سورہ” الضحیٰ“کے مضامین اور اس کی فضیلت

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونه جلد 27
سورہٴ ضحٰیاس سورہ کی فضیلت

یہ سورہ جو مکی سورتوں میں ہے ، اور بعض ورایات کے مطابق اس وقت نازل ہوا جب پیغمبر وحی کے وقتی طور پر منقطع ہوجانے اور تاخیر سے پریشان تھے ، اور دشمنوں کی زبان کھلی ہوئی تھی،۔ تو یہ سورہ نازل ہوا ، اور باران رحمت کی طرح پیغمبر کے قلب ِ پاک پر اُترا ، اور انہیں نئی تاب و توان بخشی او ربد زبانوں کی زبان
کو بند کردیا ۔
اس سورہ کی دو قسموں کے ساتھ ابتدا ہوتی ہے ۔ اس کے بعد پیغمبر کو بشارت دیتاہے کہ خدا نے آپ کو ہر گز نہیں چھوڑا ۔
اس کے بعد آپ کو یہ خوشخبری دیتا ہے کہ خدا آپ کو اس قدر عطا کرے گا کہ آپ خوش ہو جائیں گے ۔
اور آخری مرحلہ میں ، پیغمبر کی گزشتہ زندگی کو آپ کی نظر میں مجسم کرتا ہے کہ خدا نے ہمیشہ آپ کو کس طرح اپنی انواع و اقسام کی رحمت کامشمول قرار دیا ہے ، اور زندگی کے سخت ترین لمحات میں اس نے آپ کی حمایت کی ہے ۔
اور اسی لئے آخری آیات میں آپ کو حکم دیتا ہے کہ ( خدا کی ان عظیم نعمتوں کے شکرانہ کے طور پر ) یتیموں اور حاجت مندوں پرمہر بانی کریں اور خدا کی نعمت کو یاد کرتے رہیں
 

سورہٴ ضحٰیاس سورہ کی فضیلت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma