اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونه جلد 27
 سورہٴ بینہ کے مطالب یہ جاودانی دین ہے

ایک حدیث میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت میں اس طرح نقل ہوا ہے :۔ ”اگر لوگوں کو معلوم ہوتا کہ اس سورہ میں کون کون سی بر کتیں ہیں تو وہ اپنے گھر والوں اور مال و منال کو چھوڑ کر اس کی طرف بڑھتے“۔ قبیلہ ” خزاعہ“ کے ایک شخص نے عرض کیا: اے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! اس کی تلاوت کا اجر و ثواب کیا ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
” کوئی منافق اور وہ لوگ جن کے دل میں شک و شبہ ہے ، اس کی تلاوت نہیں کریں گے ۔خدا کی قسم مقرب فرشتے اس دن سے جب سے سارے آسمان اور زمین پیداہوئے ہیں ، اسے پڑھتے ہیں ، اور اس کی تلاوت میں ایک لمحہ کے لیے بھی سستی نہیں کرتے جو شخص اسے رات کے وقت پڑھے گا ، خدا ایسے فرشتوں کو مامور کرے گا، جو اس کے دین و دنیا کی حفاظت کریں گے، اور اس کے لیے بخشش اور رحمت طلب کریں گے، اور دن کے وقت پڑھے گا تو ان چیزوں کی مقدار میں جنہیں دن روشن کرتا ہے ، اور رات انہیں تاریک بنادیتی ہے ، اسے ثواب دیں گے۔ ۱

بسم اللہ الرحمن الرحیم
۱۔ لم یکن الذین کفروا من اہل الکتاب، و المشرکین منفکین حتی تاتیھم البینة۔
۲۔ رسول من اللہ یتلوا صحفا مطھرة۔ ۳۔ فیھا کتب قیّمة۔
۴۔ وما تفرّق الذین اوتوا الکتاب الاَّ من بعد ما جائٓتْھم البینة۔
۵۔ ومآ اٴُمروْٓ الا لیعبدوا اللہ مخلصین لہ الدِّین
حنفآء و یقیموا الصَّلٰوةَ و یوٴتوا الزّکٰوة و ذٰلک دین القیِّمة۔
ترجمہ
شروع اللہ کے نام سے جو رحمن و رحیم ہے
۱۔ اہل کتاب اور مشرکین میں کفار ( کہتے تھے ) جب تک ان کے لیے واضح دلیل نہ آجائے وہ اپنے دین سے دستبردار نہیں ہو ںگے۔
۲۔ خدا کی طرف ایسا رسول جو پاکیزہ صحیفوں کی تلاوت کرے۔
۳۔ اور ان میں صحیح اور قا بل قدر تحریریں ہوں ۔
۴۔ لیکن اہل کتاب نے ( خدا کے دین میں ) اختلاف نہیں کیا مگر ان کے پاس واضح دلیل پہنچ جانے کے بعد۔
۵۔ حالانکہ انہیں کوئی حکم اس کے سوا نہیں دیا گیا تھا کہ وہ کمال اخلاص کے ساتھ خدا کی عبادت کریں ، شرک سے توحید کی طرف لوٹیں ، نماز قائم کریں اور زکوٰة ادا کریں ، اور یہی مستقیم اور صحیح دین ہے ۔


 

۱۔ مجمع البیان “ جلد ۱۰ ص ۵۲۱۔

 سورہٴ بینہ کے مطالب یہ جاودانی دین ہے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma