اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونه جلد 27
سورہ انفطار کے مضامین جس وقت جہان کا نظام زیر و زبر ہو جائے گا ۔

ایک حدیث امام صادق علیہ السلا م سے منقول ہے کہ ( من قراء ھاتین السورتین ” اذا السماء انفطرت“ و اذاالسماء انشقت“ و جعلھما نصب عینہ فی صلٰوة الفریضة و النافلة لم یحجبہ من اللہ حجاب و لم یحجزہ من اللہ حاجز و لم یزل ینظر الی اللہ و ینظر اللہ الیہ حتی یفرغ من حساب الناس )
جو شخص ان دوسورتوں( سورہٴ انفطار اور سورہٴ انشقاق) کی تلاوت کرے اور دونوں کو نماز فریضہ و نافلہ میںاپنا نصب العین بنالے تو کوئی اسے خدا سے محجوب نہیں کرسکے گا اور کوئی چیز اس کے اور خدا وند متعال کے درمیان حائل نہیں ہوگی۔ ۱
یقینا سب سے بڑی نعمت بارگاہ خدا وندی میں حضوری ہے اوربندہ کے اور خدا کے درمیان سے حجابوں کا ہٹ جانا اس کے لئے ہے جو ان دونوں سوروںکو اپنے دل و جان کی گہرائیوں میں جگہ دے اور اپنی اس بنیاد پر اصلاح کرے ، نہ یہ کہ صرف زبانی جمع خرچ پر اکتفا کرے ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
۱۔ اذا السّمآء انفطرت
۲۔ و اذاالکواکب ا نتثرت
۳۔ و اذا البحار فجّرت
۴۔ و اذا القبور بُعثرت
۵۔ علمت نفس ماقدّمت و اخّرت
ترجمہ

خدا کے نام سے جو مہر بان اور بخشنے والا ہے ۔
۱۔ جس وقت(کرّاتِ آسمانی )پھٹ جائیں گے ۔
۲۔ جس وقت ستارے پراکندہ ہو کر گر پڑیں گے ۔
۳۔ اور جس وقت سمندر ایک دوسرے سے مل جائیں گے ۔
۴۔ اور جس وقت قبریں زیر و زبر ہو ں گی۔ ( اور مردے خارج ہوں گے )۔
۵۔ اس وقت ہر شخص جان لے گا کہ اس نے آگے کیابھیجا ہے اور پیچھے کیا چھوڑا ہے ۔

 

 


۱۔ مجمع البیان، جلد۱۰ ، ص ۴۴۷۔ نور الثقلین ، جلد۵ ،ص۵۲۰( از کتاب ثواب الاعمال
 
 
 

 

سورہ انفطار کے مضامین جس وقت جہان کا نظام زیر و زبر ہو جائے گا ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma