۲۔ معمولی وسیلہ سے سخت ترین سزا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونه جلد 27
۱۔ ایک بے نظیر معجزہ ( اس گھر کا ایک مالک ہے )۳۔ داستان ِ فیل کے اہداف

قابل توجہ بات یہ ہے کہ خدا نے اس ماجرے میں مستکبرین اور سر کشوں کے مقابلہ میں اپنی قدرت اعلیٰ ترین صورت میں دکھادی ہے ۔ شاید دنیا میں ابرھہ کے لشکر کے عذاب سے بڑھ کر زیادہ سخت اور کوئی عذاب نہ ہو اور ان مغرور لوگوں کو اسی طرح سے تباہ و بر باد کردیا جائے کہ ریزہ ریزہ اور کھائے ہوئے بھوسے ( عصف ماٴکول) کی طرح ہو جائیں۔
 اتنی بڑی قدرت و شوکت رکھنے والی جمیعت کی نابودی کے لیے نرم قسم کے سنگ ریزوں اور کمزور اور چھوٹے چھوٹے پرندوں سے کام لیاجائے۔ وہی بات کہ یہ دنیا جہان کے تمام مستکبرین اور سر کشوں کے لیے ایک تنبیہ ہے ، تاکہ وہ جان لیں کہ وہ خدا کی قدرت کے مقابلہ میں کس قدر ناتواں ہیں ۔
 مطلب یہ ہے کہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ خدا اس قسم کے عظیم کام بہت ہی چھوٹے سے موجودات کے سپرد کر دیتا ہے ۔ مثلاً ایسے جراثیم کو ، جو ہر گز آنکھ سے دیکھے نہیں جاسکتے، مامور کردیتا ہے کہ وہ ایک مختصر سی مدت میں سر عت کے ساتھ اپنی پیدا ئش بڑھا کر طاقت ور قوموں کو ایک خطر ناک سرایت کرنے والی بیماری، مثلاً: ” وبا ء“ و ” طاعون“ میں مبتلا کردے۔ اور ایک مختصر سی مدت میں خزاں کے پتوں کی طرح زمین پر ڈھیر کردے۔
 یمن کا عظیم بند( سد ماٰرب ) جیسا کہ ہم نے سورہ ٴ سبا کی تفسیر میں بیان کیا ہے ۔ زیادہ آبادی اور ایک عظیم طاقت ور تمدن کی پیدائش کا ذریعہ بنی ۔ اور اس کے بعد اس قوم کی سر کشی برھ گئی ، لیکن اس قوم کی نابودی کا فرمان جیسا کہ بعض روایات میں آیاہے ، ایک یا چند صحرائی چوہوں کے سپرد ہوا تاکہ وہ اس عظیم بند کے اندر گھس جائیں اور اس میں ایک سوراخ کردیں ۔ اس سوراخ میں پانی ہونے کی وجہ سے یہ سوراخ بڑے سے بڑا ہوتا چلا گیا اور آخر کار وہ عظیم بند توٹ گیا اور پانی جو اس بندکے تھپیڑے ماررہا تھا، اس نے ان سب آبادیوں ، گھروں اور محلوں کو ویران اور تباہ کردیا ۔ اور بڑی جمیعت یا تو نابود ہو گئی یا دوسرے علاقوں میں پراکندہ اور منتشر ہو گئی۔ یہ ہے خدا وندِ بزرگ و بر تر کی قدرت نمائی۔
 

۱۔ ایک بے نظیر معجزہ ( اس گھر کا ایک مالک ہے )۳۔ داستان ِ فیل کے اہداف
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma