۳ ۔توحید افعال کی اقسام

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونه جلد 27
۱۔ توحید کے دلائل ۵۔ توحید حا کیمیت

پھر توحید افعال کی بھی بہت سی اقسام ہیں جن میں سے ہم یہاں چھ اہم ترین اقسام کی طرف اشارہ کرتے ہیں ۔
۱۔ توحید خالقیت :جیسا کہ قرآن کہتا ہے :قل اللہ خالق کل شیء:”کہہ دیجئے خدا ہی ہر چیز کا خالق ہے “(رعد ۔۱۶)
اس کی دلیل بھی واضح ہے ، جب گزشتہ دلائل سے ثابت ہو گیاکہ واجب الوجود ایک ہی ہے اور اس کے علاوہ ہر چیز ممکن الوجود ہے تو اس بناء پر تمام موجودات کا خالق بھی ایک ہی ہوگا ۔
۲۔ تو حید ر بو بیّت : یعنی عالم ہستی کا مد بر و مدیر ،مربی اور اس کا نظام بخش صرف خدا ہے ،جیسا کہ قرآن کہتا ہے:۔قل اغیر اللہ ابغی رباََوھو رب کل شی ء “کہہ دیجئے کیا میں خدا کے سوا کسی اور کو اپنا پرور دگار مان لوں حالا نکہ ہر چیز کا پر ور دگار وہی ہے “؟(انعام ۔۱۶۴)
اس کی دلیل بھی واجب الوجود کی وحدت اور عالم ہستی میں خالق کی توحید ہے ۔
۳۔توحید تشریع و قانون گزاری :جیسا کہ قرآن کہتا ہے : و من لم یحکم بما انزل اللہ فا و لئک ھم الکا فرون :”جو شخص اس کے مطابق حکم نہیں کرتا ،جو خدا نے نازل کیا ہے ،وہ کا فر ہے ۔-“(مائدہ ۔۴۴)
کیو نکہ جب ہم نے یہ ثابت کر دیا کہ مدبر و مدیر وی ہے ،جو مسلہ طور پر اس کے غیر میں قانون گزاری کی صلا حیت نہیں ہو سکتی ،کیو نکہ اس کے غیر کا تد بیر عالم میں کوئی حصہ نہیں ہے ۔لہٰذا وہ نظام تکوین سے ہم آہنگ قوانین وضع نہیں کر سکتا ۔
۴۔تو حید در ما لکیت :چاہے ”حقیقی ما لکیت “ہو ،یعنی کسی چیز پرتکوینی تسلط ،یا ”حقو قی ما لکیت “ہو ،یعنی کسی چیزپرقانونی تسلط ،یہ سب اسی کے لیے ہیں جیسا کہ قرآن کہتا ہے :”و للہ ملک السماوات ولارض“”آسمانوں اور زمین کی مالکیت حاکیمیت خدا ہی کے ساتھ مخصوص ہے ۔(آل عمران ۔۱۸۹)
اور یہ بھی فر ماتا ہے :”وانفقو مما جعلکم مستخلفین فیہ “”خدا نے جن اموال میں تمہیں اپنا نمایندہ قرار دیا ہے ،ان میں سے (راہ خدا )میں خرچ کرو ۔“(حدید ۔۷)
اس کی دلیل بھی وہی توحید در خا لقیت ہے ۔جب تمام اشیاء کا خالق وہی ہے ،تو طبعاََتمام چیزوں کی مالک بھی اسی کی ذات مقدس ہے ،اس بناء پر ہر ملکیت کا سر چشمہ اسی کی ما لکیت کو ہو نا چا ہیئے ۔
 

۱۔ توحید کے دلائل ۵۔ توحید حا کیمیت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma