تلاوت کی فضیلت

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونه جلد 27
 سورہٴ انشقاق کے مضامین کمالِ مطلق کی طرف رنج آمیز سعی و کوشش

یہ سورہ قرآن مجید کے آخری پارے کی بہت سی دوسری سورتوں کے مانند معاد و قیامت کے بارے میں گفتگو کرتا ہے ، شروع میں دنیا کے اختتام اور قیامت کے شروع ہونے کے ہولناک اور دل ہلادینے والے حوادث کی طرف کچھ اشارے کرتا ہے اور بعد والے مرحلہ میں قیامت ، نیکو کاروں او ربد کاروں کے اعمال کا حساب اور ان کی سر نوشت کے مسئلہ کو بیان کرتا ہے ۔
تیسرے مرحلہ میں چند ایسے اعمال و عقائد ، جو موجب عذاب الہٰی ہیں ، ان کو پیش کرتاہے اور چوتھے مرحلہ میں چند قسموں کے بعد انسان کی دنیا وی اور اخروی زندگی کے مرحلوں کی طرف اشارہ کرتا ہے اور آخر کار پانچویں مر حلہ میں دوبارہ نیک و بد اعمال اور ان کی سزا و جزا کے بارے میں بات کرتا ہے ۔

اس سورہ کی تلاوة کی فضیلت کے سلسلہ میں ایک حدیث پیغمبر اسلام منقول ہے ( من قراٴسورة انشقت اعاذہ اللہ ان یوٴتیہ کتابہ وراء ظھرہ ) ، جو شخص سورہ انشقاق کو پڑھے تو خدا قیامت میں اس شر سے اس کو امان میں رکھے گا کہ اس کانامہ اعمال پس پشت سے دیا جائے۔ ۱

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
۱۔ اذا السمآء ُ انشقّت۔
۲۔ و اذنت لربھا و حُقّت۔
۳۔ و اذا الارضُ مدّت۔
۴۔ و القت مافیھا و تخلّت۔
۵۔ و اذنت لربھا و حقّت۔
۶۔ یا ایھا الانسان ُ انّک کادحٌ الیٰ ربک کدحاً فمُلٰقیہِ۔
۷۔فا مّا مَنْ اوتیَ کتابہ بیمینہ
۸۔ فَسوفَ یُحَاسَب حساباً یسیراً۔
۹۔ وینقلبُ الیٰ اہلہ مسروراً۔
ترجمہ رحمن و رحیم کے نام سے
۱۔ جس وقت آسمان پھٹ جائے گا ۔
۲۔ اور اپنے پروردگار کے فرمان کو تسلیم کرے گا اور سزاوار ہے کہ ایسا ہی ہو۔
۳۔ اور جب زمین میں وسعت پیدا ہوگی۔
۴۔ اور جو کچھ ا س کے اندرہے اسے باہر پھینک دے گی اور خالی ہو جائے گی ۔
۵۔ اور اپنے پروردگا رکے حکم کو تسلیم کرے گی اور ایسا ہی ہوگا ہونے کے لائق ہے ۔
۶۔ اے انسان ! تورنج و تکلیف اور سعی و کوشش کے ساتھ اپنے پروردگار کے طرف جائے گا اور اس سے ملاقات کرے گا ۔
۷۔ لیکن وہ شخص جس کانامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا گیا ہے ۔
۸۔ عنقریب اس کے لئے آسان حساب ہو گا ۔
۹۔ اور وہ خوشحالی کے ساتھ اپنے گھروں کی طرف پلٹ جائے گا۔


۱۔مجمع البیان ، جلد۱۰ ص ۴۵۸۔


 

 سورہٴ انشقاق کے مضامین کمالِ مطلق کی طرف رنج آمیز سعی و کوشش
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma