اور اس کی فضیلت

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونه جلد 27
سورہ و العادیات کے مطالب  بیدار مجاہدین کی قسم

اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت کے بارے میں پیغمبر اکرم سے آیاہے :
من قراٴھا اعطی من الاجر عشر حسنات، بعدد من بات بالمزدفلة، و شہد جمعاً:
” جو شخص اس کی تلاوت کرے گا تو ان تمام حاجیوں کی تعداد ( جو عید قربان کی رات ) ” مزدلفہ“ میں توقف کرتے ہیں ، اور وہاں حاضر رہتے ہیں ، دس گنا زیادہ نیکیاں اسے دی جائیں ۔ ۱
ایک اور حدیث میں امام جعفر صادق علیہ السلام آیاہے :
من قراٴھا والعادیات و ادمن قرائتھا بعثہ اللہ مع امیر المومنین ( سلام اللہ علیہ) یوم القیامة خاصہ، و کان فی حجرہ ورفقائہ:
”جو شخص سورہ والعادیات کو پڑھے گا، اور اس کی مداومت کرے گا ، تو خدا اسے قیامت کے دن خصوصیت کے ساتھ امیر المومنین ( سلام اللہ علیہ ) کے ہمراہ مبعوث کرے گا، اور وہ آپ کی جماعت میں اور آپ کے دوستوں کے دمیان ہوگا۔ 2
بعض روایات سے یہ بھی معلوم ہوتاہے کہ سورہ والعادیات نصف قرآن کے برابر ہے ۔ 3
یہ بات کہے بغیر ظاہر و واضح ہے کہ یہ تمام فضیلتیں ان لوگوں کے لیے ہیں جو اس کو اپنی زندگی کا لائحہ عمل بنالیں گے، اور اس کے تمام مطالب و مضامین پر ایمان رکھیں گے اور اس پر عمل کریں گے ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
۱۔ و العادیات ضبحاً۔ ۲۔ فالموریات قدحاً ۔ ۳۔ فالمغیرات صبحاً۔ ۴۔ فاثرن بہ نقعاً ۔ ۵۔ فوسطن بہ جمعاً۔
۶۔ انّ الانسان لربہ لکنود۔ ۷۔و انّہ علیٰ ذلک لشہید۔ ۸۔ و انہّ لحب الخیر لشدید۔
۹۔ افلایعلم اذا بعثر مافی القبور۔ ۱۰۔وحُصل مافی الصدور۔ ۱۱۔ انّ ربھم بھم یومئذٍ لّخبیر۔
ترجمہ
شروع اللہ کے نام سے جو رحمن و رحیم ہے
۱۔ ان فراٹے بھر تے ہوئے سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم ( جو میدان جہاد کی طرف پیش رفت کرتے ہیں )۔
۲۔ اور ان کی قسم جو( اپنے سموں سے پتھروں پر ٹاپ مارتے ہوئے) چنگاریاں نکالتے ہیں ۔
۳۔ اور صبح ہوتے ہی دشمن پر یلغار کردیتے ہیں ۔ ۴۔ اور اس سے ہر طرف گرد و غبار ہی گرد و غبار کر دیتے ہیں ۔
۵۔ اور یکا یک دشمن کے دل بادل میں گھس جاتے ہیں ۔ ۶۔ بیشک انسان اپنے پروردگار کی نعمتوں کے سامنے ناشکرا اور بخیل ہے ۔
۷۔ اور وہ خود بھی اس معنی پر گواہ ہے ۔ ۸۔ وہ مال کے ساتھ شدید لگاوٴ اور محبت رکھتا ہے ۔
۹۔ کیا وہ نہیں جانتا کہ اس دن جو بھی قبروں میں ہیں وہ سب زندہ ہوجائیں گے۔
۱۰۔ اور جو کچھ سینوں کے اندر (چھپایاہوا )ہے، وہ آشکار اور ظاہر ہوجائے گا۔ ۱۱۔ اس دن ان کا پروردگار ان سے مکمل طور پر باخبر ہے ۔
شان نزول
ایک حدیث میں آیاہے کہ یہ سورہ جنگ ” ذات السلاسل“ کے بعد نازل ہوا، اور اس کا واقعہ اس طرح ہے ۔
ہجرت کے آٹھویں سال پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کوخبر ملی کہ بارہ ہزار سوار سر زمین ” یا لیس“ میںجمع ہیں ، اور انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ یہ عہد کیا ہے کہ جب تک پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور علی علیہ السلام کو قتل نہ کریں اور مسلمانوں کی جماعت کومنتشر نہ کردیں آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔
پیغمبراکرم نے اپنے اصحاب کی ایک بہت بڑی جماعت کو بعض صحابہ کی سر گردگی میں اس کی جانب روانہ کیا، لیکن وہ کافی گفتگو کے بعد بغیرکسی نتیجہ کے واپس لوٹ آئے۔
آخر کار پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ نے علی السلام کو مہا جرین و انصار کے ایک گروہ کثیر کے ساتھ ان سے جنگ کرنے کے لیے بھیجا۔ وہ بڑی تیزی کے ساتھ دشمن کے علاقہ کی طرف روانہ ہونے اور رات بھرمیں سارا سفر طے کرکے صبحدم دشمن کو اپنے محاصرہ میں لے لیا ۔ پہلے تو ان کے سامنے اسلام کو پیش کیا ۔ جب انہوں نے قبول نہ کیا تو ابھی فضا تاریک ہی تھی کہ ان پر حملہ کردیا اور انہیں درہم برہم کر کے رکھ دیا ، ان میں سے کچھ کو قتل کیا ، ان کی عورتوں کو اسیر کر لیا اور بکثرت مال غنیمت کے طور پر حاصل کیا۔
سورہ ” والعادیات“ نازل ہوئی حالانکہ ابھی سر باز انِ اسلام مدینہ کی طرف لوٹ کر نہیں آئے تھے۔ پیغمبر خدا اس دن نماز صبح کے لیے آئے تو اس سورہ کی نماز میں تلاوت کی ۔ نماز کے بعد صحابہ نے عرض کیا ، یہ تو ایسا سورہ ہے جسے ہم نے آج تک سنا نہیں ہے ۔
فرمایا: ہاں ! علی علیہ السلام دشمنوں پر فتح یاب ہوئے ہیں اور جبرئیل نے گزشتہ رات یہ سورہ لاکر مجھے بشارت دی ہے ۔
کچھ دن کے بعد علی علیہ السلام غنائم اور قیدیوں کے ساتھ مدینہ میں وارد ہوئے۔ 4
بعض کا نظریہ یہ ہے کہ یہ واقعہ اس سورہ کے واضح مصادیق میں سے ایک ہے ۔ یہ اس کاشانِ نزول نہیں ہے ۔


 

۱۔ ” جمع “ و مشعر الحرام“ کے ناموں میں سے ایک نام ہے اس بناء پر کہ لوگ وہاں جمع ہو تے ہیں ، یا وہاں نماز مغرب و عشا ء فاصلہ کے بغیر پڑھی جاتی ہے ۔
2” مجمع البیان “ آغاز سورہ عادیات جلد ۱۰ ص ۴۲۱۔
3۔۔ ” مجمع البیان “ جلد ۱۰ ص ۵۲۷۔
4۔ ” بحار الانوار“ جلد۲۱ ص ۶۶ سے آگے،” مجمع البیان “ جلد ۱۰ ص ۵۲۸ اور بعض دوسری کتب تاریخ۔
 

سورہ و العادیات کے مطالب  بیدار مجاہدین کی قسم
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma