دیت کی انواع

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 01
ولد الزنا کی دیتدیت معاف کر دینا

سوال ۱۳۵۱۔ قتل نفس کی دیت کے تمام ششگانہ موارد اصالت رکھتے ہیں یا ان میں بعض؟

جواب: ظاہر یہ ہے کہ تمام ششگانہ موارد اصالت رکھتے ہیں لیکن اس مٰیں کوئی شک نہٰیں کہ بہت سے موارد میں اصل وہی دینار ہے۔

سوال ۱۳۵۲۔ جناب والی کی نظر دیات اعیان ششگانہ کے بارے میں کیا ہے؟ ایک۔ قیمت کے تعادل کی رعایت کے حوالہ سے۔ ۲۔ اعیان کا انتخاب قیمت کے گرنے کی صورت میں اور سب سے کم ہو جانے کی صورت میں۔ موجودہ وقت میں تمام عدالتوں میں عام طور سے چاندی کا انتخاب کیا جاتا ہے اور بازار کی قیمت کو دیکھ کر واجب الادا مقدار کا تعین اور ادایگی کی جاتی ہے جس کا دوسرے اعیان کی قیمت سے کوئی تناسب نہیں ہوتا اور اس کی قمیت کی گراوٹ کا احتمال موجود ہوتا ہے تو کیا قیمت کے پوری طرح سے گر جانے کی صورت میں عین چاندی کا انتخاب اور دس ہزار درہم چاندی کا ادا کرنا صحیح ہے؟ قیمت کی گراوٹ کس حد تک قابل قبول ہے؟

جواب: الف۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ چونکہ موجودہ دور میں چاندی کی قیمت بہت گر گئی ہے لہذا اس کا انتخاب نہ کریں اور اگر سونے کا انتخاب کیا جائے تو ایک ہزار مثقال شرعی، جو ساڑھے سترہ معمولی مثقال کے مساوی ہوتا ہے، کافی ہے اور لازم نہیں ہے کہ سونا ۱۸ کیرٹ کا ہی حساب کریں بلکہ اس سے کم کا بھی جو بازار میں موجود ہو، حساب کر سکتے ہیں۔
ب۔ اگر چاندی کی قیمت پوری طرح سے گر چکی ہو تو اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ دیت کے لیے کافی نہیں ہے۔

سوال ۱۳۵۳۔ ماہرین اقتصاد و زر حتی کہ نایاب اور کمیاب چیزیں بیچنے والوں سے دریافت کرنے کے با وجود شرعی درہم و دینار کی قیمت کے بارے میں کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہو سکا تو کیا جایز ہے کہ ایک ہزار دینار اور دس ہزار درہم کو ایک ہزار بھیڑ یا دو سو گائے یا سو اونٹ سے حساب کیا جائے اور ان میں سے موجود چیز کو دیت کے لیے حاصل کیا جائے؟

جواب: دو سو متوسط اور معمولی لباس کی قیمت سے اس کا حساب کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے کہ حلہ لباس کے معنا میں ہے اور اس کا یمنی ہونا شرط نہیں ہے اور اسی طرح سے درہم و دینار کے بجائے بھیڑ، گائے اور اونٹ کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

ولد الزنا کی دیتدیت معاف کر دینا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma