۵۔الذی یو سوس فی صدور الناس ۶۔من الجنةوالناس
تر جمہ
شروع اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے
۱۔ کہہ دیجئے میں لوگو ں کے پرور دگار کی پناہ ما نگتا ہوں ۔ ۲۔لوگوں کے مالک و حا کم کی ۔
۳۔لوگو ں کے خدا اور معبود کی ۔ ۴۔خناس کے وسوسوں کے شر سے ۵۔جو انسانوں کے سینوں میں وسوسے ڈا لتاہے۔
۶۔چا ہے وہ جنات میں سے ہو یا انسانوں میں سے ۔


 

۱۔”نورالثقلین “جلد ۵،ص۷۶۴۵و ”مجمع البیان “جلد ۱۰ ص ۵۶۹
۲۔”نور الثقلین “جلد۵،ص ۷۶۴۵و ”مجمع البیان “جلد ۱۰ ص ۵۶۹
سورئہ الناس“ کے مطالب لوگوں کی پروردگار کی پناہ ما نگتا ہوں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma