سورہٴ علق کے مطالب اور فضیلت

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونه جلد 27
سورہ ٴ العلق اس سورہ کی قراٴت کی فضیلت

مفسرین کے درمیان مشہور ہے کہ یہ سورہ وہ پہلا سورہ ہے جو پیغمبر گرامی اسلام پرنازل ہوا اور اس کے مطالب بھی اسی بات کی تائید کرتے ہیں ، اور یہ بات جو بعض نے کہی ہے کہ پہلا سورہ، سورہٴ، ” حمد“ یا سورہ” مدثر“ ہے ، یہ بات قطعی مشہور نہیں ہے ۔
یہ سورہ پہلے پیغمبر اکرام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو قرائت و تلاوت کا حکم دیتا ہے اور اس کے بعد اس با عظمت انسان کی ایک بے قدر و قیمت قطرہٴِ خون سے خلقت کی بات کرتا ہے ۔
اور بعد کے مرحلہ میں پروردگار کے لطف و کرم کے سائے میں انسان کے تکامل و ارتقاء اور اس کے علم و دانش اور قلم سے آشنائی کے بارے میں بحث ہوتی ہے ۔
اور ا س کے بعد مرحلہ میں ان ناشکرے انسانوں کے بارے میں ، جو ان تمام خدائی نعمتوں اور الطافِ الٰہی کے باوجودسر کشی کی راہ اختیار کرتے ہیں ، گفتگو کرتا ہے ۔
اور آخر میں ان لوگوں کی درد ناک سزا کی طرف اشارہ کرتا ہے جو لوگوں کوہدایت اورنیک اعمال سے روکتے ہیں ۔
اور سورہ کو” سجدہ“ اور بارگاہ ِ پروردگار میں تقرب حاصل کرنے کے حکم پر ختم کرتا ہے ۔
 

سورہ ٴ العلق اس سورہ کی قراٴت کی فضیلت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma