۲۔ ایک سوال کا جواب

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونه جلد 27
۱: قیامت کے حساب و کتاب میں دقت اور سخت گیری۳۔ قرآن کی سب سے زیادہ جامع آیات

یہاں ایک سوال سامنے آتا ہے ، اور وہ یہ ہے کہ ان آیات کے مطابق انسان قیامت میں اپنے اعمال ، چاہے وہ اچھے ہوں یا برے ، چھوٹے ہوں یا بڑے، دیکھے گا۔ یہ معنی آیات ” احباط“ و ”تکفیر“ اور آیات ”عفو“ و ”توبہ“ کے ساتھ کیسے ساز گار ہوسکتا ہے ۔ کیونکہ آیات ” احباط“ تویہ کہتی ہیں کہ بعض عمل مثلاً ” کفر“ انسان کی تمام نیکیوںکو ختم کردیتا ہے ۔ لئن اشرکت یحبطن عملک ( زمرہ۔ ۶۵) او رآیات” تکفیر“ کے مطابق بعض اوقات نیکیاں برائیوں کو ختم کردیتی ہے ۔ ان الحسنات یذہبن السیئات( ہود ۱۱۴) اور عفوو توبہ کی آیات یہ کہتی ہیں کہ عفو الٰہی کے سائے میں ۔ یاتوبہ کرنے سے: گناہ محو ہو جاتے ہیں ، یہ سارے مفہوم تمام نیک و بد اعمال کا مشاہدہ کرنے کے مسئلہ کے ساتھ کیسے مطابقت کرتے ہیں ؟
 اس سوال کے جواب میں ایک نکتہ کی طرف توجہ کرنا چاہئیے اور وہ یہ ہے کہ : وہ دو اصول جو اوپر والی آیات میں بیان ہوئے ہیں۔ اور جو یہ کہتے ہیں کہ انسان اچھے اور برے کام کا ایک ایک ذرہ تک دیکھے گا، ایک قانون کلی کی صورت میں ہے ، اور ہم جانتے ہیں کہ ہر قانون میں کچھ مشتثنیات ہوسکتے ہیں ۔ لہٰذا آیات عفو و توبہ ، اور احباط و تکفیر حقیقت میں اس قانون ِکلی میں استثناء کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
 دوسرا جواب یہ ہے کہ ” احباط“ و ”تکفیر“ کے سلسلہ میں در حقیقت موازنہ اور ایک عجز و انکسار رونما ہوتا ہے ، اور یہ ٹھیک مطالبات اور قرضوں کے مانند ہے ، جن میں ایک دوسرے منہا ہوجاتے ہیں ، جس وقت انسان اس موازنہ کا نتیجہ دیکھتا ہے تو حقیقت میں اس نے اپنے تما م اچھے اور برے اعمال کو دیکھ لیا ہے ۔ یہی بات”عفو“ و ” توبہ“ میں بھی جاری ہے،کیونکہ عفو لیاقت و شائستگی کے بغیر صورت پذیرنہیںہوتا، اور توبہ خود ایک نیک عمل ہے ۔
 بعض نے یہاں ایک اور جواب دیا ہے ، جو صحیح نظر نہیں آتا ، اور وہ یہ ہے کہ کافر اپنے اچھے اعمال کا نتیجہ اسی دنیا میں دیکھ لیں گے ،جیسا کہ مومن اپنے برے اعمال کی سزااسی جہان میں پالیتے ہیں۔
 لیکن ظاہر یہ ہے کہ زیر بحث آیات قیامت کے ساتھ مربوط ہیں نہ کہ دنیاکے ساتھ ، علاوہ از ایں یہ کوئی کلیہ نہیں کہ ہرمومن و کافر اپنے اعمال کا نتیجہ دنیا میں دیکھے۔
 
 

۱: قیامت کے حساب و کتاب میں دقت اور سخت گیری۳۔ قرآن کی سب سے زیادہ جامع آیات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma