اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونه جلد 27
سورہ ھمزہ کے مطالب اور فضیلت عیب جوئی اور غیبت کرنے والوں کے لیے وائے ہے ۔

اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت میں ایک حدیث میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے آیا ہے :
من قراٴ سورة الھمزة اعطی من الاجر عشر حسنات بعددمن استھزاٴ بمحمد ( ص) و اصحابہ“:
” جو شخص اس سورہ کی تلاوت کرے گااسے ان لوگوں کی تعداد سے ، جنہوں نے محمد اور ان کے اصحاب کا مذاق اڑا یا تھا ، دس گناہ حسنات دیے جائیں گے“۔ ۱
ایک اور حدیث میں امام جعفر صادق علیہ السلام سے آیا ہے : ” جو شخص اس کو واجب نمازمیں پڑھے گا ، تو اس سے فقر و فاقہ دور ہوجائے گا، اور روزی اس کا رخ کرے گی اور قبیح اور بری موت اس سے دور ہو جائے گی“۔ ۲
بسم اللہ الرحمن الرحیم
۱۔ ویل لکل ھمزة لمزة۔ ۲۔ الذی جمع مالاو عددہ۔ ۳۔ یحسب انّ مالہ اخلدہ۔
۴۔ کلّا لیُنبذنّ فی الحطمةِ۔ ۵۔ وما ادراک ما الحطمة ۔ ۶۔ نار اللہ الموقدةُ۔
۷۔ التی تطّع علی الافئِدة ۔ ۸۔ انّھا علیھم موٴ صدة۔ ۹۔ فی عمدٍ مُمَدّدةٍ۔
ترجمہ
شروع اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے
۱۔ ہر عیب جو اور تمسخر کرنے والے کے لیے وائے ہے ۔ ۲۔ وہی جو مال کو جمع کر کے گنتا رہا، ( جائز و ناجائز کا حساب کیے بغیر)
۳۔ وہ یہ گمان کرتا ہے کہ اس کے اموال اس کے دوام کا سبب بن جائیں گے۔
۴۔ جیسا کہ وہ خیال کرتا ہے ایسانہیں ہے ، عنقریب اسے حطمہ( ریزہ ریزہ کرنے والی آگ) میں پھینک دیاجائے گا۔
۵۔ اور تو کیا جانے کہ حطمہ کیا ہے ؟ ۶۔ خد اکی بھڑکتی ہوئی آگ۔ ۷۔ ایسی آگ جو دلوں سے نکلتی ہے ۔
۸۔ یہ آگ ان کے اوپر دربستہ صورت میں ہے ۔ ۹۔ کشیدہ اور طولانی ستونوں میں ۔
شان نزول
مفسرین کی ایک جماعت نے یہ کہا ہے کہ اس سورہ کی آیات ” ولید بن مغیرہ“ کے بارے میں نازل ہوئی ہیں ، جو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پس پشت تو آپ کی غیبت کیا کرتا تھا اور آپ کے سامنے طعن و تشنیع اور استہزاء کیا کرتا تھا۔
اور بعض دوسرے مفسرین نے اسے روٴسائے شرک اور اسلام کے جانے پہچانے دوسرے کینہ ور لوگوں مثلا: ” اخنس بن شریق“ و” امیہ بن خلف“ و ” عاص بن وائل“ کے بارے میں سمجھا ہے ۔
لیکن ہم ان شان ہائے نزول کو قبول بھی کرلیں تو بھی آیات کے مفہوم کی عمومیت ختم نہیں ہوتی، بلکہ وہ ان تمام کو شامل ہے جو ان صفات کے حامل ہیں ۔


 
۱۔ ” مجمع البیان “ جلد ص ۵۳۶۔
۲۔ ” مجمع البیان “ جلد ص ۵۳۶۔

 

سورہ ھمزہ کے مطالب اور فضیلت عیب جوئی اور غیبت کرنے والوں کے لیے وائے ہے ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma