فضیلت تلاوت

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونه جلد 27
سورہٴِ الشمس اور اس کی فضیلت تہذیب نفس کے بغیر نجات ممکن نہیں

یہ سورہ جوحقیقت میں ” تہذیب ِ نفس“ اور دلوں کو آلائشوں اور ناپاکیوں سے پاک کرنے والا سورہ ہے ، اسی معنی کے محور پر گر دش کرتاہے البتہ اس سورہ کے آغاز میں ۔ اس مطلب کوثابت کرنے کے لئے کہ فلاح و رست گاری تہذیبِ نفس کی مرہون منت ہے ، عالم ِخلقت کے گیارہ اہم موضوعات اور خدا کی ذاتِ پاک کی قسم کھائی گئی ہے ۔ اور قرآ ن مجید کی بیشتر قسموں کو مجموعی طور پر اپنے اندر سمو لیا ہے ۔
اور سورہ کے آخر میں باغی اور سر کش قوموں میں سے ایک کا ذکر ” جو تہذیب نفس کو ترک کرنے کی بناء پر ابدی او ر دائمی شقاوت و بد بختی میں ڈوب گئی تھی، اور خدا نے اسے شدید عذاب میں گرفتار کیا تھا ، یعنی قوم ” ثمود “ ۔ بطور نمونہ پیش کرتا ہے ، اور ایک مختصر سے اشارہ کے ساتھ ان لوگوں کی سر نوشت کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔
حقیقت میں یہ مختصر سا سورہ بشرکی زندگی کے سر نوشت ساز مسائل میں سے ایک اہم ترین مسئلہ کو موضوع بناتا ہے اور انسانوں کے لئے اسلام کے قابل قدر نظام کو مشخص کرتاہے ۔

اس سورہ کی فضیلت کے بارے میں بس اتنا ہی کافی ہے کہ ایک حدیث میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے آیاہے :
من قراٴھا فکانما تصدق بکل شیء طلعت علیہ الشمس و القمر
” جو شخص اس سورہ کو پرھے گا تو گویا اس نے ان تمام چیزوں کو تعداد میں جن پر سورج اور چاند طلوع کرتے ہیں ، صدقہ دیا ہے ۔ ۱
اور مسلّمہ طور پر یہ عظیم فضیلت اس شخص کے لئے ہے ، جو اس چھوٹے سے سورہ کے عظیم مطالب پر دل و جا ن سے عمل کرے اور تہذیب نفس کو اپنا قطعی وظیفہ سمجھے ۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
۱۔ و الشّمس و ضحٰھا ۔ ۲۔ و القمر اذا تلٰھا ۔ ۳۔ و النّھار اذا جلّٰھا ۔ ۴۔ و السّماءِ اذا یغشٰھا ۔
۵۔و السّماءِ و ما بنٰھا۔ ۶۔ و الارض و ما طحٰھا ۔ ۷۔ و نفسٍ و ما سوّٰھا۔ ۸۔ فالھمھا فجورھا و تقوٰھا
۹۔ قد افلح مَنْ زکّٰھا ۱۰۔ و قد خاب مَنْ دسّٰھا ۔

ترجمہ

شروع اللہ کے نام سے جو رحمن و رحیم ہے ۱۔ سورج اور اس کی روشنی کے پھیلنے کی قسم ۔ ۲۔ اور چاند کی جب کہ وہ اس کے پیچھے آئے ۔
۳۔ اور دن کی جب کہ وہ صفحہٴ زمین کو روشن کرے ۔ ۴۔ اور قسم ہے رات کی جب کہ صفحہٴ زمین کو ڈھانپ لے ۔
۵۔ اور قسم ہے آسمان کی اور جس نے اسے بنایا ۔ ۶۔ اور قسم ہے زمین اور جس نے اسے بچھایا ۔
۷۔ اور قسم ہے انسان کے نفس کی اور جس نے اسے درست کیا۔ ۸۔ پھر اسے فجو ر و تقویٰ ( خیر و شر)کاالہام کیا۔
۹۔ کہ جس نے اپنے نفس کا تزکیہ کیا وہ فلاح پاگیا ( اور رست گار ہوا۔ ۱۰۔اور جس نے اپنے نفس کو معصیت اور گناہ سے آلودہ کیاوہ ناامید اور محروم ہوا۔

 


 ۱۔ ” مجمع البیان “ جلد ۱۰، ص ۴۹۶۔
سورہٴِ الشمس اور اس کی فضیلت تہذیب نفس کے بغیر نجات ممکن نہیں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma