جس وقت جہان کا نظام زیر و زبر ہو جائے گا ۔

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونه جلد 27
اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت وہ آثار جو انسان کے بعد باقی رہ جاتے ہیں

ہم پھر اس سورہ کے آغاز میں بعض ایسے وحشت ناک حوادث کا سامنا کررہے ہیں جو آغازِ قیامت میں سارے جہان کو گھیرلیں گے ۔ پہلے فرماتا ہے :
” جس وقت آسمان میں شگاف پڑجائیں گے “۔( اذا السماء انفطرت)۔ اور جس وقت ستارے پراکندہ ہوکر گرنے لگیں گے ۔
( و اذا الکواکب انتثرت)۔ عالم بالاکا نظام درہم برہم ہو جائے گااور ہولناک دھماکے سارے آسمان کے کروںکے گھیر لیں گے تمام منظومے اپنے نظام کھو بیٹھیں گے ۔ اور ستارے اپنے مدار سے نکل جائیں گے ، اور شدید تصادم کی وجہ سے ادھر ادھر بکھر جائیںگے۔ اس جہان کی عمر ختم ہو جائے گی اور عام چیزیں ویران ہو جائیں گی تاکہ ان کی ویرانی سے آخرت کا جہاں آباد ہو جائے۔
” انفطرت“ انفطار کے مادہ سے شگافتہ ہونے کے معنوں میں ہے ۔ اس تعبیر کی نظیر بہت سی آیات میں آئی ہے ۔ منجملہ دیگر تعبیرات کہ سورہ انشقاق کی آیت ۱ میں پڑھتے ہیں ( اذا السماء انشقت) اور سورہ مزمل کی آیت ۱۸ میں فرماتا ہے : ( السماء منفطربہ)
” انتثرت“ اصل میں مادہ نثر ( بروزن نصر) سے پراکندہ کرنے اور ہونے کے معنی میںہے اور چونکہ ستاروں کا پراکندہ ہونا( گلوبند کی طرح جس کا دھاگہ ٹوٹ جائے) سبب بنتاہے کہ ہر ایک کسی گوشہ میں جاگرے۔
بعض مفسرین نے ستاروں کے سقوط اور ان کے گرنے سے تفسیر کی ہے اور یہ پراکندگی کے معنی کا لازمہ ہے ۔
کواکب“ کو کب کی جمع عربی زبان میں بہت سے معانی میں آتی ہے دوسرے ستارے بطور عام اور زہرہ ستارہ بطور خاص۔
وہ سفیدی جو آنکھ میں ظاہرہوتی ہے ، بلند گھاس، درخت کا شگوفہ، فولاد کی چمک، زیبا و خوبصورت نوجوان، تلوار، پانی اور کسی جمیعت کا رئیس ۔
لیکن ظاہری طور پراس کے حقیقی معنی وہی درخشاںاور فروزاں ستاروہ ہیں ۔ باقی معانی مجازی شمار ہوتے ہیں جن میں اصلی معانی کی مشابہت پائی جاتی ہے ۔
یہ کہ ستاروں کا پراکندہ ہونا اور آسمانی کواکب کاانفجار اور پھٹنا اور ان کے نظام کا درہم برہم ہونا کن عوامل و اسباب کے زیر اثر رونما ہوگا۔ کیا فطرت کا اعتدال درہم بر ہم ہو جائے گا یا کوئی عظیم مرموز قوت اسے اپنے تحت الشعاع قرار دے گی یا عالم کا عظیم تدریجی انبساط اور پھیلاوٴ موجودہ زمانے میں ماہرین کے نقطہ نظر سے اثبات کے درجہ کو پہنچ گیاہے یہان تک ہوجائے گا کہ جس کے بعد یہ نتیجہ بر آمد ہوگا ۔ کوئی شخص ٹھیک طرح نہیں جانتا ۔
لیکن ہمیں اتنا معلوم ہے کہ جس وقت یہ عظیم آسمانی کرے اس قسم کی صورت حال سے دوچار ہو گے تو اس وقت کمزور ، ضعیف انسان کا جو حال ہو گا وہ ظاہر ہے ۔
یہ سب کچھ اس جہان کے فنا ہونے کے بارے میں انسان کو خبر دار کرنا ہے اور اسے تنبیہ کرنا ہے تاکہ وہ اس دنیا کو ایسا جاودانی گھر نہ سمجھ بیٹھے جس میں اسے ہمیشہ رہنا ہے ،اس سے دل نہ لگائے اور اس کے لئے ہزار ہا گناہوں سے آلودہ نہ ہو۔
اس کے بعد آسمان سے ہٹ کر زمین کو موضوع بناتاہے اور فرماتاہے :
” جس وقت سمندر اور دریا آپس میں مل جائیں “( اذاالبحارفجرت)۔ اگرچہ اس وقت بھی روئے زمین کا سمندر ، سوائے کچھ چھوٹے دریاوٴں کے ، ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں لیکن یوں نظر آتا ہے کہ ابتدائے قیامت میں شدید زلزلوں کی بناپر یاپہاڑوں کے پراکندہ ہونے اور سمندرمیں گر پڑنے کی وجہ سے سمندر اس طرح پر ہو جائیں گے کہ پانی تمام خشکیوں کو گھیر لے گا اور سارے دریا ایک وسیع تر سمندر کی شکل اختیار کرلیں گے جیسا کہ سورہ تکویر کی آیت ۶ ( و اذا البحار سجرت)کی ایک یہ بھی تفسیر ہے جس کی طرف ہم پہلے اشارہ کر چکے ہیں ۔
دوسرا احتمال جو اس آیت کی تفسیر میں اور اسی طرح سورہٴ تکویر کی آیت ۶ کی تفسیرمیں پیش کیاگیا ہے ، یہ ہے کہ فجرت اور سجرت وہی انفجار یعنی پھٹنا اور جلنا ہے جو تمام سمندروں اور دریاوٴںکو آگ کے ایک عظیم ٹکڑے میں تبدیل کردے گا ۔
جیسا کہ ہم نے اشارہ کیاہے پانی دو عناصر سے تشکیل پاتاہے جو دونوں شدید طور پر قابل احتراق یعنی جلنے کے قابل ہے ، اب اگر سمندروںکے پانی کا تجزیہ ہو اور وہ کچھ عوامل و اسباب کے زیر اثر آکسیجن اور ہیڈروجن مین تبدیل ہو جائے تو ایک ہی شعلہ کے زیر اثر سب آگ میں تبدیل ہوجائیں ۔
اس کے بعد قیامت کے دوسرے مرحلے کے بارے میں جو اس جہاں کی تجدیدِ حیات اور مردوں کی زندگی کی تجدید کا مرحلہ ہے فرماتا ہے :
” اور جس وقت قبریں زیر و زبر ہوں “ ( و اذا القبور بعثرت)۔ اورمردے باہر آکر حساب کتاب کے لئے آمادہ ہوں ۔
” بعثرت“ کے معنی زیر و زبر ہونا اورمنتشر ہونا ہے ، راغب مفردات میں بعید نہیں سمجھا کہ یہ لفظ دو الفاظ سے مرکب ہو” بعث“ اور ”اثرت“ اسی لئے دونوں کے معنی اپنے اندر لئے ہوئے ہیں اور نتیجہ زیر و زبر ہونے کے معانی کی صورت میں نکلاہے ۔ ( مثل بسملہ کے جو بسم اللہ سے لیا گیا )۔
بہر حال جو اوپر والی آیات میں آیاہے اس چیزکے مشابہ ہے جو ہم سورہ زلزال میں پرھتے ہیں :( و اخرجت الارض اثقالھا ) ” زمین اپنے ذخائر باہرنکالے گی “ ( اس بناپر اس سے مراد زمین دفن شدہ مردے ہوں گے جو اس آیت کی مشہور تفاسیر میں سے ایک ہے )۔ یا اس چیز کے مشابہ ہے جو سورہ نازعات کی آیت ۱۳ اور ۱۴میں آئی ہے ۔ ( انماھی زجرة واحد فاذا ھم بالساحرة) ” صرف ایک ہی صحیفہ ہوگا جس کے بعد اچانک سب کے سب صحفہٴ زمین پر ظاہر ہو ں گے۔
یہ سب تعبیریں بتاتی ہیں کہ مردوںکا زندہ ہونا اور قبروںسے خارج ہونا نہایت تیزی سے ناگہانی طور پر صورت پذیر ہوگا ۔ ان نشانیوں کو بیان کرنے کے بعد جو قیامت سے قبل اور اس کے بعد صورت پذیر ہوں گی آخری بات کو اس طرح بیا ن کرتاہے :
” اس دن ہر شخص جانتا ہے کہ اس نے آگے کیا بھیجا ہے اور پیچھے کیا رکھا ہے “ ( علمت نفس ماقدمت و اخرت)۔ جی ہاں ! اس دن حجابات ہٹ جائیں گے ، غرور اور غفلت کے پردے چاک ہو جائیں گے اور حقائق جہاں چاک ہو جائیں گے اور حقائق جہان آشکارہو جائیں گے ۔ اور چونکہ وہ دن یوم البروز ہے لہٰذا ہر چیز ظاہر ہو جائے گی اور یہ وہی وقت ہے کہ انسا ن اپنے تمام اعمال کو دیکھے گا اور اپنے نیک و بد سے آگاہ ہوگا ، کون سے اعمال وہ آگے بھیج چکا ہے اور کون سے کام ہیں جن کے آثار انکے بعد دنیا میں باقی رہ گئے ہیں اور اس کے نتائج اس تک پہنچے ہیں ۔
خیرات اور صدقہ جاریہ کے مثل ۔اور وہ تعمیرات و آثار جو مقاصد رحمانی یا مقاصد شیطانی کے لئے اس نے بنائی ہیں اور پیچھے جھوڑ گیا ہے یا کتابیں اور دیگر علمی آثار وغیرہ ۔ علمی آثار جو نیک و بد مقاصد کےلئے اس نے اپنے بعد چھوڑے ہیں اور وہ دوسروں کے لئے استفادہ کا باعث بنے ہیں۔ ایسے نیک و بد سنن و طرق جنہوں نے اقوام و ملل کو اپنی طرف کھینچا ہے یہ ہیں ان کاموںکے نتائج انسان کے بعد اس تک پہنچے ہیں اور جو اوپر والی آیت ہیں ” اخرت“ کا مصداق ہیں۔
یہ ٹھیک ہے کہ انسان اس دنیا میں بھی اجمالی طور پر اپنے اعمال سے باخبر ہے لیکن بھول جانا اور اپنے اعمال کی پرستش کرنا عام طور پر مانع ہوتا ہے کہ انسان ان سب کو اپنے دل میں جگہ دے اور اپنے اعمال کے آثار کی گہرائی اور عمق سے واقف ہو۔
لیکن اس دن ہر چیز میں انقلاب بر پاہو گاتو انسان کی روح اور جان بھی اس قسم کے انقلاب سے متاٴثر ہوگی یہ وہ جگہ ہوگی جہاں انسان اپنے تمام اعمال کا تفصیلی علم حاصل کرے گا بلکہ سورہ آل ِ عمران کی آیت ۳۰( یوم تجد کل نفس ما عملت من خیر محضراً و ما عملت من سوءٍ) سب کو اپنے سامنے حاضر پائے گا ۔
بعض مفسرین نے اس آیت کے لئے اور تفاسیر بھی بیان کی ہیں ۔ منجملہ دیگر تفاسیر سے مراد وہ کام ہیں جنہیں ابتدائے عمر میں مقدم رکھتاتھا اور وہ کام جو اواخر عمر کےلئے چھور رکھے تھے ۔ لیکن پہلی تفسیر ہر جہت سے زیادہ مناسب ہے ۔ نفس سے مراد یہاں نفسوس انسانی میں سے ہر فرد ہے اور اس میں تمام افراد ِ بشر شامل ہیں ۔
 

 

اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت وہ آثار جو انسان کے بعد باقی رہ جاتے ہیں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma