۵۔ توحید حا کیمیت

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونه جلد 27
۳ ۔توحید افعال کی اقسام  سور ہ الفلق

یقینا انسانی معاشرہ حکومت کا محتاج ہے ،کیو نکہ اجتما عی زندگی حکو مت کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔ذمہ داریوں کی تقسیم ،پرو گرا موں کی تنظیم ،مدیر یتوں کا اجراء اور تجاوذات کو رو کنا ،صرف حکومت کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔
ایک طرف تو انسانوں کی اصل آزادی یہ کہتی ہے کہ کوئی شخص کسی شخص پر حق حکومت نہیں رکھتا مگر جسے اصل مالک اور حاکم حقیقی اجازت دے ،اور یہی وجہ ہے کہ ہم ہر اس حکومت کو جو حکومت الٰہی پر منتہی نہیں ہوتی مر دود سمجھتے ہیں ،اور یہی وجہ ہے کہ ہم حکومت کی مشر وعیت کو صرف پیغمبرکے بعد ائمہ معصو مین کے لیے اور ان کے بعد فقیہ جامع الشرائط کے لیے جا نتے ہیں ۔البتہ یہ ممکن ہے کہ لوگ کسی کو یہ اجازت دے دیں کہ وہ ان پر حکومت کرے ،لیکن چو نکہ پورے معاشرے کے تمام افراد کا اتفاق عادتاََممکن نہیں ہے ،لہٰذا عملی طور پراس قسم کی حکو مت ممکن نہیں ہے ۔۱
البتہ اس بات کو نہیں بھو لنا چاہیئے کہ تو حید ر بو بیت عالم تکوین کے ساتھ مر بوط ہے اور تو حید قانون گزاری و حکومت کا تعلق عالم تشریع کے ساتھ ہے۔
قرآن مجید کہتا ہے :ان الحکم الاللہ “:”حکم اور حکومت کرنا صرف خدا کے لیے ہے “۔( انعام ۔۵۷ )
۶۔ تو حید اطاعت
یعنی جہان میں واجب الاطاعت ہونے کا مقام صرف خدا کی ذات پاک کے لیے ہے اور ہر دوسرے مقام کی اطاعت کی مشر وعیت کا سر چشمہ یہیںسے ہو نا چا ہیئے ،یعنی اس کی اطاعت بھی خدا ہی کی اطاعت شمار ہو گی ۔اس کی دلیل بھی واضح ہے ۔جب حا کمیت اسی کے ساتھ مخصوص ہے ،تو مطاع ہو نا بھی اسی کے ساتھ مخصوص ہے ۔اسی لیے ہم انبیاء کی اطاعت ،ائمہ معصو مین کی اطاعت اور ان کے جا نشینوں کی اطاعت کو بھی خدا ہی کی اطاعت کا پر تو شمار کرتے ہیں ۔قرآن کہتا ہے :یا ایھا الذین امنو ااطیعو االلہ و اطیعو الر سول و اولی الامر منکم :
”اے ایمان لانے والو!خدا کی اطاعت کرو اور رسول کی اور صاحبان ِ امر (ائمہ معصو مین )کی اطاعت کرو ۔(نساء ۵۹)
البتہ اوپر والے مبا حث میں سے ہر ایک کے لیے بہت ہی زیادہ شرح و بسط کی ضرورت ہے اور ہم نے اس بناء پر کہ ہم بحث تفسیری سے خارج نہ ہو جا ئیں ،انہیں اختصار کے ساتھ بیان کیا ہے ۔
خدا وندا!ہمیں ساری عمرتوحید کے راستہ پر ثابت قدم رکھ ۔
پر ور دگار !شرک کی شاخیں بھی تو حید کی شاخوں کی طرح بہت زیادہ ہیں ،اور تیرے لطف کے بغیر شرک سے نجات ممکن نہیں ہے ۔تو ہمیں اپنے لطف کا مشمول قرار دے ۔
بارالہا !ہمیں توحید کے ساتھ زندہ رکھنا اور توحید کے ساتھ ہی ہمیں موت دینا ،اور حقیقت تو حید کے ساتھ ہمیں محشور کر نا ۔
آمین یا رب العالمین ۔


 

۱۔ اس بناء پر اگر کوئی حکومت عوام اور اکثریت کی رائے سے معین ہو تو ضروری ہے کہ وہ فقیہ جامع الشرائط کے ذر یعے نافذ ہو ،تا کہ وہ مشر وعیت الہٰیہ پیدا کرسکے ۔

۳ ۔توحید افعال کی اقسام  سور ہ الفلق
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma